ZS Creations

ZS Creations Awais Muavia Official

18/05/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

18/05/2025
قتیل اس سا زمانے میں منافق نہیں کوئجو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتابجلی کے ہوشربا بل عام آدمی کی زندگی جہنم بنارہے ہیں۔...
01/07/2024

قتیل اس سا زمانے میں منافق نہیں کوئ
جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا

بجلی کے ہوشربا بل عام آدمی کی زندگی جہنم بنارہے ہیں۔۔وہ بچوں کے لیے آٹا روٹی کا بندوبست کرے یا پھر خود مٹی کھا کر بجلی کے مہنگے بل ادا کرے؟؟

اس وقت ملک کا اسی فیصد سے زائد طبقہ بجلی کے بلوں کے سبب پریشان ہے۔۔اوپر سے شدید گرمی ہے بجلی کے بغیر گزارہ بھی ممکن نہیں ۔۔۔آۓ روز لوگ خودکشی کر رہے ہیں۔۔عورتیں اپنا زیور بیچ رہی ہیں قیمتی سامان گروی رکھ کر بل ادا کیے جارہے ہیں۔۔ہم سب کو مل کر کھڑے ہونا ہوگا۔۔اس ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔۔یہ نہیں سوچیں کہ آپ پر اللہ کا کرم ہے آپ بل ادا کرسکتے ہیں۔۔بلکہ یہ سوچیں کہ ہماری اس خاموشی کے سبب کروڑوں لوگ ڈپریشن میں ہیں۔سینکڑوں مر رہے ہیں۔۔گرمی اور بھوک سے بچے بلک رہے ہیں۔۔۔ہم میں سے ہر ایک کو اپنے حصے کا دیا جلانا ہوگا اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرنا ہوگا۔۔۔

آواز اٹھائیں۔۔۔اس سے پہلے کہ مزید ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جائیں

سلامت رہیں

سدرہ نسیم

04/06/2024
عبدالحمید املی موتی کا رہائشی، معمولی زمیندار ہے، محنت مزدوری کرتا ہے۔ چوہتر سال کی عمر ہے۔ چھوٹے جانور خرید کر انہیں پا...
04/06/2024

عبدالحمید املی موتی کا رہائشی، معمولی زمیندار ہے، محنت مزدوری کرتا ہے۔ چوہتر سال کی عمر ہے۔ چھوٹے جانور خرید کر انہیں پالنا اور پھر بیچ دینا اس کا پیشہ ہے۔ قربانی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر وہ بے حد خوش تھا اور تین بکرے جو اس نے پورا سال بڑی محبت اور محنت سے پالے تھے اچھی قیمت پر بیچ کر اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے بے تاب تھا۔ مورخہ تین جون 2024 حسب معمول گاہک کی تلاش میں گھر سے پیدل نکلا اور املی موتی سٹاپ سے کچھ پہلے سڑک پر کھڑا تھا کہ اسی دوران کالی گاڑی میں تین لوگوں نے سڑک پر گاڑی روکی، بکرے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی، بابا جی نے معمول کا گاہک سمجھ کر انہیں بکرے دکھانے شروع کردیے۔ بھاؤ تاؤ ہوا، دو لاکھ روپے تینوں بکروں کا دام طے ہوگیا۔
خریداروں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کیا اور سکھ پور چوکی پر تعیناتی بتائی، اور کہا کہ بیعانہ لے لیں ابھی گاڑی میں بکرے پورے نہیں آئیں گے، باقی کے پیسے ایک دو دنوں میں دے کر بکرے لے جائیں گے۔ پھر کچھ دیر بعد انہوں نے کہا چلیں بابا جی آپ ہم سے پورے پیسے ہی لے لیں ہم اسی گاڑی میں ہی ڈال کر لے جائیں گے۔ باباجی کو انہوں نے “دو لاکھ روپے “ پیمنٹ کی، بکرے صحت مند اور بڑے تھے گاڑی میں آنے والے نہیں تھے لیکن انہوں نے کہا کہ سیٹوں کی پروا نہیں ہم دھولیں گے۔ بکرے گاڑی میں ڈالے اور لے کر نکل لیے۔
بابا جی نے“دولاکھ روپے” جیب میں ڈالےاور خوشی خوشی گھر کو چل دیے۔ گھر پہنچ کر پیسے بیٹوں کو دیے بیٹوں نے دیکھتےہی بتایا کہ بابا جی آپ لُٹ گئے ہیں یہ رقم جو آپ لائے ہیں وہ جعلی کرنسی ہے۔

اوپر کہانی لکھنے کا مقصد آپکو محظوظ کرنا نہیں ہے، صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ بطور معاشرہ ہم تنزلی کے کس مقام پر کھڑے ہیں، فیصلہ آپکو خود کرنا ہے۔!!!

مارگلہ ہلز اسلام آباد پہ آ گ لگانے والوں کے نام یہ بھاگ سکتی تھی ، اس کے پاس اڑنے جانے کی صلاحیت بھی تھی مگر وہ نہیں بھا...
02/06/2024

مارگلہ ہلز اسلام آباد پہ آ گ لگانے والوں کے نام

یہ بھاگ سکتی تھی ، اس کے پاس اڑنے جانے کی صلاحیت بھی تھی مگر وہ نہیں بھاگی کیونکہ ان انڈوں میں زندگیاں تھیں مگر ہم آگ لگا دیتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس ماچس ہے احساس نہیں ہے۔

یہ مدینہ منورہ کا "البقیع" قبرستان ہے۔ یہاں تقریبا 10 ہزار صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین دفن ہیں۔ ‏یہاں سیدہ عا...
30/05/2024

یہ مدینہ منورہ کا "البقیع" قبرستان ہے۔

یہاں تقریبا 10 ہزار صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین دفن ہیں۔ ‏
یہاں سیدہ عائشہ، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنھما کے سوا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی دیگر تمام ازواج مطہرات ( امہات المومنین) بھی مدفون ہیں۔ ‏
یہاں جنتی خواتین کی سردار سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی دفن ہیں۔
‏یہاں رسول اللہ صلی اللہ عليه وسلم کے لخت جگر ابراہیم، چچا عباس بھی دفن ہیں۔

‏قابل غور بات یہ ہے کہ ‏اس عظیم مقبرے میں کوئی نہ سالانہ عرس، نہ ڈھول کی دھاپ پر رقص ہے اور نہ ہی کوئی بھنگڑے کا ماحول۔
یہاں تعمیرات اور چڑھاووں کی شکل میں نہ مال کا ضیاع ہے نہ نذر و نیاز اور منتوں کی شکل بدعات و خرافات۔
‏یہاں نہ قبروں کو سجدے ہوتے ہیں نہ مرادیں مانگی جاتی ہیں۔
‏یہاں امیر کی قبر پکی اور غریب کی کچی والا سین بھی نہیں۔

یہی اصل دین اسلام ہے۔۔۔ اور یہی طریقہ نجات ہے۔۔۔!

29/05/2024

جس پیر کی تربیت سے آپ مسجد میں نہیں جا سکے
اس پیر کی روحانی طاقت سے آپ جنت بھی نہیں جا سکیں گے!!

Address

Pindi Gheb

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZS Creations posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share