30/08/2026
نوجوان تبدیلی کے صرف مستقبل کے معمار نہیں، آج کے فعال کردار ہیں، ان خیالات کا اظہار ایکو سٹیزن ڈبلیو جی ٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ قریشی نے کی انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا سب سے قیمتی اثاثہ اور تبدیلی کی سب سے بڑی قوت ہیں، انہیں مستقبل کے رہنما کہہ کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ نوجوان آج ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام (YDP) کی لیڈرشپ کانفرنس اور اوتھ ٹیکنگ تقریب 2026 سے بطور مہمان مقرر خطاب کرتے ہوئے نادیہ قریشی نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور توانائی کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے لیے بروئے کار لانا ہوگا۔