05/08/2026
کچلاک میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن !
غیر قانونی شربت، سرکہ اور جوس تیار کرنے والا یونٹ بے نقاب ۔۔۔
غیر رجسٹرڈ پروڈکشن یونٹ سیل، ناقص اور غیر معیاری مشروبات کی تیاری فوری طور پر بند
یونٹ سے غیر معیاری شربت، سرکہ اور جوس کی بڑی مقدار برآمد، مضر صحت اشیاء قبضے میں لے لی گئیں
پراڈکٹس پر گمراہ کن لیبلنگ، جعلی معلومات اور غلط پتے کے استعمال کا بھی انکشاف
خفیہ اطلاع پر ڈائریکٹر آپریشنز فخرالدین مری کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بروقت کامیاب کارروائی
تیار شدہ مشروبات کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے، معیار کی مکمل جانچ شروع
لیبارٹری رپورٹ موصول ہونے کے بعد یونٹ مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی
عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں ہر قیمت پر جاری رہیں گی
ڈائریکٹر آپریشنز فخرالدین مری
غیر معیاری خوراک و مشروبات تیار کرنے والوں کے لیے بلوچستان میں کوئی رعایت نہیں، قانون سب پر یکساں لاگو ہوگا
ڈائریکٹر آپریشنز بی ایف اے
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا عزم، محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن مزید مؤثر اور تیز کر دیا گیا.