
19/09/2025
محمد نبی نے سری لنکن بولر کو لگاتار پانچ چھکے مارے، اس وجہ سےبولر کے والدکودل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ والدین کی محبت اور ان کا تعلق اپنی اولاد کے ساتھ کتنا گہرا ہوتا ہے۔ جب بچے خوشی یا دکھ کے لمحوں سے گزرتے ہیں تو والدین کے دل بھی انہی جذبات میں جکڑے ہوتے ہیں۔ کبھی یہ جذبات خوشی میں آنسو بن کر نکلتے ہیں اور کبھی غم یا صدمے کی شدت والدین کی جان تک لے لیتی ہے۔ یہ حادثہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ والدین کی محبت دنیا کی سب سے انمول اور بے مثال حقیقت ہے۔