Adhi Sargal 22News

Adhi Sargal 22News کوٸی بھی خبر اپلوڈ کرنے کیلے ان باکس میں رابطہ کریں شکر?

06/11/2024
02/11/2024

﷽ ﷺ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ کے واسطہ سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرضکی یارسولﷲ ﷺ وضو کیسے کیا جاتا ہے؟ تو آپ ﷺ نے ایک برتن میں پانی طلب کیا اور اپنے ہاتھوں کو تین بار دھویا اور اپنے چہرے کو تین بار دھویا پھر اپنے بازوؤں کو تین بار دھویا پھر اپنے سر کا مسح کیا اور اپنی سباحہ ( شہادت کی انگلیاں ) اپنے کانوں میں داخل کیں اور اپنے انگوٹھوں سے کانوں کے ظاہر کا مسح کیا اور اپنی مسبحہ انگلیوں کے ساتھ اپنے کانوں کے باطن کا، بعد ازاں اپنے پاؤں کو تین تین بار دھویا پھر فرمایا اسطرح وضو کیا جاتا ہے پس جس نے اس پر اضافہ کیا یا اس میں کمی کی تو اس نے سوء ادبی کا ارتکاب کیا اور ظلم کیا یا فرمایا اس نے ظلم کیا اور زیادتی کی
سنن ابی داؤد جلد 1 حدیث 116

درآمدات پر پابندیوں میں نرمی کرنے سے گزشتہ ماہ موبائل فونز کی امپورٹ میں 76 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔سعودی ریال 77.25 روپے، ...
27/09/2023

درآمدات پر پابندیوں میں نرمی کرنے سے گزشتہ ماہ موبائل فونز کی امپورٹ میں 76 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

سعودی ریال 77.25 روپے، اماراتی درہم 78.89 روپے کا ہوگیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اگست میں 13 ارب 92 کروڑ روپے کے فون درآمد ہوئے تھے لیکن امپورٹ میں 76 فیصد اضافے کے بعد اب 32 ارب 71کروڑ روپے کے فون امپورٹ کیے گئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2023 میں 32 ارب 71 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون امپورٹ کیے گئے جب کہ جولائی میں 19 ارب 14 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بھاری اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اگست 2023 میں موبائل فونز کی امپورٹ پر 11 کروڑ 13 لاکھ اور جولائی 2023 میں موبائل فونز پر 6 کروڑ 81 لاکھ 35 ہزار ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا۔

یاد رہے گزشتہ مالی سال 136 ارب 84 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے تھے۔

Address

Adhi Sargal
Punjab

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adhi Sargal 22News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share