Naqvi Voice

Naqvi Voice لبیک یا حسین(ع)
ہمارا مشن فقط تحفظ عزاداری و منبر امام حسین علیہ السلام

14/01/2026

شیعہ واقعہ کربلاء سے درس لیتے ہیں
شھادت انکی میراث ہے : مجیب الرحمٰن شامی

شہادت ہمارا ورثہ ہے

02/01/2026

13 رجب المرجب
ولادت باسعادت عینؑ ﷲ ، نورؑﷲ ، یدؑ ﷲ ، اسدؑ ﷲ ، ولیؑ ﷲ ، امامِ مبینؑ ، حیدرِ کرارؑ ، ابوترابؑ ، شیرِ خداؑ ، فاتحِ خیبرؑ ، دامادِؑ نبیﷺ ، شہنشاہِ ولایت، شیرِ یزداں، نفسِ رسولِ خدا، شاہ نجف، باب العلم، نائبِ رسولﷺ، شوہرِ بتول سلام الله علیھا، بابائے حسنین کریمین علیه السلام، حیدرِ کرّار، امام المُتقین، امام الاولین، مشکل کشا امیرِ کائنات امیرالمومنین مولا علی ابنِ حضرت ابیطالب علیه السّلام تمام عالم اسلام کو بہت بہت مبارک

🎊🎊🌷🌹🌷🎊🎊🌸 *9 رجب المرجب؛ جشن ولادت باسعادت شہزادہ حضرت علی اصغرؑ مبارک* 🌸🌺 *بابُ الحوائج، مظلومِ کربلا، حضرت علی اصغرؑ اب...
30/12/2025

🎊🎊🌷🌹🌷🎊🎊
🌸 *9 رجب المرجب؛ جشن ولادت باسعادت شہزادہ حضرت علی اصغرؑ مبارک* 🌸

🌺 *بابُ الحوائج، مظلومِ کربلا، حضرت علی اصغرؑ ابنِ امام حسینؑ کی ولادتِ باسعادت کے پُرمسرت موقع پر ہم تمام مومنین و مومنات بالخصوص امامِ زمانہؑ کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں*۔ 🌺



کیا جھوٹے قصے اور جھوٹی تاریخ اور غلو  سنانا ہی ذاکری ہے؟(ذاکری ایک فریضہ یا معاش کا ذریعہ)ہمارے ہاں جب ذاکری کی بات کی ...
28/12/2025

کیا جھوٹے قصے اور جھوٹی تاریخ اور غلو سنانا ہی ذاکری ہے؟

(ذاکری ایک فریضہ یا معاش کا ذریعہ)

ہمارے ہاں جب ذاکری کی بات کی جاتی ہے تو اس میں سب سے پہلی چیز جو شیعہ مؤمنین بھائیوں کے ذھن میں آتی ہے وہ یہ کہ ذاکر کتنی درد بھری آواز رکھتا ہے اور لوگ اسے پسند کرتے بھی ہیں یا نہیں کرتے، اور ایک اور چیز جو آج کل سب سے پہلے ذھن میں آجاتی ہے کہ یہ پیسے کتنے لیتا ہے کیونکہ جس ذاکر کی بھی عوام میں شہرت ہے اس کا معاوضہ بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا اور آجکل تو مشہور
ذاکرین کی مجلس کا منٹ منٹ بھی ہزاروں روپیہ کا ہوتا ہے

لیکن اہم بات یہ ہے کہ کتنے مؤمنین کے ذھن میں یہ سؤال
آتا ہے کہ یہ ذاکر جو مصائب و فضائل ہمیں سنا رہا ہے ہے یہ کہاں سے پڑھ کر سناتا ہے اور کیا یہ مستند تاریخ کربلا اور معتبر روایات سے بیان کرتا ہے یا اپنے پاس سے جھوٹ گھڑتا ہے؟
کیا جو فضائل یہ بتا رہا ہے اور ہم نعرے لگا رہے ہیں یہ
فضائل و مناقب اہل بیت ع قرآن و احادیث میں آئے ہیں ؟

کیا ان ذاکر صاحب کا ذاتی اخلاق و کردار ویسا ہی ہے جیسا کہ اہلبیت علیہم السلام اپنے ذاکر کیلئے چاہتے ہیں؟

کیا یہ ذاکر منبر حسینی پر پڑھنے کا حقدار ہے اور اس کے عقائد ، قرآن و سنت و روایات معصومین کے مطابق ہیں؟
یہ وہ سؤالات ہیں کہ اگر آج کی شیعہ جوان نسل اس پر سوچنا شروع کر دیں تو چند سالوں کے اندر شیعہ ذاکرین کی ناگفتہ بہ حالت ایک آئیڈیل صورتحال اختیار کر سکتی ہے
اہلبیت علیہم السلام لکیر کے فقیر پیروکار کو نہ صرف پسند نہیں کرتے بلکہ اس کو خود کیلئے عار سمجھتے ہیں اور شیعہ کی ایک بنیادی ترین صفت جو اہلبیت ع نے بیان کی ہے وہ عاقل ہونا ہے

عاقل جو مسئلے کو گہرائی سے تجزیہ و تحلیل کرے ،
بہت سی روایات میں جب راوی نے بتایا کہ فلاں شخص کا ظاہر ایسا ایسا ہے تو امام نے پوچھا کہ اس کی عقل کیسی ہے وہ دین کی بصیرت رکھتا ہے یا نہیں ؟ ایک موقع پر راوی نے جب کسی شخص کی کثرت عبادات کا ذکر کیا تو اس کے جواب میں امام صادق ع نے فرمایا کہ "کیف عقلہ " فلاں کی عقل کیسی ہے ، یعنی دینی بصیرت اور فہم دین کیسا ہے ، راوی نے کہا کہ اتنی سوجھ بوجھ رکھنے والا نہیں ہے تو حضرت نے فرمایا پھر اس کی عبادتیں بھی اسے فایدہ نہیں پہنچائے گی۔۔
تو کیا شیعہ سب کو منبر پر لے آئیں اور سب سے دین سنیں او بغیر چوں چرا صرف نعرے لگاتے آئیں تو کیا یہ ان کی عبادتیں ہیں ؟ اور کیا یہ انھیں فایدہ پہنچائیں گی اور کیا یہ تشیع ہے؟

علم و ادب سے آراستہ اور غلو سے پاک ذاکری اس وقت شیعہ کمیونٹی کی سب سے بڑی ضرورت ہے ایسے ذاکرین جو خود کتابوں کا مطالعہ کریں اور مستند تاریخ کربلا و مصائب لوگوں کو سنائیں اور آیات قرآن اور احادیث و روایات معتبرہ سے فضائل و مناقب اہلبیت ع پیش کریں اور سب سے بڑھ کر عالمی تشیع کے ساتھ ہم آہنگ ہو اپنے رہبر اور مراکز کی طرف پوری توجہ رکھتے ہو ، عالمی شیطانی سازشوں سے اپنی قوم کو آگاہ کریں تاکہ حسینی حرارت مؤمنین کے قلوب کو منور کردے اور مؤمنین بھی راہ حسین علیہ السلام پر چلتے ہوئے مقاصد حسینی تک پہنچ جائیں

آج بہت ہی دکھ و الم کی بات یہ ہے کہ منبر حسینی پر بہت سے ایسے نوجوان ذاکر نظر آرہے ہیں کہ جو بنیادی طور پر ٹک ٹاکرز ہیں اور تعلیم و تربیت ان کے پاس سے بھی نہیں گزری ہے اور تعجب ہے ان لوگوں پر کہ جو ان سے پڑھوا رہے ہیں اور اس سے بھی زیادہ تعجب ان پر ہے کہ جو ان سے ھدایت حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں

اور بعض کی ایسی ناشائستہ حرکات روزانہ کی بنیاد پر میڈیا پر نظر آرہی ہوتی ہیں اور اس میں ان کے شریک ایسے بانیان مجالس بھی ہیں کہ جن کو مجلس عزا سے زیادہ اپنا نام و نمود چاہیے اور یہ پست کردار بانیان مجالس , در حقیقت مخلص بانیان مجالس کیلئے بھی بدنامی کا باعث بنتے ہیں

اگر مخلص بانیان خود کو پست مزاج بانیوں سے جدا کرنا چاہتے ہیں تو ان ذاکرین کا بائیکاٹ کریں کہ جو منبر کے تقدس کا خیال نہیں رکھتے ہیں
میں یہ بات سوچتا رہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ اگر آج امام حسین علیہ السلام ظاہر میں موجود ہوں تو ایسے افراد کے خلاف اعلان جنگ فرما دیں گے اور آئمہ اہلبیت ع نے یہی غالیوں کے خلاف کیا بھی ہے

بعض ایسے ذاکر آجکل نظر آرہے ہیں کہ جو تاریخ کربلا میں۔ کھل کر تحریف کرتے ہیں اور انتہا کے جھوٹے قصے سناتے ہیں

کیا منبر حسینی ع پر آنے کیلئے کوئی علمی ، اخلاقی دستور نہیں ہے ؟

اس پر مؤمنین اور خاص کر جوان نسل کو سوچنا چاہیے
تاکہ عزاداری امام حسین علیہ السلام جگ ہنسائی کا سبب بننے کی بجائے مسلمانوں کے مسائل کا حل پیش کرے اور ان کی
اجتماعی امراض کا مداوا کر سکے

خدارا تھوڑا نہیں بہت زیادہ سوچیں اور اپنے آنے والی نسلوں کو صحیح معنوں میں کربلا شناس اور وقت کے امام ع کا سپاہی بنائیں واسلام

اولعزم پیمبر   _علیہ_السلام پر لاکھوں درود سلام 25 دسمبر یومِ ولادت حضرت عیسیٰ ع مبارک 🌲🎄🎄🎄🎄🎊🎈🎊🎄🎄🎄🎄
25/12/2025

اولعزم پیمبر _علیہ_السلام پر لاکھوں درود سلام
25 دسمبر یومِ ولادت حضرت عیسیٰ ع مبارک 🌲
🎄🎄🎄🎄🎊🎈🎊🎄🎄🎄🎄



23/12/2025

بوزر ھو کہ قنبر ھو یا ھو حضرت سلمان
مقداد ھو میثم ھو ،میں تم پہ قربان صحابہ🌸🪷🏵🌹

22/12/2025

🌹🌷🌹🌷🌹🌷
1 الرجب المرجب ولادت باسعادت امام محمد باقر علیہ السلام تمام مومنین و مومنات کو بہت بہت مبارک ہو🌹 ~🌷🌹🌷🌷🌷🌷






21/12/2025

عنه (ص) : عليٌّ مَع الحقِّ والقرآنِ ، والحقُّ والقرآنُ معَ عليٍّ ، ولن يَفتَرِقا حتّى يَرِدا علَيّ الحوضَ.(تاريخ دمشق ترجمۃ الإمام عليّ عليه السلام» : ۳ / ۱۲۵ )
رسول اللہ (ص) نے فرمایا علی ع حق اور قرآن کے ساتھ ہیں اور حق وقرآن علی ع کے ساتھ ہیں۔یہ دونوں مجھ تک حوضِ کوثر پر پہنچنے سے پہلے جُدا نہیں ہوں گے

Address

Phalia

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naqvi Voice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naqvi Voice:

Share