06/11/2025
#ایام فاطمیہ #
قال رسول الله
وكأني أنظر إلى ابنتي فاطمة قد أقبلت يوم القيامة على نجيب من نور, عن يمينها سبعون ألف ملك, وعن يسارها سبعون ألف ملك, وبين يديها سبعون ألف ملك, وخلفها سبعون ألف ملك, تقود مؤمنات أمتي إلى الجنة, فأيما امرأة صلَّت في اليوم والليلة خمس صلوات, وصامت شهر رمضان, وحجت بيت الله الحرام, وزكت مالها, وأطاعت زوجها, ووالت علياً بعدي, دخلت الجنة بشفاعة ابنتي فاطمة, وإنها لسيدة نساء العالمين, فقيل له: يا رسول الله, أهي سيدة نساء عالمها؟
فقال النبي |: ذاك لمريم بنت عمران, فأما ابنتي فاطمة فهي سيدة نساء العالمين من الأولين والآخرين, وإنها لتقوم في محرابها فيسلم عليها سبعون ألف ملك من الملائكة المقربين, وينادونها بما نادت به الملائكة مريم فيقولون: يا فاطمة {إن الله اصطفاك وطهرك واصطفاك على نساء العالمين
رسولِ خدا ﷺ نے فرمایا
"میں گویا اپنی بیٹی فاطمہؑ کو قیامت کے دن دیکھ رہا ہوں کہ وہ نور کے اونٹ پر سوار آ رہی ہیں، ان کے دائیں طرف ستر ہزار فرشتے، بائیں طرف ستر ہزار فرشتے، آگے ستر ہزار فرشتے اور پیچھے ستر ہزار فرشتے ہوں گے۔
وہ میری امت کی مؤمن عورتوں کو جنت کی طرف لے جا رہی ہوں گی۔
پھر فرمایا:
جو عورت روزانہ پانچ وقت کی نماز پڑھے، ماہِ رمضان کے روزے رکھے، خانۂ خدا کا حج کرے، اپنے مال کی زکات دے، اپنے شوہر کی اطاعت کرے، اور میرے بعد علیؑ کی ولایت کو قبول کرے —
تو وہ عورت میری بیٹی فاطمہؑ کی شفاعت سے جنت میں داخل ہوگی۔
اور بے شک فاطمہؑ تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہے۔
پوچھا گیا:
یا رسولَ اللّٰہ! کیا وہ اپنے زمانے کی عورتوں کی سردار ہیں؟
رسولِ خدا ﷺ نے فرمایا:
"وہ تو مریم بنت عمران اپنے زمانے کی عورتوں کی سردار تھیں،
لیکن میری بیٹی فاطمہؑ تمام اولین و آخرین عورتوں کی سردار ہے۔
اور جب وہ اپنے محرابِ عبادت میں کھڑی ہوتی ہیں،
تو ستر ہزار مقرب فرشتے ان پر سلام بھیجتے ہیں
اور اسی طرح ندا دیتے ہیں جیسے فرشتوں نے مریم کو ندا دی تھی: