Gohar Ayyoub Mirani

Gohar Ayyoub Mirani Social media marketer

زندگی کی اصل خوبصورتی سکون میں ہے، جہاں دل اور دماغ دونوں مطمئن ہوں، اور ہر لمحہ ایک نعمت کی مانند محسوس ہو۔
30/06/2024

زندگی کی اصل خوبصورتی سکون میں ہے، جہاں دل اور دماغ دونوں مطمئن ہوں، اور ہر لمحہ ایک نعمت کی مانند محسوس ہو۔

16/06/2024

جھٹلانے کا سفر کفران نعمت سے ہی شروع ہو جاتا ہے اور یہ الرحمن کے کفر تک جاتا ہے
اللہ پاک نے اسی لیے یہ نہیں پوچھا سورت الرحمٰن میں کہ تم اپنے رب کو جھٹلاؤں گے؟ اللہ پاک نے سوال کیا ہے بار بار سورت الرحمٰن میں
"تو پھر تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے" ۔۔۔۔کیونکہ اللہ پاک جانتے ہیں انسان اور جنوں کی فطرت کو ۔
اس سورت میں مخاطب 2 مخلوقات ہیں جن کا امتحان چل رہا ہے

05/06/2024

وہ ربّ کبھی مکمل طور پر آزمائش میں مبتلا نہیں کرتا۔ کہیں نا کہیں کوئی نہ کوئی دروازہ کھلا رکھتا ہے جہاں سے رحمت ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں کی طرح آکر دل کو پُرسکون کرتی رہتی ہے۔ کوئی نا کوئی آسانی تو ہر مشکل کے ساتھ موجود ہی رہتی ہے۔

إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا.
"بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے"

وہ ربّ ہے نا بہت محبت کرتا ہے اپنے بندوں سے!

- ربّ سے جڑنے کا سفر

05/06/2024

"اللّٰه کے مقرر کردہ وقت سے بہتر کوئی وقت نہیں"
🤍

02/06/2024

وہ ربّ کبھی مکمل طور پر آزمائش میں مبتلا نہیں کرتا۔ کہیں نا کہیں کوئی نہ کوئی دروازہ کھلا رکھتا ہے جہاں سے رحمت ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں کی طرح آکر دل کو پُرسکون کرتی رہتی ہے۔ کوئی نا کوئی آسانی تو ہر مشکل کے ساتھ موجود ہی رہتی ہے۔

إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا.
"بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے"

وہ ربّ ہے نا بہت محبت کرتا ہے اپنے بندوں سے!

- ربّ سے جڑنے کا سفر

28/05/2024

.*پھل درخت کے اندر سے نہیں آتا یقین نہیں تو کاٹ کر دیکھ لیں*
*لکڑی ہی لکڑی ہے*

*رزق زمین کے اندر سے نہیں آتا کھدائی کر کر دیکھ لیں*
*مٹی ہی مٹی ہے*

*رزق اللّٰه تعالیٰ کے حکم سے ہے*
*چاہے آسمان سےاتارے یا زمین سے دے*
*بس انسان کے لئے یہی کافی ہے کہ اللّٰه تعالیٰ پر کامل یقین رکھے* ...!!

06/05/2024

اکیلے بیٹھ کر سوال کریں
آپ کے مرنے پر کتنے لوگوں کی زندگیوں پر فرق پڑے گا
جن لوگوں کو فرق پڑے گا ان کا خیال رکھیں
اور کوشش کریں ان کے لیے آپ کے بعد آسانی ہو
اور باقی سب کی فکر چھوڑ دیں

05/05/2024

خوبصورت لمحے، رشتے کبھی نہیں بھولتے !

‏واقعہ افک کے موقعہ پر انصار کی ایک عورت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی، اور کچھ کہے بغیر ان کے ساتھ مل کر ان کے غم میں بہت روئیں.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: "میں اس عورت کا اپنے غم میں یوں شریک ہونا کبھی نہیں بھول سکتی!"
صحیح البخاری(4141)

آسائشوں میں ہر کوئی ساتھ رہتا ہے. آپ سے درحقیقت وہی محبت کرتا ہے جو تنگی میں بھی آپ کے ساتھ ہو!
جب اللہ نے تبوک سے پیچھے رہ جانے کے مسئلے میں سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کی توبہ قبول کی اور وہ ایک تکلیف دہ بائیکاٹ کے بعد مسجد میں داخل ہوئے, تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ ان کے استقبال کو لپکے اور انہیں گلے سے لگایا.
سیدنا كعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : "میں طلحہ کا مجھے یوں مبارکباد دینا کبھی نہیں بھول سکتا !"
صحيح مسلم(2769)

بعض اوقات آپ کو صرف کسی دوست کی طرف سے ایسے ہی لپکنے اور گلے لگانے کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو بتائے کہ آپ اکیلے نہیں ہو.. ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں!.
منقول

24/04/2024

مُسکرائیں کہ یہاں کھونے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ کا رب موجود ہے، آپ کا رزق لکھا ہوا ہے اور آپ کی عمر محدود ہے.

07/04/2024

مسکرایا کرو کیونکہ....!!
غموں کو اتنا حق نہیں کہ وہ
تمہاری سانسوں کو گروی رکھ لیں....!!
ان کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری آنکھوں کی مسکان چھین لیں....!!
سو دل سے مسکراؤ......!!
کیونکہ ..! تمہارا رب تمہارے ساتھ ہے.❤

05/04/2024

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہم لوگ انسانوں کو نہیں بلکہ ان کی حیثیت اور مقام و مرتبے کو دیکھ کر ہاتھ ملا رہے ہوتے ہیں۔ جن غریب رشتے داروں کو ہم حقیر سمجھ کر حقارت سے دھتکار دیتے ہماری دکھ تکلیف کی گھڑی میں سب سے پہلے ہمارے ساتھ وہی کھڑے نظر آتے ہیں اور جن کے اونچے مقام و مرتبے اور حیثیت کو دیکھ کر ہم انہیں سر آنکھوں پہ بٹھا رہے ہوتے ہیں وہ ابن الوقت ہمارے دکھ تکلیف میں ایسے غائب ہوتے جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔
اس لئے لوگوں کی حیثیت دیکھ کے نہیں ان کے اخلاق اور ان کے انسانوں کے ساتھ معاملات دیکھ کر انہیں خود سے قریب رکھا کریں ورنہ عام حالات میں جنہیں آپ منہ لگانا بھی گوارا نہیں کرتے اپنے برے وقت میں ان کا اخلاص اور بےلوث ساتھ دیکھ کر مارے شرمندگی آپ ان سے نظریں ملانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔

Address

Basti Mirani
Punjab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gohar Ayyoub Mirani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gohar Ayyoub Mirani:

Share