28/01/2023
یوٹیوب چینل بناو، جو دن بھر کرتے ہو موبائل سے ریکارڈ کر کے ڈالتے جاو، کوالٹی کی فکر نہ کرو ساتھ میں سب سیکھ جاو گے۔
پروگارمنگ سیکھ لو، یوٹیوب سے سیکھ لو، ڈیجیٹل مارکٹنگ کے کوئی بھی طریقے سیکھ لو، ٹولز کو استعمال کرنا اور انہیں کنفگر کرنا سیکھ لو ،
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو ایکسپلور کرو، مشین لرننگ سیکھ لو، ڈیٹا انالائسز سیکھ لو۔
سب آسان ہے۔ یہ وقت اس سیارہ زمین کا ترقی یافتہ ترین دور ہے۔
جتنا آج سب سہل ہے اتنا انسانی تاریخ میں کبھی نہیں رہا۔
زیادہ مت سوچو، پرفیکشنسٹ مت بنو، اوور تھنکنگ مت کرو، بس جو سمجھ آتا ہے شروع کر دو۔
کچھ بھی کرو، جتنے سال مرضی لگاو، لیکن ڈالرز میں کمانا سیکھو۔
آنے والا وقت مزید مشکلات لا رہا ہے، بس کود پڑو، ڈبکیاں کھاو گے، غوطے آئیں گے آخر کار تیرنا سیکھ ہی جاو گے۔
بس اٹھو اور کر گذرو، اپنے خالق پر یقین رکھو!