22/11/2025
کلر سیداں پٹرولنگ ہائی وے پولیس کی کارروائی گشت کے دوران 200 گرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں پٹرولنگ ہائی وے پولیس کی کارروائی گشت کے دوران 200 گرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس پی فیصل سلیم کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی عرفان بٹ کی نگرانی میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران کلر سیداں پٹرولنگ پولیس نے ایک اہم کارروائی انجام دی ہے۔ انچارج پولیس پوسٹ افضال محمود SI اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ایک مشتبہ شخص کالو خان ولد ریاض حسین (سکنہ چاه جھگڑ والا، ڈاک خانہ کوٹ ادو، تحصیل و ضلع مظفرگڑھ) کو روکا گیا۔پولیس کے مطابق، مشتبہ شخص کی جامع تلاشی لی گئی جس کے دوران اس کی جیب سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ موقع پر ہی ملزم کو حراست میں لیا گیا...
Latest news,Local news,read news online