24/08/2026
دو دن ، دو راتیں صحرا... ایک خراب گاڑی... اور ایک شیرخوار کی سانسیں*
*پھر بھی سب بچ گئے۔ الحمدللہ ❤️*
ہلمند کا وہ صحرا...
ہزاروں مربع کلومیٹر ریت، نہ پانی، نہ سایہ۔
جہاں دھوپ جلاتی ہے اور راتیں کاٹتی ہیں۔
دو دن پہلے ایک خاندان اسی صحرا میں نکلا۔
راستے میں گاڑی نے جواب دے دیا۔
وہ منزل تک نہ پہنچ سکے۔
دل کانپ گئے ہوں گے... ریت گرم تھی، امید ٹھنڈی پڑ رہی تھی۔
ڈرائیور مدد کیلئے نکلا مگر واپس نہ آیا تو باقی لوگوں نے بھی گاڑی چھوڑ کر صحرا سے نکلنے کی ٹھانی اور اک سمت کا تعین کر کے روانہ ہوئے۔
مگر صحرا میں جھاڑیاں اور گرم لو تھی ، راستہ نہیں تھا کہ ہر طرف ریت کے ٹیلے ہی ٹیلے تھے۔
خوش آئند بات یہ تھی کہ
* یہاں ریاست سوتی نہیں تھی۔*
افغان حکومت ہر اس گاڑی کا ڈیٹا رکھتی ہے جو صحرا میں داخل ہو۔
جو گاڑی منزل پر نہ پہنچے، فوراً تلاش شروع۔
2 دن تک سرچ ٹیمیں ریت چھانتی رہیں...
دعا بھی ساتھ تھی، محنت بھی۔
ہیلی کاپٹر منگوائے گئے جنہوں نے فضاؤں سے تلاش جاری رکھی
*اور آج... معجزہ ہو گیا۔*
ریسکیو ٹیم نے پورے خاندان کو زندہ سلامت ڈھونڈ لیا۔
اس شیرخوار بچے سمیت سب محفوظ ہیں۔
یہ صرف ایک ریسکیو نہیں ہے۔
*یہ پیغام ہے کہ جب ریاست ماں بن جائے تو صحرا میں بھی موت راستہ چھوڑ دیتی ہے۔*
اللہ ہر مسافر کی حفاظت فرمائے۔ آمین 🤲
اللہ ہمارے حکمرانوں کو عوام کا ایسا ہی درد عطا کرے۔ آمین
اس پوسٹ کو شیئر کریں... دنیا کو بتائیں ریاست کیسی ہوتی ہے۔
#ہلمند #افغانستان #الحمدللہ