Pamir Point

Pamir Point Pamir Point is a reliable news Channel who cover Authentic news and informations

ملاکنڈ (ذیشان رانیزئی) تحصیل درگئی کے علاقے ہیروشاہ میں افسوسناک واقعہ، گھر میں موجود پانی کی ٹینکی میں نہاتے ہوئے دو کم...
28/06/2026

ملاکنڈ (ذیشان رانیزئی) تحصیل درگئی کے علاقے ہیروشاہ میں افسوسناک واقعہ، گھر میں موجود پانی کی ٹینکی میں نہاتے ہوئے دو کمسن چچا زاد بھائی ڈوب کر بے ہوش ہوگئے۔
تر جمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے دونوں بچوں کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد اور سی پی آر (CPR) فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کیا، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ڈاکٹرز نے دونوں بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔
جان بحق دونوں بچے ذوالقرنین اور مجاہد ہم عمر (چار سال) اور دونوں آپس میں چچا زاد بھائی تھے۔

28/06/2026

‏کراچی میں گلشنِ اقبال کے قریب رینجرز کی تنصیب پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

گیٹ پر تعینات چوکس سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو روک لیا،
فائرنگ کے تبادلہ میں پاکستان رینجرز کے تین جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

ملاکنڈ: لیویز تھانہ کوپر کے حدود پیر کلے بدرگہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان ادریس ولد رویلے ملک اور آصف ولد ...
26/06/2026

ملاکنڈ: لیویز تھانہ کوپر کے حدود پیر کلے بدرگہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان ادریس ولد رویلے ملک اور آصف ولد ارشد خان جانبحق جبکہ تیسرا ساتھی کامران ولد فاروق شدید زخمی۔
لیویز تھانہ کوپر میں واقعہ کی رپورٹ درج مزید تفتیش اور گرفتاری کیلئے کاروائی جاری ہے۔

25/06/2026

وینزویلا میں زلزلہ 10 ہزار افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات۔۔۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا میں دو قیامت خیز زلزلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ، ہر طرف چیخ و پکار اور تباہی وبربادی کے مناظر

22 منزلہ عمارت سمیت متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، ہر طرف قیامت صغریٰ کے مناظر

زلزلے سے شدید نقصان کے باعث وینزویلا کا مرکزی ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔۔۔

24/06/2026

ملاکنڈ: ذیشان رانیزئی
ملاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع میں ہر قسم ٹیکس کا نفاذ ظلم اور ہمیں نامنظور ہیں۔ انعام اللہ خان
ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انعام اللہ خان نے کہا ہیں کہ ضم شدہ اضلاع میں پسماندگی اور امن وامان کے حالات خراب ہونے کے باوجود کراچی اور لاہور جیسا ٹیکس نافذ کرنا ظلم ہے، حکومت اپنی اس ظالمانہ فیصلہ پر نظر ثانی کریں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ملاکنڈ ٹریڈ یونین کے سابق صدر شاکراللہ خان، متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ کے صدر حمید لالا، ملاکنڈ چیمبر کے ایگزیکٹو ممبرمعاذ الحق بھی موجود تھے، انعام اللہ خان نے کہا کہ مہنگائی، معاشی، بدحالی، دہشت گردی اور قدرتی آفات سے متاثرہ تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کیساتھ سراسر ظلم ہیں۔
اس کے خلاف تمام ضم شدہ اضلاع میں شٹر ڈاؤن اور احتجاجی مظاہروں کے لئے تاجر برادری سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔


۔

وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ وزارت اور عہدوں کی پرواہ نہیں، اپنے عوام ک...
23/06/2026

وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ وزارت اور عہدوں کی پرواہ نہیں، اپنے عوام کے ساتھ کھڑا رہونگا
سابقہ فاٹا و پاٹا/ مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

22/06/2026

اسلام آباد: اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر اویس لغاری کا پہلی بار پشتو میں گفتگو۔
پشتون رکن اسمبلی کو بیٹھنے اور اپنی باری پر بات کرنے کا کہا۔
ایوان میں ہر طرف مسکراہٹیں۔۔۔

پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی (PNAP) کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ ممتاز سیاسی رہنماء شہید عثمان خان کاکڑ کی ش...
22/06/2026

پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی (PNAP) کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ ممتاز سیاسی رہنماء شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کی پانچویں برسی کے موقع پر قلعہ سیف اللہ میں عظیم الشان عوامی جلسہ سے خطاب کررہے ہیں۔

افغانستان کے صوبے ننگرهار کے ضلع لعلپورہ کے خانوں کا خاندان جو پانچ دہائی قبل پختونخوا ہجرت کر گیا تھا اور وہاں ان کی کا...
17/06/2026

افغانستان کے صوبے ننگرهار کے ضلع لعلپورہ کے خانوں کا خاندان جو پانچ دہائی قبل پختونخوا ہجرت کر گیا تھا اور وہاں ان کی کافی جائیدادیں تھیں، آج اپنے آبائی وطن افغانستان واپس لوٹ آیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ خاندان قبیلہ مومند سے تعلق رکھتا ہے جس کے جد امجد سعادت خان مغلوں کے بادشاہ اکبر کے دور سے علاقے میں خانی اور سرداری کرتے آ رہے تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مقامی لوگوں کے مطابق اس خاندان کے ایک کاروباری خوبرو نوجوان جو سوشل میڈیا پر بہت مشہور تھا ملک ادم خان کو گزشتہ سال پاکستان میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا اور ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ پاکستان میں اس خاندان کی متعدد جائیدادیں بھی زبردستی ضبط کر لی گئی ہیں۔

یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حالیہ برسوں میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین، تاجروں اور معززین پر پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دباؤ اور مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے تاریخی اور صاحب ثروت افغان خاندان دوبارہ افغانستان واپس آنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

حالیہ بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ عوام دوست بجٹ نہیں بلکہ ق...
15/06/2026

حالیہ بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ عوام دوست بجٹ نہیں بلکہ قرضوں اور ٹیکس کی رپورٹ ہیں جس پر 15فیصد اشرافیہ مزے کریں گی اور عام عوام کی مشکلات میں اور اضافہ ہوگا، اے این پی حالیہ بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار کر اسے مسترد کرتے ہیں۔۔۔۔۔

Address

Peshawar
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pamir Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share