03/11/2025
لاہور کے علاقہ ایم اے او کالج موڑ پر ٹریفک حادثے کے دوران دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک رکشہ پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چاروں افراد ٹرک کے نیچے دب کر موقع پر دم توڑ گئے۔
ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ ٹرک کو کرین کے ذریعے اٹھا کر لاشیں نکالی گئیں۔
ریسکیو اہلکار نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے 😪والوں میں میاں ، بیوی، بیٹا اور بہو شامل ہیں۔ 😪