Jhelum News Point

Jhelum News Point Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jhelum News Point, Media/News Company, Jhelum, Pind Dadan Khan.

07/06/2026

جلالپور شریف زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے نوابزادہ سید مہر حیدر شاہ کی صوبائی وزیر علی ڈار سے ملاقات۔

جلالپورشریف ( کرم شہزاد مغل ) ۔ تحصیل پنڈدادن خان کے ہونہار فرزند، ڈپٹی کمشنر شیخو پورہ جناب شاہد عمران مارتھ کو حکومتِ ...
22/05/2026

جلالپورشریف ( کرم شہزاد مغل ) ۔
تحصیل پنڈدادن خان کے ہونہار فرزند، ڈپٹی کمشنر شیخو پورہ جناب شاہد عمران مارتھ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ۔ جناب ڈپٹی کمشنر شیخو پورہ شاہد عمران مارتھ کا تعلق سگھرپور، تحصیل پنڈدادن خان سے ہے اور اُن کا شمار پنجاب کے متحرک، قابل اور باصلاحیت بیوروکریٹس میں ہوتا ہے۔ اہلِ علاقہ کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے خطے کے سپوت اپنی محنت، دیانت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر اعلیٰ مقام حاصل کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شاہد عمران مارتھ کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کی توفیق دیں آمین ۔

27/04/2026

یونین کونسل جلالپورشریف کے گاؤں وگھ میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق BHU وگھ تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی سے محمد یونس قصائی کے تین عدد کٹیاں آگ میں جھلس گئیں ایک عدد کٹہ ( بھینسہ )حلال ہوگیا ہے باقی دو کی حالت کافی خراب ہے آگ ہسپتال کے پرانے بوسیدہ کمروں کی بیک سائڈ پر کوڑا پھینکنے اور کوڑے میں چولہے کی آگ پھینکے کی وجہ سے لگی ۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہسپتال کے کافی ایریا میں آگ پھیلنے کے بعد ہسپتال کی دیوار کے دوسری طرف چھپر میں بندھے تین عدد بھینس کے بچے آگ میں بری طرح جھلس گئے ۔ منہاج اسلامک سنٹر پر کام کرنے والے مزدوروں نے بروقت کاروائی کرکے دو کٹیوں کو بچالیا جس میں ایک زیادہ جھلس گیا جس کو حلال کرنا پڑا ۔ یہ غریب کا بہت بڑانقصان ہے متاثرین نے حکام بالا سے مدد کی اپیل کی ہے

16/04/2026

ٹوبھہ میں سکول کی معصوم طالبہ روڈ کراس کرتے ہوئے بس کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی
ایکسین ہائی وے جہلم اور ایس ڈی او ہائی وے پنڈ دادن خان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ،،، ان کی عدم توجہ کے باعث چار سکولوں کے سامنے جن کی تعداد تقریبا 2000 ہے ایک بھی سپیڈ بریکر نہیں بنایا گیا ،،،ایسی جگہوں پر سپیڈ بریکرز بنوانا کس کی ذمہ داری ہے۔ ،،،؟ ان کے علاوہ دیگر دو سکولوں کے سامنے اور ٹوبھہ سٹاپ پر بھی تین جگہوں پر سپیڈ بریکر نہایت ضروری ہیں۔ یہ کون بنوائے گا
کیا یہ سیاست دانوں کی غفلت یا انتظامی محکمہ جات کی غفلت ہے

゚ ゚

08/04/2026

جلالپورشریف میں آوارہ کتوں کی بھرمار ، ذمہ دار کون ؟ جلالپورشریف کے محلہ تالاب والا ، مریم نواز ہیلتھ کلینک جلالپورشریف ، نیشنل بینک آف پاکستان ڈھیری آرائیاں کے اطراف اور مختلف مقامات پر آوارہ کتوں کی بھرمار ، جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ، اس سے قبل بھی اسی ایریا میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے 8 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے تھے ۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے دو روز قبل یونین کونسل جلالپورشریف میں آوارہ کتوں کے حوالے سے تحریری درخواست دی گئی تھی جس پر یونین کونسل جلالپورشریف کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ اب اس کا ذمہ دار کون ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

عائشہ شفقت نئی اسسنٹ کمشنر پنڈدادن خان تعنیات
22/03/2026

عائشہ شفقت نئی اسسنٹ کمشنر پنڈدادن خان تعنیات

09/03/2026

موٹروے پولیس ایم ٹو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہلم سے چھینی گئی فورڈ ڈالا برآمد کر لی جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے پولیس نے خانقاہ ڈوگراں کے قریب دورانِ پٹرولنگ ایک مشتبہ گاڑی کو روکا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ فورڈ ڈالا میں 11 مویشی غیر محفوظ طریقے سے لادے گئے تھے۔
ترجمان کے مطابق ڈرائیور گاڑی اور مویشیوں سے متعلق کوئی قانونی دستاویزات پیش نہ کر سکا جس پر موٹروے پولیس نے مشتبہ حرکات کی بنا پر دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ گاڑی ضلع جہلم سے چھینی گئی تھی۔ ملزمان کے خلاف ضلع جہلم میں دفعہ 392 PPC کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔
ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی فورڈ ڈالا، 11 مویشی اور دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے جہلم پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جلالپورشریف ( بیورورپورٹ ) ۔ مریم نواز ہیلتھ کلینک جلالپورشریف میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کا نہ ہونا شدت اختیار کر گیا ۔۔...
08/03/2026

جلالپورشریف ( بیورورپورٹ ) ۔
مریم نواز ہیلتھ کلینک جلالپورشریف میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کا نہ ہونا شدت اختیار کر گیا ۔۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادنخان کے نواحی قصبہ جلالپورشریف میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مریضوں کو جہلم ریفر کر دیا جاتا ہے ۔مریضوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ پہلے ہی مریم نواز ہیلتھ کلینک جلالپورشریف میں ادویات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں چیک اپ کے لیے جہلم یا منڈی بہاوالدین جانا پڑتا ہے ۔ مریضوں کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک جلالپورشریف میں لیڈی ڈاکٹر کو فوری طور پر تعینات کیا جائے جس سے ہمیں علاج معالجے کے لیے جہلم یا منڈی بہاوالدین نہ جانا پڑے ۔ لیڈی ڈاکٹر تعینات نہ ہونے پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ عوامی و سماجی حلقوں کا لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کے معاملے پر محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

Karam Shahzad Mughal l Karam Jps Point
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Jhelum Discover Pakistan
District Information Office Jhelum
゚ ゚ .

پنڈدادنخان ( تحصیل رپورٹر ) ۔ ڈی پی  او جہلم محمد شفیق چوہدری کی پنڈدادن خان میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد ۔ جرائم کے خا...
05/03/2026

پنڈدادنخان ( تحصیل رپورٹر ) ۔
ڈی پی او جہلم محمد شفیق چوہدری کی پنڈدادن خان میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد ۔ جرائم کے خاتمے میں عوامی کردار ناگزیر، خواتین و بچوں کے تحفظ پر زیرو ٹالرنس ۔ ڈی پی او جہلم محمد شفیق چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے عوام کا بنیادی کردار انتہائی اہم ہے، جبکہ خواتین اور بچوں کے خلاف کسی بھی قسم کا غیر قانونی اقدام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت موجود ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وہ پنڈدادن خان میں اپنی پہلی کھلی کچہری کے موقع پر امن کمیٹی، انجمن تاجران اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے جن کے فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔ کھیوڑہ ڈکیتی کیس کی رقوم مدعیان کو واپس ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ کھیوڑہ میں ہونے والی مسلح ڈکیتی کے دوران چھینی گئی رقوم برآمد کرکے متاثرہ مدعیان کو واپس کر دی گئی ہیں، جس پر مدعی مقدمہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ مدعی نے سابق انچارج چوکی کھیوڑہ ملک نذر عباس، ڈی ایس پی پنڈدادن خان سرکل ملک محمد اکرم اور ایس ایچ او تھانہ پنڈدادن خان رانا لطیف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ امن کمیٹی کی جانب سے خیرمقدم. امن کمیٹی کے سینئر ممبر ملک غلام مصطفی مھٹو کی جانب سے ڈی پی او جہلم کو پنڈدادن خان آمد پر خوش آمدید کہا گیا اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ڈی پی او جہلم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے ضلع میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

Address

Jhelum
Pind Dadan Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhelum News Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share