Pind k rang-o f f i c i a l

Pind k rang-o f f i c i a l Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pind k rang-o f f i c i a l, News & Media Website, Pind Dadan Khan.

11/12/2025

بریکنگ نیوز
فیض حمید کو 14 سال بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

11/12/2025

پنڈدادن خان مین بازار کو ماڈل بازار ورک آرڈر جاری

جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدانخان میں بیوٹیفکیشن کے چار پراجیکٹ 397 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ہر ضلع، ہر تحصیل اور ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات اور تصاویر کا جائزہ لیا
بیوٹیفکیشن پلان فیز کی تکمیل کے لئے فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر

پنجاب کے 39 اضلاع میں 132 بیوٹیفکیشن سکیمیں 16 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی
97 بیوٹیفکیشن سکیموں کے ورک آڈر جاری،
88 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ شروع ہوگے
بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں قدیمی دروازوں کی بحالی بھی شامل
ہر بازار میں فائبر گلاس اور ٹین سائل کور لگائے جائیں گے
ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان میں واٹر فیچر/فوارے، مصنوعی آبشارے شامل کرنے کی ہدایت
مرکزی بازاروں میں روڈ کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹ بنانے کا حکم
بیوٹیفکیشن پلان میں تیزی سے بڑھنے والے پودے اور سبزہ شامل کرنے کی ہدایت
فٹ پاتھ پر روایتی گرے ٹائلز کی بجائے خوبصورت کلر ٹائل لگانے کا حکم
بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے لئے ڈیش بورڈ بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف کی بیوٹیفکیشن ڈیش بورڈ کو روزانہ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت
پنجاب میں ڈی سی کی طرح اسسٹنٹ کمشنروں کے بھی کے پی آئیز مقرر،
کارکردگی مانیٹرنگ کی جائے گ
ی
کھلے مین ہول، ٹوٹی سڑکیں، گندگی، کوڑے کے ڈھیر، ٹوٹی ہوئی گرین بیلٹ اور خراب پینٹ پر کارروائی ہوگی

تجاوزات نظر آنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وارننگ

شہروں کی بیوٹی فیکیشن کا عمل جاری رہے گا ۔ ہر ضلع ، شہر اور قصبے کو اینڈ ٹو اینڈ (مکمل) بیوٹی فائی کیا جائے گا ۔ مریم نواز شریف

کوئی ایک بازار نہیں، شہر کے ہر ہر کونے کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے۔ مریم نوا زشریف

بیوٹیفکیشن پراجیکٹ اور اپ گریڈیشن کے دوران عوام کی سہولت کا خیال رکھا جائے، کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ مریم نواز شریف

سیالکوٹ کے اقبال منزل بازار اور ملحقہ گلیوں کی شاندار اپ گریڈیشن 31 مئی تک ہوگی
راولپنڈی کے راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ ایریا کو جدید اور شاندار لک دی جائے گی

چکوال کے چھپڑ بازار کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت، 30 مارچ تک بیوٹیفکیشن مکمل ہوگی
جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدانخان میں بیوٹیفکیشن کے چار پراجیکٹ 397 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے

10/12/2025

پنجاب میں نئے قانون کے مطابق ٹریفک حادثے میں فوت ہونے والے کو 96 لاکھ روپے کا دیت رقم دینا پڑے گا جب تک ڈرائیور 96 لاکھ روپے ادا نہ کرے ڈرائیور کی ضمانت نہیں ہوگی

پنڈدادنخان إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎ عبدالسلام مرحوم،عبد الرحمن (مانا) الرحمن بیوٹی سلون والے عبدلست...
09/12/2025

پنڈدادنخان
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎
عبدالسلام مرحوم،عبد الرحمن (مانا) الرحمن بیوٹی سلون والے عبدلستار،عبدالجبار کے بھائی
شفیق الرحمن لکی چوڑی والے،عتیق الرحمن کویت والے،،رانا نوید ہیر این کیر سلون والے،مطیع الرحمن وکی عبدلو وھاب،انیق الرحمن
محمد سفیان رائٹ چوائس والے امان جبار، حنان جبار کے چاچو
اسد غفار،احسن غفار کے والد محترم عبدالغفار بقضہ الہی سے وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

08/12/2025

شادی بیاہ کے موقع پر ون ڈیش چلے گی ڈھول ڈھمکے اونچی آواز میں ساؤنڈ سے پرہیز کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی ھو گی انتظامیہ پنڈدادنخان

خبر غم کلیوال پنڈدادنخان ملک فیاض اعوان وفات پا گئےبابا ملک اعجاز اعوان کلیوال کے بیٹے اور ملک ریاض ملک نیاز کے بھائی مل...
08/12/2025

خبر غم کلیوال پنڈدادنخان
ملک فیاض اعوان وفات پا گئے
بابا ملک اعجاز اعوان کلیوال کے بیٹے اور ملک ریاض ملک نیاز کے بھائی ملک فیاض کلیوال وفات پا گئے ہیں

08/12/2025

پنڈدادنخان جہلم میں رکشہ ڈرائیورز کے لیے ہیلمٹ ضروری قرار۔
خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہوگا۔۔ٹریفک پولیس

پنجاب ٹرانسپوٹرز کی حکومتی اراکین سے مزاکرات، میڈیا سے گفتگو
08/12/2025

پنجاب ٹرانسپوٹرز کی حکومتی اراکین سے مزاکرات، میڈیا سے گفتگو

بھاری جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پنڈدادنخان للہ انٹرچینج موٹروے ایم ٹو پر تا حدِ  نگاہ کوئی گاڑی نظر نہیں آرہی...
08/12/2025

بھاری جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پنڈدادنخان للہ انٹرچینج موٹروے ایم ٹو پر تا حدِ نگاہ کوئی گاڑی نظر نہیں آرہی
ہڑتال کے باعث طلبا سکولوں سے چھٹی کرنے پر مجبور

پاکستان سے سپین آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کے دن قریب آ گئے. عمرہ ادائیگی کے بعد سعودیہ سے سپینش ریذیڈنس کارڈ پر اٹلی آ...
07/12/2025

پاکستان سے سپین آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کے دن قریب آ گئے. عمرہ ادائیگی کے بعد سعودیہ سے سپینش ریذیڈنس کارڈ پر اٹلی آنے کی کوشش کرنے والا نوجوان ڈیپورٹ۔

ایف آئی اے نے ویڈیو ریلیز کردی !
ڈیپورٹ ہونے والا مسافر لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار !

ایجنٹ مافیا کی خطرناک ٹرِکس! اب عمرہ کے مسافروں پر بھی یورپ اسمگلنگ کا شبہ بڑھ گیا,

نوجوانوں کے لیے عمرہ سفر بھی اب مشکل بن گیا!

عمرہ کے بہانے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش—ڈیپورٹ ہونے والا مسافر لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ایک کارروائی میں اس مسافر کو گرفتار کر لیا جو عمرہ کے سفر کو استعمال کرتے ہوئے یورپ میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کر رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم خرم شہزاد والدہ کے ہمراہ پرواز PK-714 کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ گیا تھا۔ عمرہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب میں اپنے کزن سے ملاقات کے دوران ملزم کو جعلی شناخت کے تحت اسپین کا ریزیڈنس کارڈ اور پاسپورٹ فراہم کیا گیا۔

ملزم کی والدہ پاکستان واپس آ گئیں، جبکہ وہ 3 دسمبر 2025 کو ایجنٹ کے ذریعے حاصل کردہ آذربائیجان ویزہ استعمال کرتے ہوئے باکو روانہ ہوا۔ بعد ازاں اس نے بین الاقوامی ایئر لائن کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کی، تاہم استنبول ٹرانزٹ کے دوران اسے امپوسٹر قرار دے کر گرفتار کر لیا گیا اور بعد ازاں پاکستان ڈیپورٹ کیا گیا۔ملزم کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے

پاکستان واپس پہنچنے پر ایف آئی اے نے ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ ملزم نے جنید علی نامی شخص کی شناخت اور سفری دستاویزات استعمال کی تھیں۔ کیس میں جعلی شناخت، سفری دستاویزات کے غلط استعمال اور غیر قانونی داخلے کی کوشش جیسے الزامات شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ مافیا کی سرگرمیوں کی وجہ سے اب پاکستان سے عمرہ پر جانے والے افراد کی پروفائلنگ مزید سخت کر دی گئی ہے، جس سے عام مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

07/12/2025

اہم خبر
ٹرانسپورٹرز نے بھاری ٹریفک جرمانوں کے خلاف کل سے پنجاب بھر میں غیرمعینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا

07/12/2025

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا حکومتی جرمانوں کے خلاف 8دسمبر سے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ زرائع

Address

Pind Dadan Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pind k rang-o f f i c i a l posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share