True Friends

True Friends Funny, action clips and pictures

https://youtu.be/49qLkIufrHk
05/04/2024

https://youtu.be/49qLkIufrHk

Assalam o alikum welcome to GhaznavionlineKUCOIN P-2-P TRADING TUTORIAL P2PHOW TO BUY/SELL CRYPTO ON KUCOINADD TRADING PASSWORD ON KUCOIN...

https://youtu.be/DOjxTAkAtH4?si=pwIGGTfXU4sTHwuh
24/03/2024

https://youtu.be/DOjxTAkAtH4?si=pwIGGTfXU4sTHwuh

Ku Coin Account Banane ka Tarika | How to Create Kucoin Account in Pakistan | Ku Coin Regulation د کو کوائن د اکاؤنٹ جوڑولو طریقہ پہ پختو ژبہ کےد کو کوائن د ...

https://youtu.be/iglmCdtz8pc?si=GQ9kH2Q7hqzQz_3f
20/03/2024

https://youtu.be/iglmCdtz8pc?si=GQ9kH2Q7hqzQz_3f

learn about crypto in pushto||کریپٹو کرنسی پہ سادہ پختو ژبہ کے| Cryptocurrency, Online Business pa pushto ke|Crypto kiya hey | crypto currency kiya hai keise...

کیا آپ نے اپنے خاندان، دوستوں اور محلے داروں کے لیے یہ “ووٹر پرچی” تیار کی ہے؟اگر نہیں تو آج اور کل کا دن اس اہم ترین کا...
06/02/2024

کیا آپ نے اپنے خاندان، دوستوں اور محلے داروں کے لیے یہ “ووٹر پرچی” تیار کی ہے؟
اگر نہیں تو آج اور کل کا دن اس اہم ترین کام پر لگائیں-

آپ کی یہ تھوڑی سی محنت پاکستانیوں کو 76 سال بعد حقیقی آزادی کی منزل کی جانب گامزن کر سکتی ہے-

31/01/2024

8 فروری الیکشن کے دن تک جنت کی ٹکٹوں کی تقسیم شروع ہوچکی ہے ۔😅

31/01/2024

ٹیکرز

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری گھی بنانے والے ملز کیخلاف صوبے کی تاریخ کا بڑا کریک ڈاؤن

پشاور: کریک ڈاؤن کیدوران صوبے میں 26 گھی ملز کے معائنے کیے گئے، ترجمان فوڈ اتھارٹی

پشاور: مختلف گھی برانڈز کے 46 نمونے لیبارٹری سے چیک کیے گئے، ترجمان

پشاور: 32 نمونے غیر معیاری اورغیر تسلی بخش جبکہ 14 فوڈ سیفٹی کیمطابق معیاری
قرار پائے گئے، ترجمان

پشاور: کریک ڈاؤن حطار انڈسٹریل زون ہری پور ،درگئی و تھانہ ملاکنڈ ،باڑہ خیبر اور مہمند صنعتی زون میں کی گئیں، ترجمان

پشاور: جن گھی ملز کے نمونے غیر تسلی بخش قرار پائے گئے اسے سیل کر دیا گیا، ترجمان

پشاور: جب تک گھی کو اسٹینڈرڈ کیمطابق پراسس کی یقین دھانی نہیں کرائی جاتی تب تک ملز سیل ہونگے،ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان

پشاور: ہمیں کسی کے کاروبار کو خراب کرنا بالکل نہیں، شفیع اللہ خان

پشاور، شہریوں کی صحت کی قیمت پر کسی کو مارکیٹ میں غیر معیاری گھی فراہمی کی اجازت نہیں دے سکتے،سیکرٹری فوڈ ظریف المعانی

پشاور: خوردنوش آشیاء میں ملاوٹ کے بیخ کنی تک کاروائیاں جاری رہے گی اور کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ظریف المعانی

پشاور: شہریوں کو ملاوٹ سے پاک خوردونوش اشیاء کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،
نگران صوبائی وزیر خوراک آصف رفیق

ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺍﻭﺭ ﭨﯿﮑﻨﺎﻟﻮﺟﯽﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﺎﺭﺵ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﺘﮧ ﭼﻞ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯﮐﮧ ﺑﺎﺭﺵ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮨﮯ؟ﺁﺝ ﮨﻢ ﺁﭖ ﮐﻮﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ...
10/05/2022

ﺳﺎﺋﻨﺲ ﺍﻭﺭ ﭨﯿﮑﻨﺎﻟﻮﺟﯽ
ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﺎﺭﺵ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﺘﮧ ﭼﻞ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯﮐﮧ ﺑﺎﺭﺵ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮨﮯ؟
ﺁﺝ ﮨﻢ ﺁﭖ ﮐﻮﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﮐﭽﮫ ﺣﻘﺎﺋﻖ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔
ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺳﻮﺭۃ ﻧﻤﻞ ﮐﯽ ﺁﯾﺖ ﻧﻤﺒﺮ 17 ﺍﻭﺭ 18 ﻣﯿﮟ ﺍلله ﮐﺎ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﮯ ﮐﮧ :
‘ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥؑ ﻧﮑﻠﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﻟﺸﮑﺮ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺴﺎﻥ،ﺟﻦ ﺍﻭﺭﺗﻤﺎﻡ ﺟﺎﻧﻮﺭﺗﮭﮯ،ﻓﻮﺝ ﺑﻨﺪﯼ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮔﺰﺭﮮ ﻭﺍﺩﯼ ﻧﻤﻞ ﺳﮯ،ﺟﻮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﺍﺩﯼ ﺗﮭﯽ،ﺍﯾﮏ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﮮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺲ ﺟﺎﺅ،ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻓﻮﺟﯿﮟ ﻧﮧ ﭘﯿﺲ ﮈﺍﻟﯿﮟ ،ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺧﺒﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮨﻮ،ﺍﻭﺭ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ؑ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺍﺱ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﻨﯽ ﺗﻮ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﮯ ﺍﻭﺭﺍﭘﻨﮯ ﻟﺸﮑﺮ ﮐﺎ ﺭﺥ ﻣﻮﮌ ﻟﯿﺎ۔ ’
ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺣﻀﺮﺕ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ؑ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍلله تعالى ﻧﮯ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥؑ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﺑﮭﯽ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ۔ﺟﻮ ﺑﺎﺕ ﻗﺮﺁﻥ ﻧﮯ ﭼﻮﺩﮦ ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﺘﺎﺋﯽ،ﺁﺝ ﮐﯽ ﺟﺪﯾﺪ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺗﺠﺮﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ ﻣﻌﺎﺷﯽ ﺳﺴﭩﻢ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺗﻨﮯ ﻣﺸﮑﻞ ﺳﺴﭩﻢ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﻘﻞ ﺩﻧﮓ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔
ﺳﺎﺋﻨﺲ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﮈﯾﭩﺎ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﺎﻃﺮﯾﻘﮧ ﯾﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻨﮧ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﺍﺩ ﻧﮑﺎﻟﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﮐﮯ ﻣﻨﮧ ﭘﺮ ﭼﭙﮑﺎ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔ﺩﻭﺳﺮﯼ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺳﺎﺭﺍ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﮈﯼ ﮐﻮﮈ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﮯ۔ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﮐﺜﺮﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﮐﮧ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﭼﻠﺘﮯ ﭼﻠﺘﮯ ﺭﮎ ﮐﺮ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﮐﮯ ﻣﻨﮧ ﺳﮯ ﻣﻨﮧ ﻟﮕﺎ ﮐﺮﺁﮔﮯ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ،ﯾﮧ ﻭﮦ ﻋﻤﻞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﮈﯾﭩﺎ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ۔
ﺟﺪﯾﺪ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﭼﮑﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺁﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﺯﺑﺮﺩﺳﺖ ﻧﻈﺎﻡ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﯽ ﮔﺰﺍﺭﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔
ﺁﭖ ﻧﮯ ﺍﮐﺜﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﮐﮧ ﺑﺎﺭﺵ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﮨﺮﮔﻮﻝ ﭼﮑﺮ ﻟﮕﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﭩﯽ ﮐﮯ ﭘﮩﺎﮌ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ،ﺗﺎﮐﮧ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺁﺳﮑﮯ۔ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻭﻗﺖ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﺎ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﻗﺪﺭﺗﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺳﻨﺴﺮ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯﺟﺴﮯﮨﺎﺋﯿﮉﺭﻭﻓﻮﻟﮏ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺟﺐ ﮨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﯽ ﮐﺎ ﺗﻨﺎﺳﺐ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯﺗﻮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﯾﮧ ﺳﻨﺴﺮ ﺍﺳﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯﺍﻭﺭ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻣﺎﻍ ﮐﻮ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﭘﮩﻨﭽﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺑﺎﺭﺵ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﭘﯿﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﻟﺮ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔
ﻣﺤﮑﻤﮧ ﻣﻮﺳﻤﯿﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﻋﻤﻞ ﮐﻮ ﺩﮬﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯﮨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﯽ ﮐﺎ ﺗﻨﺎﺳﺐ ﻧﻮﭦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺑﺘﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﮐﯿﺎ ﺍﻣﮑﺎﻧﺎﺕ ﮨﯿﮟ۔ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮔﻮﺍﮦ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ غور و فکر ﮐﯿﺎ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﺣﺠﻢ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﭘﺮﻧﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔ چنانچہ جہاز کے سب سے پہلے موجد مسلمان ہی ہیں۔
ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﻏﻮﺭﻓﮑﺮ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﯽ ﺍﯾﺠﺎﺩﺍﺕ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻧﺴﻞ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﺟﺎﺋﮯ۔ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ
’ کائنات ﻣﯿﮟ ﻋﻘﻞ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﻧﺸﺎﻧﯿﺎﮞ ﮨﯿﮟ۔
Copied

07/05/2022
"خریدا ہوا مال واپس یا تبدیل نہیں ہو گا"پاکستانی تاجروں اور دکانداروں کی پہلی بددیانتی! پاکستان میں تاجر اور دکاندار گاہ...
04/05/2022

"خریدا ہوا مال واپس یا تبدیل نہیں ہو گا"

پاکستانی تاجروں اور دکانداروں کی پہلی بددیانتی!

پاکستان میں تاجر اور دکاندار گاہکوں کا جس طرح استحصال کر رہے ہیں اس کی مثال کسی مہذب ملک میں نہیں ملتی۔

فرض کریں آپ نے اپنے لئے یا گھر کے کسی دوسرے بندہ کے لئے کوئی جوتا خریدا ہے یا کوئی ڈرس وغیرہ۔ اب گھر آکر آپ نے محسوس کیا کہ جوتے یا ڈرس سائز ڈیزائن یا کلر پسند کا نہیں یا جوتا تنگ ہے اور آپ کو بے چین کرے گی۔ یا جوتے کمپرٹیبل نہیں ہے۔

دوسرے دن آپ واپس کرنے یا تبدیل کرنے کے لئے دکان واپس گئے۔ دکان دار کہنے لگا:

"اس کے بدلے میں کوئی اور شے دیکھ لیجئے"

"دیکھا! کوئی پسند نہ آئی"

عرض کیا یہ "واپس لے لیجیے۔"

"پیکٹ سے نکالی ہی نہیں ۔ ٹیگ اس کے ساتھ لگے ہیں۔ رسید یہ ہے۔"

"لہذا میری رقم واپس دے دیجئے۔"

دکان دار :

"ریفنڈ فنڈ (رقم کی واپسی) ہماری پالیسی میں نہیں ہے۔ اب بحث کا فائدہ نہیں۔ "

باہر کی دنیا میں چھوٹے سے لے کر بڑے برانڈ تک سب کی refund پالیسی ہوتی ہے۔ تین ڈالر کا یا تین لیرے کا رومال خریدیں یا بچوں کے لیے ایک ڈالر کا کیلکولیٹر، دو صفحے کی ری فنڈ پالیسی رسید کے ساتھ دی جاتی ہے۔ بڑی سے بڑی کمپنی، بڑے سے بڑے برانڈ کے سربراہ سے چند منٹوں میں براہ راست بات ہو سکتی ہے۔

لندن سے خریدا ہوا کوٹ ایک چھوٹے سے قصبے میں اسی برانڈ کی دکان پرایک سال بعد واپس کیا جاسکتا ہے۔ اشیائے خورونوش سے لے کر ملبوسات تک اور صابن سے لے کر دوا تک ہر شے، رسید دکھا کر، واپس کر سکتے ہیں۔ مدت کا تعین بھی دیا ہوا ہوتا ہے۔ کہیں دس دن، کہیں دو ہفتے، کہیں ایک ماہ کے اندراندر۔ کتابوں کی بین الاقوامی کمپنی ’’بارڈرز‘‘ خریدی ہوئی کتاب ایک ماہ کے بعد بھی واپس لے لیتی ہے۔

ہاں! کامن سینس کی بات ہے کہ واپس کی جانے والی شے استعمال نہ ہوئی ہو، ٹیگ موجود ہو اور رسید بھی دکھائی جائے۔

پاکستان میں عوام کے ساتھ سب سے زیادہ ظلم کرنے والا طبقہ تاجر برادری کا ہے کیونکہ کہ عوام کا ہر روز ان سے واسطہ پڑتا ہے۔

صبح سے لے کرشام تک کئی بار بازار جانا پڑتا ہے۔ ڈبل روٹی سے لے کر بلب تک، پھلوں سے لے کر ادویات تک، ملبوسات سے لے کرشادی کے زیورات اور لہنگوں تک، مکان کی تعمیر کے لیے ٹائلوں سے لے کر غسل خانے کی ٹونٹی تک، ہر شے کے لیے تاجر کے حضور حاضر ہونا ہوتا ہے اور تاجر کہتا ہے کہ :

"خریدا ہوا مال واپس یا تبدیل نہیں ہو گا"
"اب تبدیل تو ہونے لگا ہے، واپس نہیں ہوتا"

یہ دستور پوری دنیا میں نرالا اور انوکھا ہے۔

اصل معاملہ ری فنڈ پالیسی کا نہ ہونا ہے۔ اس ضمن میں صارفین کو بیدار ہونا ہوگا۔ پاکستانی صارفین، تاجروں کے زرخرید غلام ہیں نہ ماتحت۔ یہ صارفین ہی ہیں جن کی بدولت یہ تاجر، یہ معروف برانڈ، یہ سیٹھ اور یہ کمپنیاں کروڑوں اربوں کھربوں روپیہ کما رہے ہیں۔

اصارفین کوئی شے خریدیں تو پوچھیں کہ ری فنڈ پالیسی کیا ہے؟ جواب یہی ملے گا، نہیں ہے۔

پوری دنیا میں خریدا ہوا مال واپس کرلیا جاتا ہے۔ آپ کیوں نہیں کرتے؟

اپنی پالیسی میں تبدیلی لائیے۔ ورنہ ہم آپ کے برانڈ کا بائی کاٹ کریں گے۔ ماضی قریب میں پھلوں کی مہنگائی کا توڑ، بائی کاٹ کے ذریعے کامیابی سے کیا گیا ہے۔

گاہک کو اس کے حقوق دینے ہوں گے۔

دوسری بڑی طاقت سوشل میڈیا کی ہے۔ بڑے بڑے کارنامے عوام نے سوشل میڈیا کے ذریعے سرانجام دیئے ہیں۔ اس معاملے میں بھی سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

صارفین پر زور دیا جائے کہ شے خریدتے وقت ری فنڈ پالیسی کا پوچھیں۔ کمپنی سے رابطہ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اور آخری حربے کے طور پر بائی کاٹ کریں۔

معلوم نہیں کہ ’’صارفین کی عدالتیں‘‘ (Consumer Courts) اس ضمن میں کیا کردار ادا کرسکتی ہیں؟

کیا یہ پہلو ان کے دائرہ کار میں آتا ہے یا نہیں؟

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when True Friends posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share