05/06/2026
"چمن کی، ہم واضح کہتے ہیں، اگر ہمارے بچے، بلوچ یا پشتون جو بھی، اگر وہ... باقی اسلحے کی اسمگلنگ کرتے ہیں، گولی مارو۔
اگر کوئی بچہ یہاں سے ڈالڈا کی ایک ٹین لے جاتا ہے وہاں سے...، ہندوستان کے ساتھ آپ کی چار جنگیں ہوئی ہیں۔ لاہور اور بارڈر پہ نہ کوئی چین ہے نہ کچھ ہے۔ آپ لاہور کے منڈیاں دیکھیں گے، ہندوستانی کپڑے سے بھری پڑی ہیں، ہندوستانی ٹائل سے، وہاں کوئی... سکھر میں کوئی چھاپہ نہیں مارتا، لاہور میں کوئی چھاپہ نہیں مارتا۔ بس یہ بلوچستان کے لوگوں کے کچھ گودام ہیں، ان پہ ملاقاتیں ہوتی ہیں، پھر فائرنگیں ہوتی ہیں، پھر پتا نہیں کیا۔ صرف یہاں کے تاجروں کی بدقسمتی ہے۔
چمن سے یا یہاں سے لے آتے ہیں، وہ کاغذ بھی ان کے پاس ہوتا ہے۔ جی ڈی وہ بھی ہوتا ہے، ساتھ... کراچی وغیرہ تک جب پہنچ جاتا ہے، اربوں، اربوں کے مال پہ کسٹم حملہ آور ہو کے وہ مال لوٹ لیتی ہے۔
ہمیں مجبور نہ کریں، ہمیں مجبور نہ کریں، میں تو کہوں گا، اگر ہمارے اس راستے کو نہ کھولا گیا، میں تو بلوچ بھائیوں سے بھی کہوں گا، پشتون بھائیوں سے بھی کہوں گا، وہ چمن کی طرح ہم نے پھر پرلٹ... سارے راستے بند کرنے ہیں، بھاڑ میں جائے ویسے بھی ہم بھوک کے وہ... ہم گزارا... ہم مجبور ہوں گے، راستے بند کریں گے، پھر مردہ باد زندہ باد ہو گا۔ پھر آپ کو دن میں تارے نظر آئیں گے۔"
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی