28/05/2026
الحمدللہ! شکردرہ میں گرمی کے موسم میں بجلی کی موجودگی کی وجہ سے فریج چلنے کی پہلی شہادت موصول ہوگئی ہے۔ 😄
عینی شاہدین کے مطابق فریج سے ٹھنڈی ہوا بھی محسوس کی گئی، جبکہ چند خوش نصیب افراد نے ٹھنڈا پانی پینے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں اور بعض نے تو فریج کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوا لی ہیں۔ 😂
شکردرہ کی تاریخ میں یہ دن سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔۔ 🤭🤦