Common Man Opinion

Common Man Opinion Truth | Awareness | Real Issues
No Fear. No Bias. Just Facts.
� Follow for reality you won’t see on

If the enemy of Muslims were not Muslims themselves, Muslims would have conquered the whole world by now.”— Salahuddin A...
02/09/2026

If the enemy of Muslims were not Muslims themselves, Muslims would have conquered the whole world by now.”
— Salahuddin Ayyubi

31/08/2026

آخر کب تک یہ امیر زادے اپنی گاڑیوں کو بے گناہوں پر چڑھاتے رہیں گے؟ کب تک پیسہ، طاقت اور اثر و رسوخ قانون کی آنکھوں پر پٹی باندھے گا؟

پمز سانحہ: بہادری کی ایک روشن مثال 🇵🇰پمز سانحے کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک معصوم بچے کی جان بچانے والی نرس ر...
30/08/2026

پمز سانحہ: بہادری کی ایک روشن مثال 🇵🇰
پمز سانحے کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک معصوم بچے کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ستارۂ خدمت اور ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کی بہادری اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نرس رضیہ نورین نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچائی، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ایسے فرض شناس اور بہادر لوگوں کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے، کم ہے۔
CommonManOpinion ✍️
ایسے کردار ہی ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ مشکل کی گھڑی میں انسانیت ابھی زندہ ہے۔ ❤️
رضیہ نورین جیسے لوگوں کی بہادری صرف ایک بچے کی جان نہیں بچاتی، بلکہ پورے معاشرے کے لیے امید بن جاتی ہے۔
سلام ہے ایسی بہادر بیٹی کو۔ 🇵🇰❤️

30/08/2026

پمز ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج بہت کچھ کہہ رہی ہے… آگ کے وقت اگر بروقت مدد کی جاتی، تو شاید کئی معصوم بچوں کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

سوچنے کی بات ہے۔ جس ملک میں چوری اور ڈکیتی روزمرہ کا معمول بن جائے، جہاں دہشت گردی خبر نہیں بلکہ عادت بن کر رہ جائے، جہا...
28/08/2026

سوچنے کی بات ہے۔ جس ملک میں چوری اور ڈکیتی روزمرہ کا معمول بن جائے، جہاں دہشت گردی خبر نہیں بلکہ عادت بن کر رہ جائے، جہاں معصوم بچوں اور بہن بیٹیوں کی عزت محفوظ نہ ہو، اور مجرم انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونے کی بجائے سربازار دندناتا پھرے — وہاں عام آدمی کے دل میں ایک ہی خیال جنم لیتا ہے: کیا یہی مضبوط ریاست کی نشانی ہے؟
ریاست کوئی نقشے پر کھینچی گئی لکیر کا نام نہیں۔ نہ ہی یہ سرکاری عمارتوں اور جھنڈوں تک محدود ہے۔ ریاست دراصل ایک وعدہ ہے — اپنے ہر شہری سے، امیر ہو یا غریب، طاقتور ہو یا بے بس، کہ اس کی جان، مال اور عزت محفوظ رہے گی۔ جس دن یہ وعدہ ٹوٹنے لگے، اُس دن سرحدیں تو موجود رہتی ہیں، مگر ریاست کہیں اندر ہی اندر کمزور پڑنے لگتی ہے۔
پاکستان بلاشبہ ایک ریاست ہے، ایک باوقار، خودمختار ریاست۔ مگر بات یہ نہیں کہ ریاست موجود ہے یا نہیں — بات یہ ہے کہ کیا اس ریاست میں قانون کی حکمرانی اتنی مضبوط ہے کہ ایک عام پاکستانی، بغیر کسی سفارش اور اثر و رسوخ کے، خود کو واقعی محفوظ اور انصاف کی نظر میں برابر سمجھ سکے؟
یہ کسی سیاسی جماعت یا کسی ایک حکومت کا معاملہ نہیں۔ یہ ہر اُس پاکستانی کے مستقبل سے جڑا معاملہ ہے جو صبح گھر سے نکلتے وقت دعا مانگتا ہے کہ شام کو خیریت سے واپس لوٹ آئے۔

“In an era dominated by social media and propaganda, it is essential to think critically, evaluate information objective...
28/08/2026

“In an era dominated by social media and propaganda, it is essential to think critically, evaluate information objectively, and base our analysis on facts.”
— Field Marshal Syed Asim Munir

اسلام آباد، پمز ہسپتال کی نرسری میں آگ لگ گئی، کم از کم 12 بچے جاں بحقآگ کمپریسر پھٹنے سے لگی، ریسکیو ذرائع، پولیس کا کہ...
26/08/2026

اسلام آباد، پمز ہسپتال کی نرسری میں آگ لگ گئی، کم از کم 12 بچے جاں بحق
آگ کمپریسر پھٹنے سے لگی، ریسکیو ذرائع، پولیس کا کہنا ہے کہ نرسری میں 15 بچے موجود تھے تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ دھماک پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے، دوسری طرف چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

"دنیا میں مصیبت کی جڑ یہ ہے کہ بیوقوف اور متعصب لوگ خود اعتماد ہوتے ہیں، جبکہ عقلمند شک میں مبتلا رہتے ہیں۔"CommonManOpi...
26/08/2026

"دنیا میں مصیبت کی جڑ یہ ہے کہ بیوقوف اور متعصب لوگ خود اعتماد ہوتے ہیں، جبکہ عقلمند شک میں مبتلا رہتے ہیں۔"
CommonManOpinion ✍️
آج ہمارے ملک اور موجودہ حکمرانوں کے حالات دیکھ کر یہ قول بالکل سچ ثابت ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
ہمارے اوپر مسلط حکمرانوں کا خود اعتمادی کا یہ عالم ہے کہ نہ انہیں معیشت کی تباہی نظر آتی ہے، نہ غریب کی بھوک اور نہ ہی عوام کی چیخیں۔ وہ ہر غلط فیصلے پر سینہ تان کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ "سب ٹھیک چل رہا ہے"۔ یہ وہ بے بنیاد اور خطرناک اعتماد ہے جو کسی بھی ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرتا ہے۔
دوسری طرف، اس ملک کا پڑھا لکھا، بیدار اور سمجھدار طبقہ خاموش ہے یا مسلسل اس سوچ میں مبتلا ہے کہ "کیا ہم بولیں گے تو کوئی فرق پڑے گا؟" ہماری اسی ہچکچاہٹ اور شک کا فائدہ اٹھا کر نالائق اور متعصب لوگ اقتدار کے ایوانوں پر قابض رہتے ہیں۔
اگر اب بھی ہم نے ان کے جھوٹے اعتماد کو سچ کے سوالوں سے نہ توڑا، تو تباہی کا ذمہ دار صرف حکمران نہیں، بلکہ ہماری خاموشی بھی ہوگی
کیا ہم یونہی خاموش تماشائی بنے رہیں گے، یا اب ان نالائق حکمرانوں کے سامنے سچ کا آئینہ رکھیں گے؟
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں!

ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ مسجد میں صحابہ کرامؓ کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ ایک کافر پریشانی کی حالت میں آیا اور پوچھنے لگا: "کی...
26/08/2026

ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ مسجد میں صحابہ کرامؓ کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ ایک کافر پریشانی کی حالت میں آیا اور پوچھنے لگا: "کیا کسی نے میرے بیٹے کو دیکھا ہے؟ وہ مجھ سے کھو گیا ہے۔"
یہ سن کر ایک صحابیؓ نے فرمایا کہ وہ فلاں کھجور کے باغ میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔
وہ شخص خوشی خوشی اپنے بیٹے کی طرف دوڑنے لگا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے واپس بلایا اور فرمایا: "جب تمہیں تمہارا بیٹا مل جائے تو اسے 'بیٹا' کہہ کر نہ پکارنا، بلکہ اس کا نام لے کر بلانا۔"
اس کافر نے حیرت سے پوچھا: "یا رسول اللہ! وہ میرا بیٹا ہے، میں اسے بیٹا کہہ کر کیوں نہ پکاروں؟"
حضورِ اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: "وہاں اس کے ساتھ اور بھی یتیم بچے کھیل رہے ہوں گے۔ اگر تم نے اپنے بچے کو 'بیٹا' کہہ کر پکارا تو ان یتیم بچوں کے دل کو تکلیف پہنچے گی اور وہ اپنے باپ کو یاد کر کے دکھی ہوں گے۔"
یہ بات سن کر وہ شخص اپنے بچے کے پاس گیا اور واپس سیدھا نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہو گیا۔ اس کے دل پر اس بے مثال شفقت اور احساس کا اتنا گہرا اثر ہوا کہ اس نے فوراً عرض کی: "یا رسول اللہ! مجھے کلمہ پڑھائیے، میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں۔"

CommonManOpinion ✍️ کاغذ کے وائٹ پیپرز اور معاشی رپورٹوں میں جب جلی حروف کے ساتھ "جی ڈی پی" کے گراف اوپر جاتے ہیں، تو اخ...
22/08/2026

CommonManOpinion ✍️
کاغذ کے وائٹ پیپرز اور معاشی رپورٹوں میں جب جلی
حروف کے ساتھ "جی ڈی پی" کے گراف اوپر جاتے ہیں، تو اخباروں میں خبریں تو بڑی بن جاتی ہیں مگر کسی کا چولہا گرم نہیں ہوتا۔
سچ پوچھیں تو معیشت کی اصلی اور سب سے سچی رپورٹ کسی ایئرکنڈیشنڈ دفتر میں نہیں بنتی۔ وہ تو اس مزدور کے چھالوں سے بھرے ہاتھوں پر لکھی ہوتی ہے، جس کی ہتھوڑی کی ہر ضرب معاشی پالیسیوں کے منہ پر ایک خاموش طمانچہ ہوتی ہے۔
جب مہنگائی کا نیا طوفان آتا ہے، تو وزراء کے پاس تو نئے الفاظ اور جواز ہوتے ہیں، لیکن مزدور کے پاس صرف اپنی محنت ہوتی ہے جسے وہ دن رات بیچ کر بھی اپنے بچے کے لیے دو وقت کی روٹی پوری نہیں کر پاتا۔ شاہراہوں کی رونق اور لمبی گاڑیوں کا شور اس حقیقت کو چھپا نہیں سکتا کہ اس ملک کی بنیادیں جن مضبوط ہاتھوں پر ٹکی ہیں، وہی ہاتھ آج سب سے زیادہ مجبور اور خالی ہیں۔
اعداد و شمار تو صرف ہندسے ہیں، جنہیں مرضی کے مطابق بدلا جا سکتا ہے... مگر ان سخت ہاتھوں کی لکیروں میں لکھی بیبسی کبھی جھوٹ نہیں بولتی۔

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Common Man Opinion posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share