Afridi Adam Khel

Afridi Adam Khel Afridi Adam Khel — proud Pashtun from the Adam Khel tribe. Carrying the Afridi spirit, love for the mountains, and loyalty to family.

Here for good company, honest talk, and keeping traditions alive.

07/07/2026

استغفار ہر گناہ کے بعد رحمتِ الٰہی کا دروازہ ہے۔ 🤲

*عالمِ اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ*​عالمِ اسلام میں اس وقت جو زوال رونما ہے، انسانی زوال، انسانی صفات کا زوال، انسانی طاقتو...
07/07/2026

*عالمِ اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ*

​عالمِ اسلام میں اس وقت جو زوال رونما ہے، انسانی زوال، انسانی صفات کا زوال، انسانی طاقتوں کا زوال، فکرِ صحیح، ایمانِ قوی، اور انسانی بلندی کا زوال، یہ زوال ایک ایسی عالمگیر حقیقت ہے جو تمام حقیقتوں پر غالب ہے، اور وہ شخص جس نے زوال کا تجربہ کیا ہے اور وہ جو اس زوال سے پورے طور پر آشنا ہے، ہر چیز کی توجیہ اسی سے کرے گا، ہم اور آپ دن رات تجربہ کرتے ہیں، اگر کوئی شخص جس پر کوئی حقیقت مستولی ہو جائے اور اس کا جزوِ ایمان بن جائے، اور وہ سمجھے کہ حقیقی مرض یہ ہے، اس کو ہر جگہ وہی مرض نظر آئے گا، آپ نے سنا ہوگا کہ کسی بھوکے سے پوچھا گیا کہ دو دو کتنے ہوتے ہیں؟ تو اس نے کہا: چار روٹیاں، اس کے نزدیک معدہ کی حقیقت ہی یہی تھی، اس کے نزدیک سب سے بڑی حقیقت روٹی تھی، تو عدد کا مصداق اس کے نزدیک اس حقیقت سے زیادہ کوئی نہیں تھا کہ جو اس کے ذہن و دماغ پر مستولی اور اس کے دل کی گہرائیوں میں پیوست تھی، تو مجھے ان سارے واقعات میں خواہ سیاسی ہوں، تمدنی ہوں، خواہ علمی و فکری ہوں، سب میں اس زوال کی پرچھائیاں نہیں بلکہ اس زوال کا چہرہ نظر آیا، تابناک چہرہ، بالکل درخشاں چہرہ نظر آیا، اور ہر واقعہ سے مجھے یہ پیام ملا کہ اس وقت عالمِ اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ان انسانوں کا فقدان ہے جو طاقتور ایمان رکھتے ہوں، علمِ صحیح کی دولت سے مالامال ہوں، اور جن کے اندر دینی استقامت ہو، اور جن کی نگاہ بلند ہو، سخن دلنواز ہو اور جاں پرسوز ہو۔

​*جاں باز ملاح مفقود*

​یہ عالمِ اسلام کی اس وقت سب سے بڑی حقیقت ہے، اور یہ حقیقت جو شخص اگر اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ لے پھر وہ اپنے دماغ اور آنکھوں کو دھوکہ نہیں دے سکتا، اس سے آپ کچھ بھی کہلوائیے، کوئی بھی موضوع ہو، کہیں سے واپس آیا ہو، بیت اللہ کے طواف سے واپس آیا ہو، یا مسجدِ نبوی کی زیارت سے واپس آیا ہو، علماء کی کسی مجلس سے واپس آیا ہو، یا کسی سیاسی مؤتمر سے واپس آیا ہو، اس نے اخبار پڑھا ہو، یا تاریخ کی کوئی کتاب پڑھی ہو، یا کوئی داستان پڑھی ہو، یا کوئی ادبی شاہکار پڑھا ہو، اس پر یہ حقیقت پورے طور پر غالب رہے گی، جب بولے گا تو اسی کی زبان سے، اور جب دیکھے گا تو اسی کی آنکھ سے، اس وقت پورے عالمِ اسلام کا مسئلہ یہ ہے کہ قیادت تو بڑی چیز ہے، موجودہ حالات سے آنکھیں ملانے والے، موجودہ حالات کے چیلنج کو قبول کرنے والے، اور اس دھارے کے خلاف چلنے والے، یا کشتی چلانے والے تو بڑی چیز ہے، ہاتھ پیر مارنے والے بھی ناپید ہیں، ایسے جانباز ملاح آج عالمِ اسلام میں مفقود ہیں، جیسے کسی زمانے میں لوگ عنقا کی مثال دیا کرتے تھے، پتہ نہیں اس کی کیا حقیقت ہے؟ اس کا کہیں وجود ہے یا نہیں؟ لغت میں لکھا ہے: معروف الاسم مجهول الجسم، اس سے بہتر اس کی تعریف نہیں ہوسکتی، لیکن آج کا سب سے بڑا عنقا جو ہے وہ وہ مسلمان ہیں جو ان حالات سے شکست نہ کھائیں، شکست ماننے کے لیے تیار نہ ہوں، اور وہ ”آہنگ میں یکتا صفت سورۂ رحمن،، جس کو اقبالؒ نے کہا ہے، جیسے سورۂ رحمن میں ہر چیز میں تنوع ہے، اللہ تعالیٰ اپنی نعمتیں گناتا ہے، لیکن اس کے بعد کہتا ہے: ﴿فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴾ (1) ، شواہد میں کتنا تنوع ہو، دلائل میں کتنا تنوع ہو، لیکن نتیجہ ایک ﴿فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ﴾ (تم اللہ تعالیٰ کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟) تو وہ جو اپنے آہنگ میں یکتا ہو، اپنے رنگ میں بھی یکتا ہو، اس مسلمان کی نایابی، اس مسلمان کا فقدان، اس مسلمان کا عنقا صفت ہو جانا یہ اس وقت عالمِ اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے۔

اقتباس
اہل علم کو دعوت فکر و عمل
مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رح

06/07/2026

اللہ کی نعمتوں کی قدر کریں، ناشکری عذاب کا سبب بنتی ہے۔ 🤲
SurahAnNahl

06/07/2026

سورۃ یونس، آیت 55 | اللہ کا وعدہ سچا ہے، یقین ہی کامیابی کی راہ ہے۔ 🤲

06/07/2026

سورۃ ابراہیم آیت 46 | دل کو چھو لینے والی قرآن پاک کی تلاوت | Surah Ibrahim Ayat 46 Beautiful Quran Recitation

04/07/2026

سورۃ الناس: ہر شر اور وسوسے سے اللہ کی پناہ مانگیں۔ 🤲

03/07/2026

تقویٰ اختیار کریں اور سچے لوگوں کا ساتھ دیں۔ 🤲📖

خصوصی بیان | حضرت مفتی سید عدنان کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم | 5 جولائی 2026 | جامع مسجد کوہاٹ انکلیو | شام 7:00 بجے
03/07/2026

خصوصی بیان | حضرت مفتی سید عدنان کاکاخیل صاحب دامت برکاتہم | 5 جولائی 2026 | جامع مسجد کوہاٹ انکلیو | شام 7:00 بجے

**صحابہ کرامؓ کی محبت میں غیرت ہو تو ایسی!**امام سفیان بن عیینہؒ (198ھ) نے ایک شخص سے پوچھا: "تم کہاں سے آ رہے ہو؟"اس شخ...
03/07/2026

**صحابہ کرامؓ کی محبت میں غیرت ہو تو ایسی!**

امام سفیان بن عیینہؒ (198ھ) نے ایک شخص سے پوچھا:

"تم کہاں سے آ رہے ہو؟"

اس شخص نے جواب دیا: فلاں شخص کے جنازے سے

یہ سن کر امام سفیانؒ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا:
> "میں ایک سال تک تمہیں کوئی حدیث نہیں سناؤں گ۔ اللہ سے معافی مانگو اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کرنا۔ تم ایک ایسے شخص کو (اچھی طرح) جانتے تھے جو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کو گالیاں دیتا تھا، اور تم ( پھر بھی ) اس کے جنازے میں شریک ہو گئے؟!"
>
**(شرح اصول اعتقاد اہل السنۃ والجماعۃ للالکائی )*

" سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ يَقُولُ لِرَجُلٍ: مَنْ أَيْنِ جِئْتَ؟ قَالَ: مِنْ جِنَازَةِ فُلَانٍ. قَالَ سُفْيَانُ: لَا أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ سَنَةً، فَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ وَلَا تَعُدْ، نَظَرْتَ إِلَى رَجُلٍ يَشْتُمُ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ، فَاتَّبَعْتَ جِنَازَتَهُ؟ "

🟢 *یاد دہانی:* مغرب کی اذان سے پہلے *سورۃ کہف* کی تلاوت کر لیں۔
03/07/2026

🟢 *یاد دہانی:*

مغرب کی اذان سے پہلے *سورۃ کہف* کی تلاوت کر لیں۔

Address

Khyber Pakhtunkhwa
Peshawar
26000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Afridi Adam Khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share