AD News

AD News o lines likhein:

مصدقہ خبریں، غیر جانبدارانہ تجزیے۔ ہمارا مقصد قارئین تک بغیر کسی لغزش اور مبالغہ آرائی کے، حقائق پر مبنی تازہ ترین معلومات پہنچانا ہے

26/08/2026

:

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آپ کو رسولِ اکرم ﷺ کے یومِ ولادت کی دلی مبارکباد 🌸

اصل عشق و محبت یہی ہے کہ ہم سرکار ﷺ کے فرمودات پر عمل کریں اور "مصطفوی معاشرہ" بنانے کی کوش کریں۔

جیسا کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
*"مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں"*

اللہ کریم ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین 🤲

*عنوان : محمد ﷺ کی شان آؤ خود اللہ سے پوچھتے ہیں کہ اُس کے محبوب کی شان کیا ہے اور اللہ کے محبوب سے پوچھتے ہیں کہ مولا ع...
26/08/2026

*عنوان : محمد ﷺ کی شان آؤ خود اللہ سے پوچھتے ہیں کہ اُس کے محبوب کی شان کیا ہے اور اللہ کے محبوب سے پوچھتے ہیں کہ مولا علی کی شان کیا ہے۔۔۔۔۔*

(Part No 1)

*(پارٹ نمبر ۔۔۔1)*

حصہ اول۔۔۔۔۔۔۔

*تحریر؛✍️…*
*جاوید فقیر چشتی نظامی*

جو کچھ بھی اس تحریر میں موجود ہے وہ میرا ذاتی نہیں…یہ الفاظ وہ الہام ہیں جو باطن کی صدا سے اُترے اور قلندر کی نگاہ سے گزرتے ہوئے تحریر کی صورت میں جلوہ گر ہوئے۔۔۔📿

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ وَعِتْرَتِهِ بِعَدَدِ كُلِّ مَعْلُوْمٍ لَكَ۔۔۔۔۔
ترجمہ:
"اے اللہ! درود بھیج محمد پر اور آلِ محمد پر اور اُن کی عترت، یعنی پاک نسل و اہلِ بیت پر جتنی گنتی ہے ہر اُس چیز کی جو تیرے علم میں ہے۔۔۔۔۔"

السلام علیکم میرے پیارے، میرے محترم، میرے عزیزو، میرے لاڈلوں اور لاڈلیوں۔۔۔۔

میں آج حضرت سیدنا محمد ﷺ کی شان بیان کرنے بیٹھا ہوں تو سب سے پہلے ایک بات پر خود کو جھنجوڑ کر اپنے دل سے پوچھتا ہوں:

کیا میرے پاس اتنے الفاظ ہیں کہ میں اللہ اور اپنے محبوبِ مصطفیٰ ﷺ کی شان بیان کر سکوں؟
نہیں۔۔۔ ہرگز نہیں میرے پیارے۔۔۔۔۔
میرے پاس الفاظ ہیں لیکن وہ الفاظ میرے نہیں ہیں۔

میری زبان ہے لیکن یہ زبان بھی میری عطا کردہ نہیں۔۔۔

قلم میرا ہے پر یہ قلم بھی میرا نہیں اور اس میں سے نکلنے والی معرفت اور الفاظ بھی میرے نہیں۔
میرا ہونا ہی اُن کے ہونے سے ہے۔۔۔
میرا دل ہے لیکن اس دل میں محبت اور عشق بھی میری اپنی پیدا کی ہوئی نہیں۔

ہم خود کو حضور ﷺ کا عاشق تو بولتے ہیں پر یہ عشق اور محبت بھی ہمارے اختیار میں نہیں یہ بھی عطا ہے خود سے پیدا نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔

تو پھر میں حضورِ دو عالم سیدنا محمد ﷺ کی شان کہاں سے بیان کروں؟
میں اپنی طرف سے کیوں اور کس طرح کہوں کہ محمد ﷺ کتنے بلند ہیں؟

آؤ میرے پیارو۔۔۔ آج محمد ﷺ کی تعریف ہم اپنی زبان سے نہیں کرتے۔۔۔۔۔
آؤ آج ہم اپنی عقل کو ایک طرف رکھتے ہیں اپنے الفاظ کو ایک طرف رکھتے ہیں اور اُس حق ذات سے پوچھتے ہیں جس نے محمد ﷺ کو اپنا محبوب بنایا۔
آؤ اللہ سے پوچھتے ہیں۔۔۔
کیونکہ میرے پیارے محبوب کی اصل تعریف وہی جانتا ہے جو محبوب کو محبوب رکھتا ہے۔
اور اب جو کچھ بیان ہونے والا ہے وہ کسی بندے کی طرف سے اپنے محبوب کی تعریف نہیں۔۔۔
یہ اُس رب کی طرف سے اپنے محبوب کا ذکر ہے جس کا وہ محبوب ہے۔

میرے پیارے ایک مثال سے بیان

26/08/2026

---
🌙 *مینارِ پاکستان پر عاشقانِ رسول ﷺ کا تاریخی اجتماع*

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام _43ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس_ کا شاندار انعقاد۔

ہزاروں عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ نے شرکت کر کے ایمان کو تازہ کیا۔
خاص خطاب: _شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب_
شرکت: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور دیگر معز شخصیات

اللہ تعالیٰ اس محفل کو قبول فرمائے۔ آمین 🤲

---

---
🌙 *مینارِ پاکستان پر عاشقانِ رسول ﷺ کا تاریخی اجتماع*

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام _43ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس_ کا شاندار انعقاد۔

ہزاروں عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ نے شرکت کر کے ایمان کو تازہ کیا۔
خاص خطاب: _شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب_
شرکت: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور دیگر معز شخصیات

اللہ تعالیٰ اس محفل کو قبول فرمائے۔ آمین 🤲

---

24/08/2026

---
*خبر: شاہ کمیر میں ڈرائیور کی لاپرواہی سے حادثہ ہوتے ہوتے بچا*

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ *شاہ کمیر* کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک پل تعمیر ہو رہا ہے۔ ایک طرف نیا پل بنایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف سے نیچے گزرنے کا راستہ موجود ہے جہاں سے گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو ٹرک پیچھے سے ریس لگاتے ہوئے آ رہے تھے۔ دوسرا ٹرک تو نیچے والے راستے سے صحیح سلامت گزر گیا، لیکن پہلے ٹرک کے ڈرائیور نے بریک نہیں لگائی اور وہ اوپر چڑھ گیا۔

ٹرک پر زیادہ وزن اور ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی اوپر چڑھ گئی۔ اگر قدرتی طور پر نہ پھنستی تو نیچے گر کر بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔

*شکر ہے کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔* واقعے کی اصل وجہ ڈرائیور کی لاپرواہی بتائی جا رہی ہے۔
---

یاد رکھیے گا میرے پیارے اور پیاریوں۔۔۔۔😊علم تب حقیقی فائدہ دیتا ہے جب پہلے سے موجود علم پر ہم کو عمل حاصل ہو۔۔۔۔📿ورنہ کت...
23/08/2026

یاد رکھیے گا میرے پیارے اور پیاریوں۔۔۔۔😊
علم تب حقیقی فائدہ دیتا ہے جب پہلے سے موجود علم پر ہم کو عمل حاصل ہو۔۔۔۔📿

ورنہ کتابیں،گروپس،تحریریں اور سوشل میڈیا تو بہت لوگوں کے پاس ہوتا ہے مگر علم کا نور کردار میں اترے یہ اصل بات ہے۔

مقصودِ راہ دعا نہیں نقشِ قدم ہے۔۔۔۔۔۔
اللہ والا بننے کی صرف دعا نہ کرو کسی یارِ خدا کا نقشِ قدم پکڑو اور اس سے دنیا کے وظیفے،کامیابیاں صحت وغیرہ مانگنے کے بجائے صرف اتنا پوچھو:

*’’میرے یار میرے محترم میرے عزیز ! اپ اللہ کا دوست ہے تو اپ دوست کیسے بنے تو اپ اللہ تک کیسے پہنچا؟‘‘*

پھر جو راستہ وہ بندہ جو اللہ تک پہنچا ہوا ہے وہ بتائے اس پر چل پڑو۔۔۔۔
اور جو وہ علم دے اس پر عمل کرو۔۔۔۔

علم کتابوں سے مل سکتا ہے بتانے والا بتا سکتا ہے مگر اس علم کو نور بنانا تمہارے کردار اور عمل سے ہوگا۔۔۔
یا تو تم اس علم کو نور بنا لو یا پھر اپنا نفس کو بڑھا۔۔۔۔

پہلے سے جو علم ملا ہوا ہے اگر وہ کردار میں نہیں اترا تو نیا علم بھی صرف نفس کا زیور بن جائے گا اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تمہارے اوپر سے گزر جائے۔۔۔۔۔

چٹکی بھر علم ہو اور عمل میں ہو تو وہ علم نور بن جاتا ہے اور علم کا سمندر ہو مگر عمل نہ ہو تو وہی علم حجابِ اکبر بن جاتا ہے۔

میں مثال سے سمجھاتا ہوں میرے پیارے۔۔۔۔
بچے کو اس کا باپ بولے کہ گالی نہیں دینی، جھوٹ نہیں بولنا، برا نہیں کرنا۔۔۔تو وہ بچہ اتنا علم رکھتا ہے جتنا اس کے باپ نے دیا اور وہ عمل کرے تو وہی اس کے لیے نور ہے۔۔
اور وہی اس کے لیے فائدہ مند۔۔۔اگر وہ کچھ غلط کر دے جو اس کو علم نہیں تو اس کی کوئی پکڑ نہیں ہوگی کیونکہ وہ جانتا نہیں ہے جو چیز اس نے غلط کی اس کا علم نہیں ہے اس کے پاس۔۔۔۔

تو اصل امتحان وہاں ہے جہاں انسان سب کچھ جانتے ہوئے بھی نفس کے ہاتھوں وہی کر بیٹھے جس سے اسے روکا گیا تھا۔۔۔
یعنی پتہ ہے کہ غلط نہیں کرنا برا نہیں کرنا جو چیزیں پتہ ہیں کہ ٹھیک نہیں ہے وہ کر دینا۔۔۔
یعنی علم موجود ہو پر عمل میں نہ ہو تو وہی علم رگڑا نکلوا دیتا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اپ کو جو اگلا علم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہو وہ دل میں اترے ہی نہ سمجھ میں۔۔۔۔
کیونکہ اپ پہلے والے کو ہی برداشت نہیں کر پائے عمل میں نہیں لا پائے۔۔۔۔

بس پیارے اور پیاریوں اسی لیے ہمیشہ یاد رکھنا:

علم کو سر پر نہ رکھنا دل میں اتارنا۔
علم کو زبان پر نہ رکھنا کردار میں ل
👇
حق موجود 🔥 سدا موجود 🔥
حق زین العابدین سرکار چشتی نظامی

#تصوف #فقر

23/08/2026

درس حدیث
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو جب دو باتوں کا اختیار دیاجاتا تو آپ اس کو اختیار کرتے جو آسان ہوتی بشرط یہ کہ وہ گناہ نہ ہوتی لیکن اگر وہ بات گناہ ہوتی تو آپ ﷺ لوگوں میں سے سب سے زیادہ اس سے دور رہتے۔ اور رسول اللہ ﷺ نے اپنی ذات کے لیے کبھی انتقام نہیں لیا۔ ہاں اگر اللہ کی حرمت پامال ہوتی تو آپ اللہ کے لیے اس کا انتقام لیتے تھے۔ (صحیح بخاری 3560)

22/08/2026

*🔴پاکستان نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پہلی فتح حاصل کرتے ہوئے جاپان کو 4-3 سے شکست دے دی۔*

*𝗔𝘀𝗿𝗮𝗿 𝗦𝗽𝗼𝗿𝘁𝘀 𝗡𝗲𝘄𝘀*🔰🩵

22/08/2026

💚

🔴 LIVE UPDATE

Women's Hockey World Cup
Belgium 3 - 1 Germany
4th Period in progress

22/08/2026

LIVE UPDATE

Women's Hockey World Cup
Belgium 1 - 0 Germany
Match in progress - Stoppage Time

Coming up at 10:00 PM
Men's World Cup: England vs Argentina

𝗔𝘀𝗿𝗮𝗿 𝗔𝗦𝗽𝗼𝗿𝘁

Address

Jalapur Sharif
Pind Dadan Khan
49040

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AD News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share