muhammad_qasim_sadiq_offeicial

muhammad_qasim_sadiq_offeicial اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

(1)

15/05/2025

*جب بِلا ضرورت لمبی گُفتگو کی جاتی ہے تو کئی راز کُھل جاتے ہیں اِس لیے بقدرِ ضرورت ہی بات کیجئے*

ضرور پڑھنا۔۔۔۔۔۔۔ داناؤں کے محفلوں میں بیٹھا کرو, مسحروں اور بیوقوفوں کی مجلسوں میں صرف دل ہی نہیں نسلیں بھی برباد ھوجات...
25/04/2025

ضرور پڑھنا۔۔۔۔۔۔۔ داناؤں کے محفلوں میں بیٹھا کرو, مسحروں اور بیوقوفوں کی مجلسوں میں صرف دل ہی نہیں نسلیں بھی برباد ھوجاتی ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عقل مند کے لیے اشارہ ہی کافی ہے ۔۔۔۔۔۔

ایک دیہاتی نوجوان نے اپنی برادری کی ایک شریف پردہ دار بااخلاق اور دین دار لڑکی سے شادی کی
شادی کو ایک سال ہی گزرا تھا کہ اُس کا اپنے قریبی رشتہ دار سے سخت جھگڑا ہو گیا- بات اتنی بڑھی کہ اُس نے غصے میں آ کر اسے قتل کر دیا اور برادری کے رواج کے مطابق وہ اپنی بیوی کو لے کر علاقے سے دور کسی اور ضلع کی طرف نکل گیا
جہاں وہ ایک دوسری برادری کے گاؤں میں جا کر بس گیا-

وہ اکثر گاؤں کے چودھری کے ڈیرے پر بیٹھتا تھا
جیسے دوسرے مرد بیٹھتے ہیں، بات چیت مشورے گپ شپ سب چلتا
ایک دن چودھری کا گزر اس کے گھر کے سامنے سے ہوا
اور اُس نے اُس کی بیوی کو دیکھا
نہایت باحیا، خوبصورت اور باوقار عورت
چودھری کے دل میں فتنہ جاگ اٹھا
دل و دماغ پر ایسا چھا گئی کہ ایک شیطانی خیال آ گیا
کہ کسی طرح خاوند کو گھر سے دور بھجوا دوں
اور موقع پا کر عورت کو تنہا کر کے اپنا مطلب نکالوں-

چودھری ڈیرے پر آیا
سب بیٹھے تھے ان میں وہ نوجوان بھی تھا-
چودھری نے کہا مجھے پتا چلا ہے کہ فلاں علاقے میں بہت اچھی چراگاہ ہے-
میں چاہتا ہوں کہ چار آدمی بھیجوں جو جا کر دیکھ آئیں
اس نے چار افراد منتخب کیے
اور ان میں وہ نوجوان بھی شامل تھا

چاروں روانہ ہو گئے
جگہ دور تھی تین دن کا راستہ تھا
رات کو چودھری نے موقع دیکھا
اور چپکے سے اُس کے گھر کی طرف چل پڑا
گھر میں بیوی اکیلی تھی اور سو رہی تھی
چودھری اندھیرے میں دیوار سے ٹکرا گیا
زور کی آواز ہوئی
عورت جاگ گئی اور ڈرتے ہوئے بولی
کون ہے؟

چودھری بولا میں ہوں وہی چودھری جس کے گاؤں میں تم لوگ آئے ہو
عورت بولی خیریت ہے چودھری صاحب اس وقت کیا کام پڑ گیا؟

چودھری بولا جب سے تمہیں دیکھا ہے دل بے چین ہے
تم سے دل لگا بیٹھا ہوں
چاہتا ہوں تم میری ہو جاؤ

عورت نے پورے وقار سے جواب دیا ٹھیک ہے اگر واقعی تم چاہتے ہو
تو پہلے میرے ایک سوال کا جواب دو
اگر صحیح دیا تو پھر جیسا کہو گے ویسا ہوگا

چودھری نے خوش ہو کر کہا پوچھو شرط منظور ہے

عورت نے کہا جیسے گوشت خراب ہونے سے بچانے کے لیے اس پر نمک چھڑکا جاتا ہے
تو بتاؤ اگر نمک ہی خراب ہو جائے تو اُسے کون ٹھیک کرے گا؟
سوچ کر آنا جلدی نہیں ہے

چودھری رات بھر سوچتا رہا مگر سمجھ نہ سکا
اگلے دن ڈیرے پر سب لوگ بیٹھے تھے
اچانک سب سے وہی سوال پوچھا
ہر ایک نے اپنی سمجھ سے جواب دیا مگر چودھری مطمئن نہ ہوا

ڈیرے میں ایک بزرگ بیٹھے تھے بڑے سمجھدار دین دار اور عقل والے
وہ خاموش رہے
جب سب چلے گئے تو وہ بیٹھے رہے

چودھری نے ان سے کہا تم نے کیوں جواب نہیں دیا؟

بزرگ بولے میں اکیلے میں بات کرنا چاہتا تھا
یہ سوال دراصل ایک پرانی حکمت کا شعر ہے

اے قوم کے عقل مند لوگو اے معاشرے کے نمک
اگر نمک ہی خراب ہو جائے تو اُسے کون ٹھیک کرے گا؟

اور اگر میں غلط نہیں سمجھا
تو تم نے ایک باعزت باپردہ اور دین دار عورت پر غلط نظر ڈالی
لیکن اُس نے تمہیں عزت دی
تمہیں شرمندہ نہیں کیا
نہ ہی تمہیں بدنام کیا
بس ایک سوال کر کے تمہیں تمہارے ضمیر سے ٹکرا دیا

وہ کہنا چاہ رہی تھی
جب گوشت خراب ہوتا ہے تو نمک اسے بچا لیتا ہے
لیکن اگر خود نمک ہی خراب ہو جائے
تو پھر کیا ہوگا؟

یعنی
جب عام لوگ بگڑیں تو چودھری یا بزرگ سنبھالتے ہیں
لیکن اگر خود چودھری بگڑ جائے
تو اُسے کون سنوارے گا؟

یہ سن کر چودھری کا دل کانپ گیا
شرمندگی سے سر جھک گیا
آنسو نکل آئے
اور اس نے کہا

اللہ تمہیں سلامت رکھے
تم نے آنکھیں کھول دی
میری خطا کو ڈھانپ لو
جیسے اللہ ڈھانپتا ہے

اور شاعر کہتا ہے

گوشت تو نمک سے بچ جاتا ہے
پر اگر نمک ہی خراب ہو جائے
تو پھر کیا بچائے گا؟

اور میں کہتا ہوں

اگر باپ بگڑ جائے
تو اولاد کون سنوارے؟

اگر استاد بگڑ جائے
تو نسلوں کو علم کون دے؟

اگر رہنما بگڑ جائے
تو قوم کا مستقبل کون بچائے؟

داناؤں کی مجلس میں بیٹھو
نادانوں کی صحبت میں صرف دل ہی نہیں نسلیں بھی برباد ہو جاتی ہیں
منقول

*پرانے زمانے کے بُت ساکت، خاموش اور عقل و شعور سے عاری مجسمے ہوتے تھے۔ نہ تو وہ حلال و حرام کے بارے میں کچھ کہتے تھے اور...
12/04/2025

*پرانے زمانے کے بُت ساکت، خاموش اور عقل و شعور سے عاری مجسمے ہوتے تھے۔ نہ تو وہ حلال و حرام کے بارے میں کچھ کہتے تھے اور نہ ہی کوئی فائدہ یا نقصان ہی پہنچاتے تھے۔ مگر دورِ جدید کے بُت نہ ساکت ہیں نہ خاموش بلکہ با عقل و باشعور ، سوچتے سمجھتے ہیں! یہ بُت جس بات کی اجازت چاہیں دے دیں، وہ حلال ہو جائے گی اور جس بات سے چاہیں منع کر دیں وہ حرام قراد دے دی جائی گی! جو اِن کی اطاعت کرے گا اسے نعمتوں سے نوازیں گے! اور جو اِنہیں پوجنے سے انکار کرے گااسے ہر چیز سے محروم کر دیں گے! یہ* *جمہوری نظام کے بت اور اسکے آلہ کارلوگ ہیں ۔ یہ بُت صرف تب ہی توڑے جاسکتے ہیں جب لوگ آتشِ نمرود میں کود جانے کو تیار ہو اور ہرطرح کی قربانی دینے کے لیے آمدہ ہو ورنہ ذلت کے یہ بت انسانیت کو مزید ذلیل وخور کرتے رہیں گے*
محمد قاسم صادق عطایی سہوچشتی


💐🌹مجموعہ اسلامی تحاریر📚🌹💐
Muhammad Qasim Sadiq Attai

*پرانے زمانے کے بُت ساکت، خاموش اور عقل و شعور سے عاری مجسمے ہوتے تھے۔ نہ تو وہ حلال و حرام کے بارے میں کچھ کہتے تھے اور...
12/04/2025

*پرانے زمانے کے بُت ساکت، خاموش اور عقل و شعور سے عاری مجسمے ہوتے تھے۔ نہ تو وہ حلال و حرام کے بارے میں کچھ کہتے تھے اور نہ ہی کوئی فائدہ یا نقصان ہی پہنچاتے تھے۔ مگر دورِ جدید کے بُت نہ ساکت ہیں نہ خاموش بلکہ با عقل و باشعور ، سوچتے سمجھتے ہیں! یہ بُت جس بات کی اجازت چاہیں دے دیں، وہ حلال ہو جائے گی اور جس بات سے چاہیں منع کر دیں وہ حرام قراد دے دی جائی گی! جو اِن کی اطاعت کرے گا اسے نعمتوں سے نوازیں گے! اور جو اِنہیں پوجنے سے انکار کرے گااسے ہر چیز سے محروم کر دیں گے! یہ* *جمہوری نظام کے بت اور اسکے آلہ کارلوگ ہیں ۔ یہ بُت صرف تب ہی توڑے جاسکتے ہیں جب لوگ آتشِ نمرود میں کود جانے کو تیار ہو اور ہرطرح کی قربانی دینے کے لیے آمدہ ہو ورنہ ذلت کے یہ بت انسانیت کو مزید ذلیل وخور کرتے رہیں گے*
محمد قاسم صادق عطایی سہوچشتی


💐🌹مجموعہ اسلامی تحاریر📚🌹💐
Muhammad Qasim Sadiq Attai

*ان مزارات پر حاضری کا شرف حاصل ہوا* اللہﷻ اسلاف امت کے نقش پا بننے کی توفیق نصیب فرماۓ محمدقاسم صادق سہو چشتی مزار Muha...
10/04/2025

*ان مزارات پر حاضری کا شرف حاصل ہوا* اللہﷻ اسلاف امت کے نقش پا بننے کی توفیق نصیب فرماۓ محمدقاسم صادق سہو چشتی مزار Muhammad Qasim Sadiq Attai Muhammad Qasim Sadiq Attai muhammad_qasim_sadiq_offeicial 💐🌹مجموعہ اسلامی تحاریر📚🌹💐

24/03/2025

نماز جنازہ میں وضو ٹوٹ جاۓ تو کیسے مکمل کریں

Muhammad Qasim Sadiq Attai

💐🌹مجموعہ اسلامی تحاریر📚🌹💐




06/03/2025
01/03/2025

17/02/2025

12/02/2025

Address

Karampur
Punjab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when muhammad_qasim_sadiq_offeicial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share