05/10/2026
آج 5 اکتوبر کو دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن (Teachers’ Day) منایا جا رہا ہے۔ یوں تو ہم نے زندگی کے سفر میں قدم قدم پر مختلف لوگوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، لیکن کوئی ایک استاد ایسا ضرور ہوتا ہے جو اندھیرے میں مشعلِ راہ بن کر آتا ہے۔ وہ نہ صرف ہمیں کتابی علم دیتا ہے، بلکہ زندگی کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے اور جینے کا ہنر بھی سکھاتا ہے۔
اگر آپ کی زندگی میں بھی کوئی ایسا خاص استاد رہا ہے جس نے آپ کی سوچ اور شخصیت کو سنوارا ہو، تو آج کمنٹس میں ان کا ذکر ضرور کریں!