Pindi Bhattian news پنڈی بھٹیاں نیوز

Pindi Bhattian news پنڈی بھٹیاں نیوز حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں اور گردو نواح کی خبریں جاننے کے لیے پیج لائک کریں

  منڈی بہاءالدین،  نواحی گاؤں رگھ کا نوجوان شرجیل حسین للہ سڑک کے حادثے میں جاں بحق۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔حادثہ پھال...
08/09/2025


منڈی بہاءالدین، نواحی گاؤں رگھ کا نوجوان شرجیل حسین للہ سڑک کے حادثے میں جاں بحق۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
حادثہ پھالیہ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان ہوا۔

  الحمدللہ! 🙌"پنڈی بھٹیاں نیوز" فیس بک گروپ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔گزشتہ 28 دنوں میں (1.7 ملین) یعنی 17 لاکھ وی...
08/09/2025


الحمدللہ! 🙌
"پنڈی بھٹیاں نیوز" فیس بک گروپ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔
گزشتہ 28 دنوں میں (1.7 ملین) یعنی 17 لاکھ ویورز نے ہمارے مواد کو دیکھا۔
یہ آپ کے اعتماد، ہماری محنت، اور سچائی پر مبنی رپورٹنگ کا نتیجہ ہے

    //   تھانہ کالیکی منڈی کی حدود گاؤں جلال آنہ میں 60 سالہ نذر محمد قوم سوکھل کا کلہاڑی سے قتل. نذر محمد سوکھل جوکہ نو...
08/09/2025


//

تھانہ کالیکی منڈی کی حدود گاؤں جلال آنہ میں 60 سالہ نذر محمد قوم سوکھل کا کلہاڑی سے قتل.

نذر محمد سوکھل جوکہ نوشیر خاں بھٹی کے مال مویشی ڈیرے پر اپنے 4 عدد مال مویشی جانوروں کے ساتھ سویا ہوا تھا کہ رات کے کسی پہر کلہلاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ صبح جب نذر محمد گھر نا پہنچا تو اس کے گھر والے ڈیرے پر گئے جہاں خون میں لپٹی اس کی لاش پڑی تھی.

تھانہ کالیکی منڈی پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کا آغاز کر دیا مقتول کے ورثاء کی نشان دہی پر بشیر ماچھی اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔

مدعی پارٹی کے مطابق مقتول نذر محمد اور بشیر ماچھی کے بیٹے کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔

  حافظ آباد اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑ...
08/09/2025


حافظ آباد اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا ہے۔
حافظ آباد کے کئی دیہات پہلے ہی سیلاب سے شدید متاثر ہیں اور بارشوں نے ان متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

  پاکستان میں  جزوی گرہن 9 بجکر 27 منٹ پر ہوا اور 10 بج کر 31 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگ گیا
07/09/2025


پاکستان میں جزوی گرہن 9 بجکر 27 منٹ پر ہوا اور 10 بج کر 31 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگ گیا

کچھ پانی ایسے بھی بڑھ رہا ہے🤪🤣نیچے سیلاب اور اوپر سولر چلا کر پانی۔ کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ
07/09/2025

کچھ پانی ایسے بھی بڑھ رہا ہے🤪🤣
نیچے سیلاب اور اوپر سولر چلا کر پانی۔ کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ

  موٹروے پر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر شہری کے خلاف قانونی کاروائی!
07/09/2025


موٹروے پر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر شہری کے خلاف قانونی کاروائی!

  ہیڈ قادر آباد فلڈ کے دوران بمب سے اڑایا جانے والا منڈی بہاؤ الدین روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔۔
07/09/2025


ہیڈ قادر آباد فلڈ کے دوران بمب سے اڑایا جانے والا منڈی بہاؤ الدین روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔۔

   #گوجرانوالہ رانا تنویر عرف رانا پانی والا سکنہ خانپورہ حافظ آباد پولیس مقابلہ میں اپنے انجام کو پہنچ گیا ، گزشتہ روز ...
07/09/2025


#گوجرانوالہ رانا تنویر عرف رانا پانی والا سکنہ خانپورہ حافظ آباد پولیس مقابلہ میں اپنے انجام کو پہنچ گیا ، گزشتہ روز قلعہ دیدار سنگھ(گوجرانوالہ) کے علاقے میں دوران ڈکیتی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ رانا پانی والا درجنوں ڈکیتیوں میں ملوث تھا جو دوران ڈکیتی شہریوں کو فائر مارنے کے بھی کئی واقعات میں ملوث تھا حافظ آباد سمیت کئی اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔

  حافظ آباد میں ہیڈ ساگر کے قریب جھنگ برانچ کینال میں تین نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے 20 سالہ محمد ولد زاہد کو زندہ نک...
07/09/2025


حافظ آباد میں ہیڈ ساگر کے قریب جھنگ برانچ کینال میں تین نوجوان ڈوب گئے۔
ریسکیو ٹیم نے 20 سالہ محمد ولد زاہد کو زندہ نکال کر موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی، جس کی حالت بالکل نارمل بتائی گئی ہے۔ تاہم باقی دو نوجوان نہ بچ سکے۔ ریسکیو اہلکاروں نے 23 سالہ خضر ولد رانا طاہر اور 17 سالہ طیّب ولد نوید کی لاشیں تلاش کر کے نکالیں اور انہیں لواحقین کے حوالے کر دیا۔

  6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہری باب ہے جب افواجِ پاکستان نے جرات، بہادری اور شجاعت کے وہ لازوال نقوش ثبت کیے جنہی...
06/09/2025


6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہری باب ہے جب افواجِ پاکستان نے جرات، بہادری اور شجاعت کے وہ لازوال نقوش ثبت کیے جنہیں رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کی سالمیت، وقار اور بقاء کے لیے ہر قربانی پیش کی جائے گی اور مادرِ وطن پر اٹھنے والی ہر ناپاک نظر کو خاک میں ملایا جائے گا۔
اس مقدس دن ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو نیست و نابود کر کے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کیے۔
آج بھی جب بھارت اپنی حماقتوں اور مکروہ سازشوں سے باز نہیں آتا تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ 1965ء کی تاریخ دہرانا ہمارے لیے باعثِ فخر اور اُس کے لیے باعثِ شرمندگی ہوگی۔
اے اللہ! ہماری مسلح افواج کو مزید استقامت، طاقت اور نصرت عطا فرما تاکہ وہ ہر بیرونی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کر کے وطنِ عزیز کو ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا سکیں۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

06/09/2025

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ
تُمام اہل اسلام کو کریم آقا کی ولادت پاک مبارک ہو۔ 💕

Address

Pindi Bhattian

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pindi Bhattian news پنڈی بھٹیاں نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share