05/10/2025
سرگودھا سے سلانوالی جانے والی گرین الیکٹرک بس کو ہائی ایس وین کی ٹکر، وین ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد
سرگودھا فاسٹ نیوز زرائع کے مطابق گزشتہ شام سرگودھا سے سلانوالی جانے والی الیکٹرک بس کو جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ایک سکول وین نے ٹکر مار دی-
گرین الیکٹرک بس عملے نے وین ڈرائیور کو پکڑ لیا فوری پولیس موقع پر پہنچی اور ڈرائیور سے تفتیش کی گئی، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ڈرائیور کے پاس نہ تو ڈرائیونگ لائسنس ہے، نہ روٹ پرمنٹ، ڈاکومنٹس وغیرہ کچھ نہیں تھے، ڈرائیور نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا---، دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ وین ڈرائیور نے ٹکر جان بوجھ کر نہیں ماری البتہ لاپرواہی ضرور کی اور ڈرائیونگ پر فوکس نہیں تھا، حادثے میں بس کا جو نقصان ہوا وہ اندازے کے مطابق 5 لاکھ روپے بنتا تھا اور اسی کے مطابق ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا کہا گیا----
گرین الیکڑک بس کے عملے کی ریکویسٹ پر پولیس نے وین اور اسکے ڈرائیور کو مزید انکوائری کیلئے بس ٹرمینل آفیسر کے پاس منتقل کر دیا---
دوران انکوائری معلوم ہوا کہ وین ڈرائیور نے وین قسطوں پر لی ہوئی ہے جسکے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اورسکول و کالجز کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کر کے روزی روٹی کماتا ہے، اور ڈرائیور کو روتا دیکھ کر بس ٹرمینل آفیسر نعمان نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فی سبیل اللہ ڈرائیور کا 5 لاکھ روپے جرمانہ معاف کر دیا---اور نقصان کی بھرپائی خود اپنے اوپر لے لی-
مگر ٹرمینل آفیسر نے یہ فیصلہ کیا کہ ڈرائیور پہلے ڈرائیونگ لائیسنس اور روٹ پرمنٹ وغیرہ بنوا کر دکھائے گا تب ہی اسکو وین دی جائے گی---
آپ ہی بتائیں بس ٹرمینل آفیسر نے ٹھیک کیا یا نہیں؟