20/08/2025
پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کے سینئر حکام نے حال ہی میں کراچی سے گلگت کا دورہ کیا، جہاں PSO اور GITCO GAS کے مابین Blue LPG Hospitality Agreement کے امکانات پر ایک اہم ملاقات ہوئی۔
یہ اجلاس GITCO GAS کے چیف ایگزیکٹیو جناب عبد العلیم کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر جناب شبیر احمد بھی شریک تھے۔ ملاقات میں باہمی اشتراک، شمالی علاقہ جات میں ایل پی جی سروسز کے فروغ، اور مستقبل کے ممکنہ معاہدے سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ پیش رفت علاقائی ترقی اور توانائی کے شعبے میں مضبوط شراکت داری کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔"