
09/08/2025
دھرتی کے اس گولے سے زیادہ خوبصورت اور کوئی کرہ نہیں ۔ ۔
یہ زمین کی خوبصورت تصویر اس چاند کی بد صورت سطح سے لی گئی ہے جسکی خوبصورتی کی داستانیں صدیوں سے شاعروں اور عاشقوں نے سجائی ہوئی ہیں ۔
''یہ جاپانی rover کی چاند سے لی گئی طلوعِ زمین کی ایک دلفریب تصویر!
مگر یہ وہ زمین نہیں جو ہم اپنے قدموں تلے روندتے پھرتے ہیں … یہ وہ زمین ہے جو خلا کی وسعتوں میں ایک نیلا، تنہا، ننھا سا دائرہ ہے، اور بس۔ ذرا اور دور سے دیکھو تو ایک ذرہ! ۔۔۔ آب و ہوا، پہاڑ، دریا، صحرا، جنگل، بیابان ۔۔ انسان اور حیوان، جنگ اور امن، نفرت و محبت ۔۔ سب کچھ اس چھوٹے سے نیلے دائرے میں قید ہے۔ نہ ملکوں کی سرحدیں دِکھتی ہیں، نہ رنگ و نسل، نہ زبان و مذہب ۔۔ بس ایک وحدت، ایک اکائی: انسانیت ۔۔ اگر یہ زمین مٹ جائے تو ساری تہذیبیں، ساری محبتیں، ساری نفرتیں ۔۔ ایک لمحے میں نابود ہو جائیں ۔۔۔''(منقول)