05/06/2025
کیچڑ اچھال کر بھی وہ داغدار نہ کرسکے
وسعت دامن سے پریشان ہیں دشمن میرے
لیویز فورس سے برخاست ہونیوالا کرپٹ اور بدنام زمانہ لیویز اہلکار جعلی اکاونٹس کے ذریعے بلوچستان لیویز کے خلاف متحرک، توہین آمیز پیغامات اور ڈی جی لیویز کیخلاف من گھڑت بیانات پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران منفی سرگرمیوں میں ملوث بدنام زمانہ کرپٹ لیویز اہلکاروں کے گرد گھیرہ تنک کرتے ہوئے سات (7) ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ بدعنوانی، منشیات فروشوں کیساتھ روابط اور سرکاری املاک کا غلط استعمال کرنے پر ملازمت سے فارغ ہونیوالا ایک کرپٹ ملازم جو ماضی میں بھی متعدد بار معطل ہوا ہے نے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹ اور وٹس ایپ کے ذریعے لیویز فورس بالخصوص ڈی جی لیویز کی کارکردگی پر کیچڑاچال رہا ہے، بدنام زمانہ برطرف اہلکار نے 17 گریڈ کے آفیسر محب ترین کیخلاف بھی من گھڑت بیان دیا ہے جس میں انہیں گریڈ 7 کا ملازم ظاہر کیا ہے۔ لیویز فورس سے برطرف کیا جانیوالا کرپٹ اور بدنام ملازم ماضی میں جعلی میڈیا رپورٹر بن کر قبائلی شخصیات سمیت سرکاری ملازمین کو بلیک میلنگ کرتا رہا ہے جس پر متعدد بار عوام نے رنگے ہاتھوں پکڑا بھی ہے۔ لیویز فورس کی ساکھ پر کیچڑ اچھالنے اور ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی کیخلاف من گھڑت بیان شیئر کرنیوالا نمبر کی تفصیلات جلد منظر عام پر لاکر برطرف اہلکار کیخلاف مزید تادیبی کارروائی ہوگی۔