21/07/2025
سوشل میڈیا ورکر ذیشان ریاض ولانہ کی نشاندہی پر تحصیلدار بھیرہ صاحب کی کاوائی۔ہمارے گاؤں ٹھٹھی ولانہ میں شمس العارفین قبرستان ٹھٹھی ولانہ کا مین روڈ جو کہ بھیرہ سے آتا ہے اور آگے پنڈی کوٹ جاتا ہے۔اس روڈ پر موجود کیکر وغیرہ سینکڑوں درخت جو کہ عرصہ پچاس ساٹھ سال سے سڑک کی حفاظت اور ہریالی کیلئے موجود ہیں۔انکو کچھ کالی بھیڑیں غیر قانونی طور پر کاٹ کر لیجا رہی تھیں۔ جوکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن سرسبز پنجاب کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جس پر سماجی رہنما چوہدری ذیشان ریاض ولانہ اور چوہدری غلام رسول ولانہ اور چوہدری مہندی ولانہ نے اےسی صاحبہ تحصیل بھیرہ ، اور تحصیلدار بھیرہ صاحب سے فوری ایکشن کی درخواست کی اور درختوں کی کٹائی کو روک دیا۔ اس موقع پر تحصیلدار بھیرہ اور پٹواری صاحب موقع پر وزٹ کیا اور ٹریکٹر ٹرالی کی چابیاں قبضہ میں لیکر تحقیقات کا آغاز کیا۔بعد ازاں تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ ٹھٹھی ولانہ میں یہ کروڑوں روپے مالیت کے درختوں کی کٹائی غیر قانونی ہے۔ جو کہ ٹھیکہ تھا وہ مین شاہ پور روڈ کا تھا جبکہ کالی بھیڑوں نے غیر قانونی طور پر ٹھٹھی ولانہ سے پنڈی کوٹ روڈ پر چک مصراں اور جھادہ تک تقریباً 4000 درختوں کی کٹائی کی۔ جن کی مالیت کروڑوں میں ہے ۔ تحصیلدار بھیرہ رانا قمر عباس صاحب نے کاروائی کرتے ہوئے ذمہ داروں کو گرفتار کرا دیا ہے ۔اس موقع پر ہم اے سی عشنہ طاہر صاحبہ تحصیل بھیرہ ،تحصیلدار بھیرہ رانا قمر عباس صاحب،سوشل میڈیا ورکر چوہدری ذیشان ریاض ولانہ ،چوہدری غلام رسول ولانہ،چوہدری مہندی ولانہ ودیگر کو اس بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔