15/02/2025
پشین (خضرٹ خان کاکڑ سے)پاکستان پیپلز پارٹی پشین کے جنرل سیکرٹری ملک شوکت خان کاکڑ اور پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری اطلاعات چیرمیں نادر خان کاکڑ نے کہا کہ ہم توبہ کاکڑی برشور کے زمینوں کی الاٹمنٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے آبا و اجداد کے زمینوں کی الاٹمنٹ کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے. بصورت دیگر توبہ کاکڑی کےاور برشور کے عوام شدید احتجاج پر مجبور ہوگے انہوں نے کہا کہ پشین ایک نہایت ہی پسماندہ ضلع ہے عوام کو اکیسویں صدی میں بھی مواصلات تعلیم صحت آمن ومان روگار دینے میں کامیاب نہیں ہوے یہاں کے ایم پیز کی کارکردگی صفر ہے اور سرکاری محکموں میں کوئی بھی افیسر وقت پر ڈیوٹی کا پابند نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ایک عوامی اور انقلابی جماعت رہی ہے، جس نے ہر دور میں پسے ہوئے طبقے کی آواز بلند کی ہے۔ یہ جماعت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے انقلابی نظریات اور محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد کا تسلسل ہے۔ اس کی بنیاد 1967 میں رکھی گئی اور تب سے لے کر آج تک ہزاروں نظریاتی کارکنوں نے اپنی زندگیاں اس کے لیے وقف کر رکھی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے، وقت کے ساتھ ساتھ پارٹی کے ان وفادار کارکنوں کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو پیپلز پارٹی کی جڑیں کمزور ہو جائیں گی۔ کیونکہ کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے نظریاتی کارکنوں کی بدولت ہی مضبوط ہوتی ہے۔ اگر ان کارکنوں کی قربانیوں کو فراموش کر دیا جائے گا، تو یہ نہ صرف ان کے ساتھ ناانصافی ہوگی بلکہ پارٹی کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوگا۔