Pishin Point پشین پوائنٹ

Pishin Point پشین پوائنٹ informative and entertainment page for the People of Pishin.

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام سے سابق امیدوار قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) پشین کے ضلعی ...
17/09/2025

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام سے سابق امیدوار قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) پشین کے ضلعی صدر، سعد اللہ ترین نے اسلام آباد میں ملاقات کی
ملاقات میں پشین کے مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور اس سے جڑے مسائل بھی زیرِ بحث آئے
​وفاقی وزیر نے سعد اللہ ترین کو پشین کے مسائل حل کرنے اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

17/09/2025

پشین : کلی مچان کے معراج الدین کھرل جس کو 24 جون 2025 کے دن معمولی بات پر فائرنگ کے واقع میں گولیاں لگی تھی جس کے نتیجہ میں اس کی چھوٹی آنت 11 جگہوں سے پھٹ گئی تھی اور آج اس کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ دن بدن کمزور اور پتلا ہوتا جا رہا ہے کیونکہ چھوٹی آنت میں ٹھوس خوراک گردش کرنے سے قاصر ہے اور جسم کو ضروری غذا نہیں پہنچ رہا ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ معراج آغا کو صحت اور تندرستی عطاء فرمائے، آمین

17/09/2025

ضلع شيرانی میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کے حملے میں خانوزئی پشین سے تعلق رکھنے والے بی سی کے جوان الطاف الرحمن سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے۔

16/09/2025
16/09/2025

سکول ریکارڈ کے مطابق آج خان شہید عبدالصمد خان اچکزئ
کے پیدائش کا دن ہے
زہر نظر ریکارڈ پرائمری سکول گلستاں کا ہے لیکن یہ ریکارڈ گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پشین کی ملکیت ہے کیونکہ تعداد کی کمی کی وجہ سے پرائمری سکول گلستاں کو مڈل سکول پشین میں ضم کیا گیا تھا۔
آپ کو 17 مئی 1927 کو مڈل پاس سرٹیفکیٹ مڈل سکول پشین کے اس وقت کےاستاد سید احمد شاہ صاحب نے جاری کیا گو کہ اپ نے مڈل 17 مارچ 1925 کو پاس کیا اور مدرسہ چھوڑا
خان شہید کے بڑے بھائی عبدالسلام خان کا ریکارڈ بھی اسی صفحے پر موجود ہے ے
ریکارڈ کو خان شہید پر تحقیق کرنے والے مصنف اور میرے دوست جناب شوکت خان ترین کو دے دیا گیا تھا جو اس نے اسے اپنی کتاب کا حصہ بنا دیا ہے۔
یوں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئ نے مڈل کے مقابلے کا امتحان مڈل سکول پشین سے دیا اور ہمارے سکول نے اسے مڈل پاس سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔
اس ریکارڈ کو ہمارے سکول کے استاد سبجیکٹ سپیشلسٹ جناب دین محمد بھٹو صاحب نے ڈھونڈا اور بہترین انداز میں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کر لیا ہے۔
تحریر
کلیم اللہ چوکل
پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول پشین۔

پشین جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین الحاج سید عبدالشکور آغا صاحب افس میں عوامی مسائل سن رہے ہیں
16/09/2025

پشین
جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین الحاج سید عبدالشکور آغا صاحب افس میں عوامی مسائل سن رہے ہیں

پشین: ڈی ایس پی ھیڈکوارٹر پشین محمد عبداللہ کا جوان سال بیٹا محمد ابراہیم آج صبح بقضائے الہی انتقال کرگیے۔ مرحوم کی نماز...
16/09/2025

پشین: ڈی ایس پی ھیڈکوارٹر پشین محمد عبداللہ کا جوان سال بیٹا محمد ابراہیم آج صبح بقضائے الہی انتقال کرگیے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج دن گیارہ بجے ماشوم باباقبرستان پشین بازار میں ادا کی جائیگی اور فاتحہ خوانی المائدہ ہوٹل کے پیچھے درآنی صاحب مسجد میں لی جائیگی۔

16/09/2025

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین رحمت صالح بلوچ، غلام دستگیر بادینی، ولی محمد نورزئی، فضل قادر مندوخیل، زابد علی ریکی، صفیہ بی بی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلوچستان شجاع علی، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل نورالحق، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو جاوید رحیم، ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سراج لہڑی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محمد عارف اچکزئی، ڈائریکٹر آڈٹ ثناء اللہ، ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف ریونیو گرداری لعل، مجیب قمبرانی کمشنر رخشان ڈویژن، ڈی سی آواران عائشہ زہری، منیر سومرو ڈی سی خاران، عظیم جان ڈی سی کوہلو، عبداللہ کھوسہ ڈی سی بارکھان، محمد حسین ڈی سی نوشکی، بہرام سلیم ڈی سی مستونگ، جمیل احمد ڈی سی قلات، مہراللہ جمالدینی ڈی سی کوئٹہ، و دیگر ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔

اجلاس میں بجٹ و اکاؤنٹس کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ اور کمپلائنس رپورٹ پر غور کیا گیا، جس میں متعدد سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-17 میں نان ڈویلپمنٹ فنڈز کی مد میں 3,336.1 ملین روپے مختص کیے گئے تھے، جن میں سے 2,595.47 ملین روپے خرچ ہوئے جبکہ 740.6 ملین روپے کی بچت کو سرنڈر نہیں کیا گیا، جو کہ کمزور مالی نظم و نسق کی نشاندہی کرتا ہے۔

اسی طرح 2019-20 اور 2020-21 کے دوران بورڈ آف ریونیو کے مختلف دفاتر کی جانب سے 33.736 ملین روپے کے اخراجات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا جس کے باعث اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ممکن نہ ہو سکی۔ کمیٹی نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

مزید برآں کمیٹی کو بتایا گیا کہ 2020-21 اور 2021-22 میں مختلف ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کی جانب سے 19,144.236 ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے بجائےمختلف بینک اکاؤنٹس میں رکھے گئے، جو قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔

کمیٹی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 2019-21 کے دوران عشر، آبپاشی ٹیکس (ابانہ) اور زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 1,101.469 ملین روپے کی وصولی نہیں کی گئی جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

مزید انکشاف ہوا کہ 2019-22 کے دوران مختلف کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کی جانب سے 228.964 ملین روپے کے اخراجات ڈی ڈی اوز کے نام پر چیک جاری کیے گئے بجائے اس کے کہ ادائیگی براہ راست وینڈرز کو کی جاتی۔ یہ عمل بھی قواعد و ضوابط کے برخلاف قرار دیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بجٹ کی بچت بروقت سرنڈر کرنا لازمی ہے اور آئندہ ایسی غیر شفاف مالی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ اراکین کمیٹی نے ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ فوری طور پر آڈٹ اور پی اے سی کو برائے تصدیق فراہم کیا جائے، غیر قانونی طور پر روکے گئے فنڈز کو سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کئی کیسز میں انکوائری کا حکم جاری کیا گیا۔ پی اے سی ممبرز نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ 2020 میں کیے گئے پی اے سی کے احکامات پر تا حال کئی ڈپٹی کمشنرز نے عمل درآمد نہیں کیے ہیں۔ پی اے سی نے فیصلہ کیا کہ اگر ایک ماہ کے اندر پرانے اور نئے کیسز پر دیے گئے احکامات پر عمل نہیں کیا گیا تو مذکورہ ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کے خلاف سخت فیصلے کیے جائینگے۔

آخر میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واضح کیا کہ قواعد و ضوابط کے بغیر مالی نظم و نسق بہتر نہیں ہو سکتا اور اس ضمن میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

14/09/2025

پشین۔ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے غیر قانونی و غیر ملکی باشندگان کی وطن واپسی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت 31 اگست کو ختم ہو گئی ہے لیکن اب بھی افغان باشندے وطن واپسی کے لیے آمادہ نہیں ہیں،تاہم حکومت کی طرف سے ان افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرنے اور ان کی ہر صورت وطن واپسی کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے،کیونکہ یہ غیر ملکی افراد دہشت گردی،منشیات کی سمگلنگ اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باعث ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں،اور اس بابت حکومت کے پاس شواہد بھی موجود ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی ملک بدری کوئی امتیازی یا غیر منصفانہ فیصلہ نہیں بلکہ ایک ناگزیر ضرورت ہے،ایک طرف پاکستان چار دہائیوں سے زائد عرصہ سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر چکا ہے،دوسری طرف اب ہمسایہ ملک افغانستان کے حالات بھی کافی بہتر ہو چکے ہیں،تاہم اب حکومت کا غیر قانونی افغان باشندوں کی ملک بدری کا فیصلہ بھی درست،بروقت اور قومی مفادات کے عین مطابق ہے،جو دیگر فوائد سمیت ملکی سلامتی اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کی جانب سے غیر ملکی باشندگان کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور خطرات سمیت غیر قانونی طور پر مقیم افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور مبینہ تعلق کی وجہ سے کیا گیا ہے،جو کہ اسلامی،بنیادی اور اخلاقی اصولوں کے منافی عمل سمیت طویل ریاستی مہمان نوازی اور افغانی روایات کی پامالی بھی ہے،ڈپٹی کمشنر نے اسلامی نکتہ نظر سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے وطن سے محبت ایمان کا تقاضا ہے،اسلام ہمیں نہ صرف والدین،رشتہ داروں اور ہمسایوں سے محبت کا درس دیتا ہے،بلکہ اپنے وطن اپنے علاقے اور اپنی سر زمین سے وفاداری اور محبت کو بھی دین کا حصہ قرار دیتا ہے،جبکہ نبی کریم کی احادیث مبارکہ میں مکہ المکرمہ سے والہانہ محبت کا اظہار اسی حب الوطنی کا ثبوت ہے،جبکہ تاریخ اسلام میں بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں،جہاں ہجرت کرنے والے مسلمانوں نے اپنے وطن واپس آکر اپنی زندگی بسر کی ہے، خاص طور پر فتح مکہ کے بعد جب مکہ میں امن قائم ہو گیا، ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ملک سے نکالنے کی پالیسی اگرچہ تمام غیر ملکیوں پر لاگو ہوتی ہے،لیکن افغانستان سے آئے لوگ صرف زیادہ تعداد کے اعتبار سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں،جبکہ پاکستانی ریاست اور عوام نے 40 برس سے زائد عرصے تک لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے،مگر افسوس کہ وہ اب بھی ریاست پاکستان پر بے بنیاد تنقید اور الزامات عائد کر رہے ہیں،جوکہ اصول مہمان نوازی،افغانی روایات،اسلامی اقدار اور ریاستی پالیسی کے منافی عمل ہیں۔

Address

Pishin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pishin Point پشین پوائنٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share