Hujra Union Of Journalists

Hujra Union Of Journalists Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hujra Union Of Journalists, News & Media Website, Hujra, punjab.
(4)

Official Page of H*J
اشتہارات ، خبروں اور عوامی مسائل کی نشاندہی اور اطلاع کیلئے فوری رابطہ کریں۔
03007530798 رابطہ برائے صدر
03014819760 رابطہ برائے سوشل میڈیا کورآرڈینیٹر

نائب صدر حجرہ یونین آف جرنسٹسنمائندہ خصوصی روزنامہ جناح
09/08/2026

نائب صدر حجرہ یونین آف جرنسٹس
نمائندہ خصوصی روزنامہ جناح

جاری کردہ : سجادہ نشین ہاٶس حجرہ شاہ مقیمرپورٹ: حجرہ یونین آف جرنلسٹس
22/07/2026

جاری کردہ : سجادہ نشین ہاٶس حجرہ شاہ مقیم
رپورٹ: حجرہ یونین آف جرنلسٹس

اوکاڑہ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام  پر مون سون بارشوں سےقبل تیزی سے کام جا...
16/07/2026

اوکاڑہ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر مون سون بارشوں سےقبل تیزی سے کام جاری

16/07/2026
حویلی لکھا: صحافیوں اور محکمہ صحت کے درمیان تنازعہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاقحویلی لکھا میں صحافی فیاض شیرازی اور...
16/07/2026

حویلی لکھا: صحافیوں اور محکمہ صحت کے درمیان تنازعہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق
حویلی لکھا میں صحافی فیاض شیرازی اور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کے مابین جاری تنازعہ کے حل کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ نے دیوان شاہ زیب احمد کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر زاہد حیدر، عباس جٹ (اوکاڑہ)، بلال فریدی وٹو، رانا افضل، راؤ بابر، محمد نعمان ایڈووکیٹ اور حویلی لکھا کے تمام پریس کلبز کے نمائندہ صحافی شریک ہوئے۔
اجلاس میں سینئر صحافی رانا ظفر اقبال ظفر، محمد یوسف شاہد (نمائندہ جنگ/جیو)، میاں سلیم وٹو، عمران احمد چوہان، مرزا ظہیر بیگ ،سرفراز رحمانی، احمد نواز خاں، قیوم چوہان، ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔
دیوان شاہ زیب احمد کی خصوصی کاوش اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان کی ہدایت پر محکمہ صحت اور صحافی برادری نے باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے تنازعہ حل کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے دیوان شاہ زیب احمد کی مصالحتی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل معزز عدالت میں پیشی کے موقع پر معاملات خوش اسلوبی سے نمٹانے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ صلح کے لیے چار رکنی وفد تحریری لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے آج اجلاس منعقد کرے گا.

16/07/2026

*محلہ زہد پورا حجرہ شاہ مقیم میں نکاسی آب کا بحران شدت اختیار کر گیا۔*
رپورٹ: خرم شہزاد پنجاب رنگ نیوز، حجرہ یونین آف جرنلسٹس

16/07/2026

حجرہ شاہ مقیم کے متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فروخت عارضی طور پر روک دی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کی اطلاعات پر بعض پمپس نے سپلائی روک کر زیادہ منافع کی امید باندھ لی۔ عوام کا شکوہ ہے کہ عالمی حالات کے اثرات تو 24 گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جاتے ہیں، مگر ریلیف کے اثرات 24 دن بعد بھی نظر نہیں آتے۔
✒️حجرہ یونین آف جرنلسٹس

*عوامی آگاہی پیغام*شدید گرمی کے باعث اکثر لوگ راستوں میں نصب سولر واٹر پمپوں سے پانی پیتے ہیں۔ ایسے کئی واقعات نوٹس میں ...
12/07/2026

*عوامی آگاہی پیغام*
شدید گرمی کے باعث اکثر لوگ راستوں میں نصب سولر واٹر پمپوں سے پانی پیتے ہیں۔ ایسے کئی واقعات نوٹس میں آ چکے ہیں جہاں بجلی یا کرنٹ کے باعث جانی نقصان کا خطرہ پیدا ہوا۔ بالخصوص بچے پانی پیتے یا نہاتے وقت پمپ کو ہاتھ لگا دیتے ہیں، جو انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔
تمام مالکان، انجینئرز اور متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ واٹر پمپوں میں بجلی اور کرنٹ سے بچاؤ کے مؤثر حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں۔ والدین بھی اپنے بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں۔

منجانب: *حجرہ یونین آف جرنلسٹس*

اولیاء اللہ اور صوفیاء کرام نے مزارات اور خانقاہوں کی تعمیر کو دین کی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کا ذریعہ بنایا۔ یہ مقام...
12/07/2026

اولیاء اللہ اور صوفیاء کرام نے مزارات اور خانقاہوں کی تعمیر کو دین کی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کا ذریعہ بنایا۔ یہ مقامات صرف عبادت گاہیں نہیں بلکہ علم و حکمت کے مراکز تھے جہاں ہر آنے والے کو بلا تفریق محبت رواداری اور اخوت کا درس دیا جاتا تھا۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ، حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ اور حضرت نظام الدین اولیاءؒ جیسے بزرگوں کی خانقاہیں اس بات کی روشن مثال ہیں کہ انہوں نے کس طرح لوگوں کے دل جیت کر اسلام کی دعوت دی۔ (حوالہ: کشف المحجوب؛ سیر الاولیاء)
برصغیر میں اسلام کی اشاعت میں صوفیاء کا کردار انتہائی نمایاں رہا۔ انہوں نے کردار اخلاق اور محبت کے ذریعے لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا۔ ان کی تعلیمات میں صبر، شکر، عاجزی، اور خدمتِ خلق کو بنیادی حیثیت حاصل تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی ان کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام کے قریب آئے۔ (حوالہ: ڈاکٹر مبارک علی، تاریخ تصوف؛ سید سلیمان ندوی، سیرت النبیؐ)
مزارات کی تعمیر نے ایک طرف روحانی وابستگی کو مضبوط کیا تو دوسری طرف یہ سماجی مرکز بھی بن گئے جہاں غریبوں کو کھانا مسافروں کو پناہ اور طالب علموں کو علم فراہم کیا جاتا تھا۔ لنگر ذکر اور درس و تدریس کا سلسلہ صدیوں تک جاری رہا جس نے معاشرے میں توازن اور ہم آہنگی پیدا کی۔
تاہم اسلام میں اصل اہمیت عبادتِ الٰہی اور سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کو حاصل ہے۔ مزارات کا احترام اپنی جگہ لیکن غلو اور بدعات سے بچنا بھی ضروری ہے جیسا کہ علما نے ہمیشہ اس کی تلقین کی ہے۔ (حوالہ: ابن تیمیہ، اقتضاء الصراط المستقیم)
اولیاء و صوفیاء کی خانقاہیں اور مزارات اسلام کی اشاعت اخلاقی تربیت اور انسانی خدمت کے عظیم مراکز رہے ہیں۔ انہوں نے دلوں کو جوڑا نفرتوں کو ختم کیا اور محبت کے ذریعے دین اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔ آج بھی ان مزارات پر حاضری دینے والے لوگوں کو روحانی سکون امید اور اصلاحِ نفس کا پیغام ملتا ہے۔
Past By Shafqat Sufi
Hujra Union Of Journalist.

Address

Hujra
Punjab

Telephone

+923059675119

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hujra Union Of Journalists posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share