Raza Mehdi

Raza Mehdi digital creator
(3)

بستان انٹرنیشنل جو ادب پروری اور ادبی تربیت کے میدان میں نمایاں حیثیت کی حامل ادبی تنظیم ہے کے زیر اہتمام 18 جولائی 2025...
19/07/2025

بستان انٹرنیشنل جو ادب پروری اور ادبی تربیت کے میدان میں نمایاں حیثیت کی حامل ادبی تنظیم ہے کے زیر اہتمام 18 جولائی 2025 کو دفتر بستان بمقام رہائش رانا سعید انور پر ہفتہ وار تنقیدی نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف شاعر جناب خان مامون الرشید نے کی اور جناب مہدی رضا کی اردو غزل برائے تنقید پیش ہوئی۔ فاضل شرکاء سید راشد الطاف بشر، میاں وحید الرحمٰن ناوک ایڈووکیٹ، عبدالغفار ناز،اشتیاق اشعر، اویس مہاروی، علی اکبر مہاروی، غضنفر عباس، جنید جاذب، ڈاکٹر عرفان ناد، احمد حماد، ریاض رحمانی، وسیم عباس ،محمد رفیق شاہ اور رانا سعید انور نے غزل پر سیر حاصل بات کی، متن کے تکنیکی، فنی و فکری ، موضوعاتی اور اسلوبیاتی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور بھرپور گفتگو کر کے اسے ایک کامیاب تجربہ اور سہل ممتنع کا عمدہ نمونہ قرار دیا گیا۔ نشست کے دوسرے مرحلے میں مہمان گلوکار علی اکبر مہاروی اور طبلہ نواز ماسٹر غضنفر عباس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اور مہدی رضا کی غزل کو موقع پر ہی کمپوز کیا اور دھن بنا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی، موسیقی کا ایک بھرپور دور چلا جس میں دریائی، پنجابی، اردو، فارسی زبانوں میں حمد،نعت، قصیدہ، گیت اور غزلوں کے ساتھ روایتی رمزیں بھی گائی گئیں جس پر سامعین نے دل کھول کر داد و تحسین دی، اس موقع پر طبلہ نواز ماسٹر غضنفر عباس نے پانچ (عربی، پشتون، سندھی، بلوچی اور پنجابی) بیٹس پر طبلہ بجایا اور اپنی فنکاری کا جادو جگایا۔ موسیقی کایہ پروگرام رات 1 بجے تک جاری رہا جس میں وقت گزرنے کا کسی لمحے احساس نہ ہوا۔ مہمانوں کی نا صرف سمعی ضیافت بلکہ دہنی ضیافت کا اہتمام حسب معمول رانا سعید انور سرپرست اعلیٰ بستان انٹرنیشنل نے پر تکلف انداز میں کیا ۔ تقریب کے اختتام پر مجلس عاملہ کے سینئر رکن مامون الرشید خان نے فنون لطیفہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس کی ہمارے معاشرے میں ترویج و ترقی کی ضرورت پر زور دیا مہمان فنکاروں کے فن پر خصوصی حرف تشکر ادا کیا انھیں بستان انٹرنیشنل میں خوش آمدید کہا اور آئندہ بھی بستان کے زیر اہتمام ثقافتی پروگرام کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔ خدا کرے کہ شعر و ادب اور فنون لطیفہ کی ترقی و ترویج کا یہ سفر جاری رہے۔آمین

راقم: مہدی رضا، رکن مجلس عاملہ بستان انٹرنیشنل چشتیاں

03/07/2025

دشت کو خلد بنانا تھا مرے مولا نے
بڑی تعمیر پہ خرچہ بھی بڑا ہوتا ہے

شعیب بخاری

بستان چشتیاں کا ایک اور سنگ میل تاریخ ساز اقدامبستان چشتیاں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محفل مسالمہ۔۔۔ پرسہ بحضور امام عالی ...
02/07/2025

بستان چشتیاں کا ایک اور سنگ میل
تاریخ ساز اقدام
بستان چشتیاں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محفل مسالمہ۔۔۔ پرسہ بحضور امام عالی مقام علیہ السّلام
پروردگار عالم اس کاوش کو قبولیت کی منزل پر فائز فرمائے
احباب سے شرکت کی استدعا ہے

21/05/2025

کلام شاعربزبان شاعر
احمد فراز صاحب کی سدا بہار اور لازوال شاعری سنیں
゚viralfbreelsfypシ゚viral ゚viralシ ゚viralシ

16/05/2025

اظہارِ خیال محترم جناب محمد اکمل عباس صاحب بر تقریب یوم اظہارِ تشکر

Operation Bunya nun Marsoos

゚viralfbreelsfypシ゚viral ゚viralシ ゚viralシ

Address

Chishtian Mandi
Punjab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raza Mehdi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share