Chishtian City of Love

Chishtian City of Love Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chishtian City of Love, Media/News Company, Chishtian Mandi, punjab.

Chishtian City Of Love | چشتیاں سٹی آف لو
Live Updates | Breaking News | Weather | Traffic | Events | Local Issues
Serving: Chishtian City, Dahranwala, And Around, All Union Councils
📍 Based in Tehsil Chishtian, District Bahawalnagar | 24/7 Coverage

10/11/2025

بہاولنگر چشتیاں روڈ پر موہل چوک کے قریب دو کاروں میں خوفناک تصادم حادثےمیں میاں بیوی سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا

09/11/2025

چشتیاں: تھانہ بخشن خاں پولیس کی بڑی کاروائی
چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔۔۔
ملزم سے 10 لاکھ سے زائد مالیت کے مسروقہ مویشی برآمد ، پولیس نے گرفتار ملزم سے چوری شدہ 6 لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کرلی عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او کامران اصغر

09/11/2025

ضلع بہاولنگر کی 2 مختلف خبریں
1 شادی پہ میوزک چلانے کے جرم میں دولہا گرفتار
2 بہاولنگر شادی پہ مجرہ کروانے کے لیے مشہور ڈانسر کو بلایا گیا جس کو سرکاری گاڑی میں پروٹوکول بھی دیا گیا 😆😆

بہاولنگر میں پولیس نے دولہا کو مہندی کی رات صرف اس لئے گرفتار کرلیا کہ مبینہ طور پر دولہا نے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ...
09/11/2025

بہاولنگر میں پولیس نے دولہا کو مہندی کی رات صرف اس لئے گرفتار کرلیا کہ مبینہ طور پر دولہا نے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی تھی پھر اس بیچارے دولہے کو شیروانی سمیت ساری رات تھانہ کی حوالات میں بند رکھا جبکہ صبح اس دولہے کی بارات جانا تھا اور دولہے کو شادی والے ڈریس میں ہتھکڑی لگا کر پولیس کے شیر جوانوں نے عدالت میں پیش کیا اور علاقہ مجسٹریٹ سے 14 روز کے لئے ریمانڈ طلب کیا لیکن معزز عدالت نے دولہا اور اس کے ساتھی کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا اور معزز عدالت کے فیصلہ کی وجہ سے دولہا بیچادا رہا ہوا اور پھر وہ بارات لے کر اپنی دلہنیا کو لینے گیا گرفتاری کے وقت اہل خانہ پولیس کی منتین کرتے رہے اللہ رسول کے واسطے دیتے رہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت ہی کم ازکم دولہا کو تو نہ گرفتار کرو ان کے جگہ ہمارے دوسرے افراد گرفتار کرلیں لیکن بقول وکیل کے پولیس کو کوئی ترس نہیں آیا اور ساری رات دولہا اور اس شہ بالا کو حوالات میں گزارنا پڑی ۔ ۔ آپ تصور کریں جب دولہا ہی حوالات چلا جائے تو اس کے اہل خانہ پر کیا گزر رہی ہوگی واہ میری پنجاب پولیس واہ

چشتیاں چوری کی بڑی واردات چشتیاں گلستان جوہر ٹاؤن گھر میں چوری کی واردات،چور گھر سے تین لاکھ 30 ہزار روپےنقدی اورگھریلو ...
08/11/2025

چشتیاں چوری کی بڑی واردات
چشتیاں گلستان جوہر ٹاؤن گھر میں چوری کی واردات،چور گھر سے تین لاکھ 30 ہزار روپےنقدی اورگھریلو قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہو گے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کو واضح دیکھا جا سکتا ہے

ظلم کی انتہا  لاہور، داتا دربار کے قریب پالتو جانوروں اور پرندوں کی مارکیٹ رات کے وقت مسمار کر دی گئی، ہمیں سامان نہیں ن...
08/11/2025

ظلم کی انتہا
لاہور، داتا دربار کے قریب پالتو جانوروں اور پرندوں کی مارکیٹ رات کے وقت مسمار کر دی گئی، ہمیں سامان نہیں نکالنے دیا گیا، جانور اور پرندے بھی ملبے تلے دب گئے ہیں، دکانداروں کا دعویٰ، ، ملبے تلے دبے جانوروں کی متعدد ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل

چشتیاں کے نواحی علاقہ 4 فورڈواہ کے قریب گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے دو افراد ملبے تلے آ کر شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ٹیم نے...
07/11/2025

چشتیاں کے نواحی علاقہ 4 فورڈواہ کے قریب گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے دو افراد ملبے تلے آ کر شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد چشتیاں سول ہسپتال منتقل کر دیا
زخمیوں کی شناخت 26 سالہ مزمل بی بی اور بشارت بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے
#چشتیاں news

🚨 بڑا ایکشن چشتیاں! کرپشن پر زیرو ٹالرنس! 🚨​وزیر اعلیٰ مریم نواز کے 'انکروچمنٹ سے پاک پنجاب' مشن میں بڑی پیش رفت۔​چشتیاں...
07/11/2025

🚨 بڑا ایکشن چشتیاں! کرپشن پر زیرو ٹالرنس! 🚨
​وزیر اعلیٰ مریم نواز کے 'انکروچمنٹ سے پاک پنجاب' مشن میں بڑی پیش رفت۔
​چشتیاں مچھلی بازار میں تجاوزات کے نام پر مبینہ "منتھلیاں" لینے والا بلدیہ ملازم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، آڈیو لیک!​
اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ!
نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کرپٹ ملازم کو معطل (Suspend) کر دیا ہے۔
​عوامی مطالبہ:
ہم ساحل رسول چیمہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صرف چھوٹے ملازمین پر ہی نہیں، بلکہ اس کرپشن میں ملوث تمام "بڑے مگرمچھوں" کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کریں تاکہ انصاف مکمل ہو۔
​✅
​ #چشتیاں #احتساب #انصاف

چشتیاں بخاری چوک مین بازار میں افسوسناک حادثہچشتیاں بخاری چوک مین بازار عمارت میں نصب لفٹ اچانک گر گئی جس میں پانچ افراد...
06/11/2025

چشتیاں بخاری چوک مین بازار میں افسوسناک حادثہ
چشتیاں بخاری چوک مین بازار عمارت میں نصب لفٹ اچانک گر گئی جس میں پانچ افراد سوار تھے
حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ کچھ کی ٹانگیں فریکچر ہو گئیں
ریسکیو ٹیم کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیا
زخمیوں میں شامل
محمد نوید،عمر 26 سال، ناصرہ آباد چشتیاں
اویس رضا، عمر 35 سال، فاروق کالونی چشتیاں
محمد احمد ،عمر 22 سال، فاطمہ پلازہ چشتیاں
شہزاد احمد، عمر 25 سال، مہاجر کالونی چشتیاں
محمد فاروق، عمر 55 سال نور پورہ شامل ہیں

06/11/2025

تحصیل چشیاں ڈاہرنوالہ والا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک ریٹیلر نے کہا کہ ہماری مجبوری ہے یہ ایڈوائس بہزاد فرنچائز کی ہے ہم تو تین ہزار دہاڑی پہ ہے اگر ہم کسی عورت کے پیسے نہ کاٹیں شام کو اپنی جیب سے دینے پڑتے ہیں اگر ہماری ماں بھی ہو تو اس کا بھی ہزار روپیہ کٹے گا اڈا 175 موڑ

‏حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہو جائے گیوفاقی وزیر خزانہ محمد...
06/11/2025

‏حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہو جائے گی
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

05/11/2025

چشتیاں شہر فرید روڈ پر فصل کی باقیات کو آگ لگانے کے ایک دلخراش واقعے کے نتیجے میں ایک خاتون بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئیں
​پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، تاکہ موت کی وجہ اور حالات کا تعین ہو سکے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کٹہرے میں لایا جا سکے
​تاہم، لواحقین پوسٹ مارٹم کروانے کے خلاف ہیں اور انتظامیہ اس پر اصرار کر رہی ہے، جس کے باعث یہ معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے
​لواحقین نے انتظامیہ کے رویے کے خلاف احتجاجاً مین روڈ بلاک کر دیا ہے، جس سے علاقہ میں شدید کشیدگی اور ٹریفک کا تعطل پیدا ہو گیا ہے۔
​مطالبہ:
لواحقین کا مطالبہ ہے کہ بغیر پوسٹ مارٹم کے لاش ان کے حوالے کی جائے تاکہ وہ تدفین کر سکیں۔ انتظامیہ اور لواحقین کے درمیان پیدا ہونے والا یہ تعطل علاقے میں غم و غصے کا باعث بن رہا ہے۔

Address

Chishtian Mandi
Punjab

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chishtian City of Love posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share