09/07/2026
سانحۂ زیارت میں شہید اے ٹی ایف اہلکار محمد سلیم کے لواحقین کی درد بھری داستان ملاحظہ فرمائیں۔
اگر جاسوس حکمرانوں میں ذرہ برابر بھی شرم و حیا باقی ہے تو انہیں فوراً اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ان کی نااہلی، ناکام پالیسیوں اور عوام و اہلکاروں کی جانوں سے مجرمانہ غفلت کے باعث آج تیس سے زائد سیکیورٹی اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔
یہ وہی اہلکار تھے جنہوں نے ریاست کی خاطر نام نہاد جنگ میں اپنی زندگیاں قربان کیں، مگر افسوس کہ شہادت کے بعد ان کے جسدِ خاکی کو اہلِ خانہ تک پہنچانے کے لیے ایک ایمبولینس تک فراہم نہ کی گئی۔ یہ صرف انتظامی ناکامی نہیں بلکہ شہداء اور ان کے لواحقین کی توہین ہے۔
ایسے حکمرانوں کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، جن کی نااہلی کا بوجھ آج بھی عوام اور سیکیورٹی اہلکار اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں۔