PDK Current Affairs

PDK Current Affairs ہوائیں موسم کا اور دعائیں مصیبتوں کا رخ بدل دیتی ہیں اس لئے دعائیں مانگتے اور دیتے رہا کریں

10/09/2026

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

پنڈ دادن خان: نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل، محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، میاں عبدالجبار وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ...
10/09/2026

پنڈ دادن خان: نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل، محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، میاں عبدالجبار
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات اور ڈی پی او جہلم کی زیرِ نگرانی نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے بچاؤ، ٹریفک قوانین کی پابندی اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے حوالے سے آگاہی سیمینار فوجی فاؤنڈیشن سکول دھریالہ جالپ میں منعقد کیا گیا۔
سیمینار سے ایس ڈی پی او پنڈ دادن خان سرکل میاں عبدالجبار نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، انہیں محفوظ اور باصلاحیت بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تعلیمی اداروں میں پُرامن ماحول کے قیام، منشیات کے استعمال کی روک تھام اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے پنجاب پولیس بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
میاں عبدالجبار نے کہا کہ سوشل میڈیا کا مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال پاکستان کے وقار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جبکہ ون ویلنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جیسے خطرناک رجحانات کی روک تھام سے قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ والدین، اساتذہ اور طلبہ کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیمینار میں طلبہ کو ٹریفک قوانین کی پابندی، منشیات سے دوری اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

آٹومیٹک واشنگ مشین برائے فروخت کنڈیشن 10/10لوکیشن پنڈدادن خان ڈیمانڈ 60 ہزار رابطہ نمبر 03158347906
10/09/2026

آٹومیٹک واشنگ مشین برائے فروخت
کنڈیشن 10/10
لوکیشن پنڈدادن خان
ڈیمانڈ 60 ہزار
رابطہ نمبر
03158347906

10/09/2026

فریج برائے فروخت
کمپنی ڈاولینس بلیک کلر
ڈیمانڈ 50 ہزار
لوکیشن پنڈدادن خان
رابطہ نمبر
03158347906
سنجیدہ حضرات رابطہ کریں

کھیوڑہ: اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحقکھیوڑہ کے علاقے ڈالمیہ فیکٹری مائننگ ایریا میں اوور لوڈ کے ...
10/09/2026

کھیوڑہ: اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق
کھیوڑہ کے علاقے ڈالمیہ فیکٹری مائننگ ایریا میں اوور لوڈ کے باعث ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی حادثے میں 27 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ نوجوان کی شناخت آصف ولد اسلم عمر 27 سال ساکن سوڈی گجر کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں نوجوان کو سر پر شدید چوٹ اور کھوپڑی کا کھلا فریکچر جبکہ بائیں ٹانگ کی ٹیبیا اور فائبولا ہڈیوں میں فریکچر ہوا۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد اور دورانِ منتقلی CPR کیا تاہم نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔ اسے مریم نواز کلینک کھیوڑہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

09/09/2026

چوران سٹاپ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے قیمتی بھینس ہلاک

پنڈدادن خان کو گرین بس سروس دینے کا مطالبہپنڈدادن خان کو گرین بس سروس کب ملے گی؟ شہریوں کا حکومت سے دوٹوک مطالبہ ضلع جہل...
09/09/2026

پنڈدادن خان کو گرین بس سروس دینے کا مطالبہ
پنڈدادن خان کو گرین بس سروس کب ملے گی؟ شہریوں کا حکومت سے دوٹوک مطالبہ
ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان کے عوام طویل عرصے سے بنیادی سہولیات کے حوالے سے محرومی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو کئی ادوار میں حکومت کا موقع ملا مگر تحصیل میں پینے کے صاف پانی، معیاری سڑکوں، یونیورسٹی اور ٹراما سنٹر جیسی بنیادی سہولیات تاحال تشنۂ تکمیل ہیں۔
اب شہریوں کی نظریں موجودہ حکومت کی جانب ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ پنڈدادن خان کو جدید گرین بس سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اہلیانِ پنڈدادن خان نے مطالبہ کیا ہے کہ کندوال سے کھیوڑہ تک گرین بس سروس شروع کی جائے تاکہ مقامی شہریوں طلبہ اور روزانہ سفر کرنے والے افراد کو سستی اور باعزت سفری سہولت میسر آ سکے۔
کھیوڑہ میں دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان موجود ہے جہاں ہر سال ہزاروں ملکی اور سیکڑوں غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ گرین بس سروس نہ صرف مقامی آبادی کے لیے سفری سہولت کا ذریعہ بن سکتی ہے بلکہ کھیوڑہ کی سیاحت کو مزید فروغ دینے اور خطے کی معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا بھی باعث بن سکتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پنڈدادن خان کو محرومیوں کی فہرست میں مزید شامل رکھنے کے بجائے اب عملی اقدامات کا وقت ہے۔ حکومت اگر کندوال تا کھیوڑہ گرین بس سروس کا آغاز کر دے تو یہ تحصیل کے عوام کے لیے ایک مثبت اور دیرپا اقدام ثابت ہوگا۔

09/09/2026

للہ حادثہ نوجوان جاں بحق

للہ عیسیٰ وال روڈ پر زیر تعمیر جلالپور شریف نہر پر ٹرالہ الٹنے سے کامران والد نوشیروان نوجوان جاں بحق ناقص تعمیراتی حکمت عملی کے باعث متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں

09/09/2026

وضاحت: صفائی ستھرائی ٹیکس، پنڈ دادن خان
محکمہ ایکسائز پنڈ دادن خان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے تقسیم کیے جانے والے بلوں سے محکمہ ایکسائز کا کوئی تعلق نہیں۔ محکمہ ایکسائز نہ تو اس حوالے سے کوئی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے اور نہ ہی اس کی کوئی ذمہ داری ہے۔
محکمہ ایکسائز کے نام سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ شہری اس حوالے سے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔

Address

Pind Dadan Khan

Telephone

+923008347906

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PDK Current Affairs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PDK Current Affairs:

Shortcuts

Share