
26/08/2025
سلفر
سلفر کا دو قسم کا کردار ہوتا ہیں
1- پودے کے اندر
2- زمین کے اندر
پہلے اگر ہم بات کرلیں پودے کے اندر کس طرح سلفر کام کرتا ہے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ "سلفر پودے میں ڈیفینس سسٹم کا نام ہے"
1- سلفر خوراک بنانے(Photosynthesis) میں اہم کردار ادا کرتا ہے
2- پودے کے اجزائے تالیف کے عمل میں امائنو ایسڈ کا حصہ بن کر پروٹین بناتا ہے۔
3- زیادہ پرٹین کی وجہ سے پودا مضبوط ہوتا ہے اور مضر حالات وائرس کے حملے اور موسمی تبدیلیوں میں قوت مدافیت دیتا ہے۔
سلفر کے زمین میں کردار۔
زمین کی Ph کو کنٹرول کرتا ہے
1- سوڈیم کے منفی اثرات کو کم کرتا ہے۔
2- سلفر کی موجودگی سے زمین نرم اور بھربھری ہوتی ہے جس سے جڑوں کی افزائش اچھی ہوتی ہے
3- زمین کے مسام کو کھولتا ہے، زمین کو ہوادار بناتا ہے اور زرخیزی کو بڑھاتا ہے
4- جڑیں دور دور سے خوراک بآسانی لے سکتی ہیں
5- سلفر زمین میں موجود بیکٹیریا کی خوراک ہے
5- ہوا دار زمین میں بیکٹیریل فنکشن ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے
6- ہوا کی غیر موجدگی میں جو بیکٹیریا زمین میں کام کرتے ہیں سلفر ان بیکٹیریا کی افزائش کا سبسب بنتا ہے اور ہر حالت میں پودے کو خوراک کی فراہمی یقینی بناتا ہے
7- یہی بیکٹیریا دیگر کھادوں کو پودے کے استعمال کے قابل بناتی ہیں۔
فنگس کی بات کریں تو سلفر فنگس کے خلاف بھی کام کرتا ہے
رسٹ اور پوڈری ملڈیو کے خلاف قوت مدافیت پیدا کرتا ہے
مائٹس تھرپس اور سکیل کے خلاف موثر ہے۔
موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے یا زیادہ نمی کی وجہ سے پود گلنے اور گرنے لگتے ہیں جس پر سلفر بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور پودے کا سہارا بنتا ہے