پوٹھوہار پوائنٹ

پوٹھوہار پوائنٹ It's an online News Channel Promotion Media

انڈیا کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی ۔۔۔۔ایٹمی حملے کی صورت میں اپنی جان کیسے بچائی جائے؟آج کے دور میں انسان کو جس سب سے خوف...
30/04/2025

انڈیا کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی ۔۔۔۔
ایٹمی حملے کی صورت میں اپنی جان کیسے بچائی جائے؟
آج کے دور میں انسان کو جس سب سے خوفناک غیر فطری آفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. وه ہے ایک ایٹمی حملہ. اگر آپ کے شہر پر ایٹم بم گرا دیا جائے. تو بهی آپ زنده بچ سکتے ہیں. کیسے؟
جانیئے اس تحریر میں ...

ایٹمی حملے کا خطره کہاں ہے؟

دنیا میں اس وقت 20000 کے قریب ایٹمی ہتهیار موجود ہیں. جن ممالک میں ایٹمی حملے کا خطر سب سے زیاده ہے وه یہ ہیں
جنوبی کوریا
شمالی کوریا
پاکستان
بهارت
اسرائیل
ایران

اس کے علاوه روس و امریکہ بهی ایٹمی جنگ کا نشانہ بن سکتے ہیں. ملک کا دارالحکومت، اہم فوجی چهاونیاں، اہم شہر اور 'زیاده آبادی والے علاقے' ایٹمی حملوں کا اولین نشانہ ہوتے ہیں.

‏"حالات حاضرہ پر گہری نظر رکهیں"

ایٹمی حملہ جنگ میں ہمیشہ آخری آپشن ہوتا ہے. اپنے ملک اور بین الاقوامی معاملات سے خود کو باخبر رکهیں اور کسی جنگ کی صورت میں پیشگی تدابیر تیار رکهیں.

محفوظ پناه گاه :

آپ ایٹمی حملے اور اس کے اثرات سے صرف اس صورت میں ہی بچ سکتے ہیں اگر آپ کے پاس ایک مضبوط اور محفوظ پناه گاه موجود ہو.

بہترین پناه گاه زمین سے کم از کم 10 فٹ نیچے تہہ خانے کی صورت میں ہو۔. زمین پر بهی پناه گاه بنائی جاسکتی ہے تاہم وه تابکاری کو مکمل طور پر نہیں روک سکے گی، زمین پر بنائی جانے والی پناه گاه عمارتی پتهروں سے بنائی جانی چاہیے اگر عام اینٹیں اور کنکریٹ کا استعمال کرنا ہوتو پهر اینٹوں کی ایک کے بجائے کم از کم 5 پرتیں لگائی جائیں.یعنی کہ پونے دو فٹ کی دیوار ۔۔

ضروری سامان :

اپنی پناه گاه میں اتنا سامان ہمہ وقت سٹور رکهیں جو کم سے کم 2 سے 3 ہفتوں کے لئے کافی ہو.

سامان کی تفصیل:

‏1- ٹن پیک کهانا جس میں گوشت کا کوئی آئیٹم شامل نہ ہو بلکہ سبزیاں ، پهل اور بینز وغیره ہوں تاکہ فوڈ پوائزننگ کی اضافی مصیبت سے بچا جاسکے.

‏2- ڈسٹلڈ یا منرل واٹر کی بوتلیں.
صابن وغیرہ

‏3-پانی کا ایک بڑا ٹینک جو نہانے وغیره کے کام آئے گا.

‏4- ایک ریڈیو.(یاد رکھیں آپ کا موبائل تابکاری کے پہلے جهٹکے کے بعد ناکاره ہوجائے گا).

‏5-کپڑوں کا ایک اضافی جوڑا.

‏6- کتابیں، جو کئی دن زیر زمین گزارنے میں معاون ثابت ہونگی۔ اگر روشنی میسر ہو تو !!!.

‏7- فرسٹ ایڈ کٹ
‏8- ادویات جن میں بخار، سردرد، جسم درد کی گولیاں، سلیپنگ پلز

9-بیٹریز یا بجلی کا متبادل انتظام

10. ٹارچ

11. پوٹاشیم آئیوڈائیڈ کی گولیاں ‏(یہ دهماکے کے اول دن استمال کریں). اس کے علاوہ پینسلین پوٹاشیم اور سیفیٹک اینٹیسیپٹک سپرے.

اگر ایٹمی حملہ ہوجائے؟ تو

کسی بهی حادثے یا حملے کی صورت میں زنده بچ جانے کا پہلا اصول اپنے ہوش و حواس کو قابو اور دماغ کو حاضر رکهنا ہے.

ایٹمی حملہ ہونے کے ایک سیکنڈ کے اندر اندر آپ کو ایک زوردار دھماکہ سنائی دے گا اور فورا "مشروم" کی شکل کا ایک کئی میل اونچا دھویں کا طوفان نظر آئے گا. فورا سمجھ جائیں کہ یہ ایٹمی حملہ ہے.

اب بچنے کی جدوجہد شروع کیجئے:

ایٹمی تباهی کے تین مراحل ہیں،
1. ابتدائی دهماکہ.
2. فال آوٹ
3. تابکار طوفان

اگر تو ایٹمی وار هیڈ آپ کی لوکیشن کے 'ڈیڑھ میل' یعنی دو کلو میٹر کے اندر اندر گرایا گیا ہے تو فورا کلمہ پڑھ لیں اور بیٹهے ہیں تو کهڑے ہوجائیں، اگلے 'تین سیکنڈز' کے اندر اندر آپ کا وجود ہڈیوں سمیت بهاپ بن کے اڑ جائے گا.

اگر ایٹمی حملے کی لوکیشن ڈیڑھ میل سے دور ہے تو آپ بچ سکتے ہیں.

پہلا دهماکہ سنائی دینے کے بعد آپ کے پاس زیاده سے زیاده '5 سیکنڈز' ہیں. دهماکے کی مخالف سمت میں کسی بهی ٹهوس چیز ، دیوار یا کسی گہری جگہ پہنچیں ، زمین پر الٹا لیٹ جائیں، اپنے دونوں ہاتھ سر پر رکهتے ہوئے کانوں کو ڈهانپ لیں اور ٹانگیں کراس کرلیں. اسی دوران آپ کو 'ایک اور زور دار دهماکہ' سنائی دے گا جو کہ پہلے دهماکے سے سو گنا زیاده طاقتور ہوگا اور شدید زلزلہ پیدا کرے گا. مبارک ہو! آپ ابتدائی دهماکے سے بچ نکلے.

دوسرا دهماکہ سنائی دینے کے دو سے تین سیکنڈ بعد اٹھ کهڑے ہوں اور اپنی پناه گاه کی طرف بهاگیں.

1. فال آوٹ:

پہلے دھماکے میں نہ صرف سینکڑوں عمارات دهواں بن کے اڑ جائیں گیں بلکہ ان کا ملبہ اب بارش کی صورت میں برسے گا اور ساتھ ہی تابکاری سے بهرے "الفا پارٹیکلز" کی بارش بهی شروع ہوجائے گی. دهماکے کی طرف ہرگز مت مڑکے دیکهیں. اور فال آوٹ میں گرتی چیزوں سے بچنے کی کوشس کریں.

اگر آپ صحیح سلامت پناه گاہ تک پہنچ گئے تو مبارک ہو ! آپ فال آوٹ سے بچ نکلے.

پناه گاه میں داخل ہوتے ہی ایک لمحہ ضائع کیے بغیر اپنا سارا لباس اتار دیں کیونکہ فال آوٹ کے دوران یہ بڑی مقدار میں "الفا پارٹیکلز" چوس چکا ہوگا. اس کے بعد اگر آپ زخمی ہیں تو خود ابتدائی طبی امداد لیں اگر صحیح سلامت ہیں تو غسل کرلیں تاکہ فال آوٹ کے بچے کهچے اثرات سے ہرممکن حد تک بچا جاسکے.

اب زمین پر ہر طرف تابکاری کا طوفان ہے اور آپ کو پناه گاه میں کئی دن تک رہنا ہے.

یاد رکهیں:

‏1-کم سے کم کهائیں.

‏2- جتنا ممکن ہوسکے سو کر وقت گزاریں

‏3- ریڈیو سنتے رہیں اور باہر کے حالات سے باخبر رہیں

‏4-اپنی ہمت بحال رکهیں.‏

‏5- اگلے چند دن میں آپ 'ریڈیو ایکٹوسکنس' کا شکار ہوسکتے ہیں جس میں آپ کو تیز بخار، گهٹن، الٹیاں ہوسکتی ہیں. اپنے پاس موجود ادویات کو استعمال کریں.

دهماکے کے زیاده سے زیاده 5 دنوں بعد امدادی ٹیمیں اور فوجی دستے آپ کے علاقے میں پہنچ جائیں گے. ریڈیو سنتے رہیں، جب آپ کو یقین ہوجائے کے آپ کے علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں تو باہر نکل کر قریب ترین امدادی کارکن سے فوری رابطہ کریں تاکہ آپ کو تابکاری کے علاقے سے فوری طور پر نکالا جاسکے.

اگر تو کوئی امدادی ٹیم آپ تک نہ پہنچ سکے تو بیس دن بعد پناه گاه سے نکلیں. اب تک تابکاری کا طوفان تهم چکا ہوگا.

زندگی کی طرف سفر :

پناه گاه سے نکلتے ہی ممکن ہے آپ کو پہلا احساس یہی ہو کہ لاکهوں میں سے صرف آپ ہی زنده بچے ہیں. اب جس قدر جلدی ممکن ہو علاقہ چهوڑدیں.

"معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچائیے۔ جزاک اللہ خیرا "

23/04/2025
23/04/2025

اپنا پوٹھوہار

07/04/2025

*راجہ محمد شیراز کیانی چیرمین اختر ویلفیر،سرپرست اعلی گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سےچاندنی فری سلائی سنٹر،خدمت، ہنر اور خودمختاری کی طرف ایک احسن اقدام*

مزید تفصیلات اس رپورٹ میں

محمد عثمان کیانی
بولتا پنجاب نیوز سوہاوہ

تمام امت مسلمہ کو عید الفطر مبارک ہو🎉🎊
31/03/2025

تمام امت مسلمہ کو عید الفطر مبارک ہو🎉🎊

تمام عالم اسلام کو عید الفطر مبارک ہو🎉🎊
31/03/2025

تمام عالم اسلام کو عید الفطر مبارک ہو🎉🎊

31/03/2025

پوٹھوہار پوائنٹ
کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الفطر مبارک ھو۔۔۔۔۔۔ 🌷

05/03/2025

*سوہاوہ کہ نواحی علاقے میانی سیداں میں پلی تعمیر کر کے اہل علاقہ کا درینہ مسلہ حل کر دیا گیا۔ پلی تعمیر ھونے پر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی سیاسی سماجی کاروباری شخصیت رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ زاہد عزیز خان تھے ۔
مزید تفصیلات اس رپورٹ میں۔

نمائندہ۔۔۔ محمد عثمان کیانی بولتا پنجاب سوہاوہ

Address

Sohawa Mirza
Punjab

Telephone

+923318203997

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پوٹھوہار پوائنٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to پوٹھوہار پوائنٹ:

Share