National Press Club Pishin

National Press Club Pishin THE FIRST & LARGEST NEWS CHANNEL OF BALOCHISTAN

21/09/2025

اغواء کاروں نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو بیٹے سمیت شہ_ید کردیا گیا۔

20/09/2025
18/09/2025

*ایڈوکیٹ عبدالہادی ترین چیئرمین بلوچستان سروس ٹریبونل تعینات

کوئٹہ(بولتا بلوچستان ویب میڈیا)وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایڈوکیٹ عبدالہادی ترین کی بطور چیئرمین بلوچستان سروس ٹریبونل تعیناتی کی منظوری دے دی اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ عبدالہادی ترین ایک سینئر قانون دان کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں مختلف قانونی اور انتظامی معاملات میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ان کی تعیناتی کو ماہرین قانون اور سرکاری حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

بلوچستان سروس ٹریبونل ایک نہایت اہم ادارہ ہے جو سرکاری ملازمین کے سروس سے متعلقہ تنازعات اور اپیلوں کے فیصلے کرتا ہے۔ ٹریبونل میں چیئرمین کی تقرری طویل عرصے سے زیر التوا تھی جس کے باعث مختلف کیسز التوا کا شکار تھے۔ ایڈوکیٹ عبدالہادی ترین کی بطور چیئرمین تعیناتی سے توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ سروس سے متعلقہ کیسز کی سماعت اور فیصلوں میں تیزی آئے گی اور ملازمین کو بروقت انصاف فراہم ہوگا۔

سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے بھی نئی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ چیئرمین عبدالہادی ترین میرٹ، شفافیت اور انصاف کے اصولوں کے تحت ٹریبونل کے معاملات چلائیں گے۔

16/09/2025

#افسوسناک خبر
ضلع #شيرانی پولیس اسٹیشن پر حملہ ، پولیس اہلکار #الطاف الرحمن سمیت تین اہلکار ش_ہید
ش_ہید الطاف الرحمن کا تعلق #پشین کے علاقے خانوزئی سے ہے۔

16/09/2025

پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ بلوچستان کی پہلی خاتون گائناکالوجسٹ، FRCOG کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

صدارتی ایوارڈ کے بعد اب FRCOG کی عالمی شناخت بھی حاصل

پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے ایک اور نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی۔ انہیں رائل کالج آف آبسٹیٹریشن اینڈ گائناکالوجسٹس (RCOG) کی جانب سے FRCOG کا اعزاز دیا گیا ہے، جو ان کی غیر معمولی خدمات اور شاندار کارکردگی کا بین ثبوت ہے۔ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون گائناکالوجسٹ بن گئی ہیں، جس پر پورے صوبے اور ملک کو فخر ہے۔

16/09/2025

Address

Daily Awaz Pishin Office Bacha Khan Road Pishin
Pishin
86700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Press Club Pishin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to National Press Club Pishin:

Share