Apna Pir Mahal [Official ]

  • Home
  • Apna Pir Mahal [Official ]

Apna Pir Mahal [Official ] "Apna Pir Mahal Official By Mian Asad Hafeez " is a news platform focused on providing updates and information about the Tehsil Pirmahal .

Owned and edited by Mian Asad Hafeez, it covers local News, events, politics, business, sports, and more. Pir Mahal Tehsil تحصیل پیرمحل is an Administration sub-division of Toba Tek Singh district, Punjab, Pakistan. Pir Mahal is its capital city of Pir Mahal Tehsil. The Government of Punjab, Pakistan issued the notification of Pir Mahal Tehsil on 24 January 2013, with effect from 1 February 2013;

before this Pir Mahal was a sub-tehsil of Kamalia Tehsil. According to the notification of Government of Punjab, Pir Mahal Tehsil has 16 Union councils consisting of 133 Revenue Estates (small towns and villages).

07/10/2025
پیرمحل شہر کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا  تینوں ملک سے فرار ہوگئے ذوالفقار بھٹی، سجان ذوالفقار بھٹی، ہمدان ذوالفقار بھٹیی...
07/10/2025

پیرمحل شہر کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

تینوں ملک سے فرار ہوگئے

ذوالفقار بھٹی، سجان ذوالفقار بھٹی، ہمدان ذوالفقار بھٹی
یہ تینوں باپ بیٹے پچھلے 7 سالوں سے غلہ منڈی پیرمحل میں چینی ، گھی کا کاروبار کرتے تھے اور فیصل آباد میں بھی کچھ عرصہ قبل دوکان بنائی تھی اور لوگوں کا اعتماد حاصل کر کے پیرمحل شہر ، ملتان ، فیصل آباد ،کراچی، رحیم یار خان سمیت ملک بھر سے لوگوں سے کروڑوں روپوں نقد رقم چینی اور گھی کی خریداری کے لئے حاصل کی ،چینی اور گھی خرید کر چوری چھپے بیچ دیا اورمبینہ طور پر کروڑوں روپوں کا فراڈ کرکے فرار ہو چکے ہیں متاثرین ان کی وجہ سے بے روزگار ہو چکے ہیں متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کو انٹر پول کے ذریعے بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے اور متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

13/08/2025
01/08/2025
ٹوبہ ٹیک سنگھ: میرے دل کا شہرتحریر:میاں عبدالجبار طاہرٹوبہ ٹیک سنگھ، پنجاب، پاکستان کا ایک ایسا شہر ہے جو میرے دل میں ای...
27/07/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ: میرے دل کا شہر
تحریر:میاں عبدالجبار طاہر
ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنجاب، پاکستان کا ایک ایسا شہر ہے جو میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہ صرف اینٹوں اور گارے سے بنی عمارتوں کا مجموعہ نہیں بلکہ میری یادوں، میرے پیاروں اور میرے بچپن کی کہانیوں کا امین ہے۔ اس شہر کی گلیوں میں میری ہنسی گونجتی ہے اور اس کے چہرے پر میرے خوابوں کی تعبیر لکھی ہے۔
تاریخ اور ثقافت
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تاریخ کافی پرانی ہے اور یہ علاقہ صدیوں سے مختلف ثقافتوں کا سنگم رہا ہے۔ یہاں کی ثقافت میں پنجاب کی روایتی رنگ جھلکتے ہیں، جہاں مہمان نوازی کو سب سے اوپر سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ محنتی، سادہ مزاج اور دل کے سچے ہیں۔ لوک موسیقی، رقص اور روایتی پنجابی پکوان یہاں کی ثقافت کا اہم حصہ ہیں۔ میلوں اور تہواروں پر شہر کا ماحول خاصا دلکش ہو جاتا ہے اور ہر طرف رونق نظر آتی ہے۔
جغرافیہ اور معیشت
جغرافیائی لحاظ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک زرعی علاقہ ہے جہاں کی زمینیں بڑی زرخیز ہیں۔ دریائے راوی کا قریبی ہونا یہاں کی زراعت کے لیے نعمت سے کم نہیں۔ گندم، کپاس، چاول اور گنا یہاں کی اہم فصلیں ہیں۔ زرعی اجناس کی تجارت یہاں کی معیشت کا بنیادی ستون ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں بھی یہاں ترقی کر رہی ہیں، جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
تعلیم اور ترقی
حالیہ برسوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تعلیمی میدان میں بھی خاصی ترقی کی ہے۔ شہر میں کئی نئے تعلیمی ادارے قائم ہوئے ہیں، جو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ کالجز اور یونیورسٹیز کے قیام سے مقامی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑتا۔ یہ تعلیمی ترقی شہر کے مستقبل کے لیے ایک روشن پیغام ہے۔
سماجی زندگی اور مسائل
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سماجی زندگی بہت پرامن اور باہمی تعاون پر مبنی ہے۔ یہاں کے لوگ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں اور ایک مضبوط برادری کا حصہ ہیں۔ تاہم، کسی بھی ترقی پذیر شہر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگ کو بھی کچھ مسائل کا سامنا ہے۔ شہری سہولیات کی بہتری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اور صحت عامہ کے شعبے میں مزید کام کی گنجائش موجود ہے۔ ماحولیاتی آلودگی بھی ایک چیلنج ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے۔
میرا ٹوبہ ٹیک سنگھ
میرے لیے ٹوبہ ٹیک سنگ صرف ایک شہر نہیں بلکہ ایک احساس ہے۔ یہاں کی فضا میں اپنائیت ہے اور ہر گلی محلے سے میری کوئی نہ کوئی یاد وابستہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کی سادگی اور محبت مجھے ہمیشہ اپنی طرف کھینچتی ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ میرا یہ پیارا شہر ترقی کی مزید منازل طے کرے اور ہمیشہ امن و آشتی کا گہوارہ بنا رہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں میری جڑیں ہیں اور جہاں میرا دل بستا ہے۔

بینظیر بھٹو پارک پیرمحل تباہ حالی کا شکار — انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت عوام سراپا احتجاجپیرمحل کا واحد تفریحی مقام بینظیر ...
19/05/2025

بینظیر بھٹو پارک پیرمحل تباہ حالی کا شکار — انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت عوام سراپا احتجاج

پیرمحل کا واحد تفریحی مقام بینظیر بھٹو پارک مکمل طور پر ویرانی اور تباہ حالی کی تصویر بن چکا ہے۔ پارک کی خستہ حالی نے تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ عوامی فنڈز سے بننے والا یہ پارک آج گندگی، ٹوٹے جھولوں اور سوکھے درختوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

پارک کے تمام بینچ ٹوٹ چکے ہیں، پول لیمپ اور گول بلب غائب ہو چکے ہیں۔ ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں اور پانی کی سہولت نہ ہونے کے باعث پارک کا واحد پول بھی برباد ہو چکا ہے۔ بچوں کے جھولے ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں اور درخت پانی نہ ملنے کے باعث سوکھ گئے ہیں۔ پارک کو صرف ایک چوکیدار کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

میونسپل کمیٹی کی غفلت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ پارک کی روزانہ صفائی تو دور کی بات، کبھی کبھار دیکھ بھال تک نہیں کی جاتی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو پارک پیرمحل کی شناخت تھا، جسے انتظامیہ کی لاپرواہی نے برباد کر دیا۔ عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر فیصل آباد، اور چیف سیکریٹری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی ہو اور پارک کی بحالی ممکن بنائی جائے۔

پیرمحل:تھانہ چٹیانہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات پیرمحل:دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا...
19/05/2025

پیرمحل:تھانہ چٹیانہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات

پیرمحل:دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا ( ذرائع)

پیرمحل:جاں بحق ہونے والے کا نام مبین طاہر جٹ جوکہ 328گ ب کا رہائشی اور پاک آرمی میں ملازم ہے۔

پیرمحل:ڈکیتی کی واردات گاؤں 325گ ب کے قریب جرنیلی سڑک پر ہوئی

پیرمحل شہر کی مشہور ومعروف ہر دلعزیز  سیاسی سماجی شخصیت مہر عمر اللّٰہ سلیم پوری صاحب نے فرینڈز بیڈ منٹن کلب کے ممبران ع...
19/05/2025

پیرمحل شہر کی مشہور ومعروف ہر دلعزیز سیاسی سماجی شخصیت مہر عمر اللّٰہ سلیم پوری صاحب نے فرینڈز بیڈ منٹن کلب کے ممبران عہدے داران اوو کھلاڑیوں کے اعزاز میں باغ زیتون ریسٹورنٹ میں شاندار عشائیہ دیا جس میں سب دوستوں نے بھرپور شرکت فرمائی جس میں صدر بیڈمنٹن کلب سیٹھ عابد حسین جعفری جنرل سیکرٹری محمد سعید پومی ایڈووکیٹ امتثال چوہدری صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں فرحان شبیر عرفان رفیق مینجر دی بینک آف پنجاب سجاد احمد جعفری اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ میونسپل کمیٹی پیر محل اور دیگر معززین نے شرکت فرمائی سب دوستوں نے شاندار پر تکلف ڈنر کا اہتمام کرنے پر مہر عمر اللّٰہ کا شکریہ ادا کیا

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Pir Mahal [Official ] posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Pir Mahal [Official ]:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share