Meem Merani

Meem Merani Hello everyone, I am Tahir Merani Living in CHINA. I share my life experiences by interesting videos. Contact me on: [email protected]. Hello everyone!

Please follow my page and also subscribe my YouTube Channel: https://www.youtube.com//about I am Tahir Merani from Pakistan living in Beijing, China. I’m currently pursuing my PhD in Microbiology at the Institute of Microbiology, Chinese Academy of Sciences. Through my videos and reels, I share my life experiences, academic journey, and adventures in China. If you enjoy my content, don’t forget to hit follow for more updates.

آزادی کے دن بھی چائنہ میں کام کر رہا ہوں۔ رات کو ہوسٹل جاؤں گا اور کھانا کھا کے سو جاؤں گا۔ پردیسیوں کی آزادی کام کے بعد...
14/08/2025

آزادی کے دن بھی چائنہ میں کام کر رہا ہوں۔ رات کو ہوسٹل جاؤں گا اور کھانا کھا کے سو جاؤں گا۔ پردیسیوں کی آزادی کام کے بعد شروع ہوتی ہے۔۔۔۔!!🇵🇰

14/08/2025

وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔
پاکستان زندہ باد

جو طالب علم چائنہ کا پی ایچ ڈی میں یہ اسکالرشپ حاصل کرے گا اسکی پانچوں انگلیاں گھی میں ہوں گی۔ بتاتا چلوں کہ آنسو اسکالر...
13/08/2025

جو طالب علم چائنہ کا پی ایچ ڈی میں یہ اسکالرشپ حاصل کرے گا اسکی پانچوں انگلیاں گھی میں ہوں گی۔ بتاتا چلوں کہ آنسو اسکالرشپ چائنہ کی دو یونیورسٹیاں دیتی ہیں جن میں UCAS اور USTC شامل ہیں۔ اور مزے کی بات ان دونوں یونیورسٹیوں میں کل ملا کے ہر فیلڈ کا طالب علم اپنی ریسرچ انٹرسٹ کے مطابق اپلائی کر سکتا ہے۔۔۔۔!!!

12/08/2025

چائنہ کے سب سے بہترین آنسو سکالرشپ کی ٹوٹل چار سال کی رقم اس وقت پاکستانی روپے میں دو کروڑ دس لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ جس میں فیس، ماہانہ پیسے، انشورنس، ٹرویلنگ وغیرہ شامل ہیں۔ مزے کی بات اس ٹوٹل رقم میں سے ایک کڑور 45 لاکھ روپے تک کی رقم ڈائریکٹ طالب علم کے اکاؤنٹ میں آتی ہے جس کو وہ جیسے چاہے استعمال کرے۔ اگر اس رقم کو ماہانہ کریں تو یہ تقریبا تین لاکھ بنتی ہے۔میرا کام صرف آپ کو بتانا ہے باقی اس اسکالرشپ کو وہ حاصل کرے گا جو ابھی سے اپنے ڈاکومنٹس تیار کرے گا۔۔۔۔۔!!!

12/08/2025

آٹے سے جھنڈیاں لگانے والے آج آٹے کی اور چینی کی لائنوں میں لگے ہیں یا پردیس میں رہ کر گھر کا آٹا، چینی پوری کر رہے۔اشرافیہ جس کی ایک فیکٹری تھی آج دس ہیں۔

12/08/2025

جب بھی سو کے اٹھتا ہوں کسی نہ کسی دوست کا ادھار مانگنے کا میسج آیا ہوتا ہے۔ بھائی لوگو سٹوڈنٹ ہوں۔۔۔!!

پچھلے دو سال سے میرا کوئی ایسا ویک خالی نہیں گیا جب میں نے کسی تحقیقی میگزین سے اپنی فیلڈ کے متعلق کوئی آرٹیکل ریویو نہ ...
11/08/2025

پچھلے دو سال سے میرا کوئی ایسا ویک خالی نہیں گیا جب میں نے کسی تحقیقی میگزین سے اپنی فیلڈ کے متعلق کوئی آرٹیکل ریویو نہ کیا ہو۔ میں کوئی بڑا ریسرچر نہیں بلکہ ایک عام سا پی ایچ ڈی کا طالب ہوں۔ جب بھی میں کسی آرٹیکل کا جائزہ لیتا ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ پہلے ان کے کام سے خود سیکھوں اور پھر اپنی سوچ اور ناکام تجربے سے بھرپور کوشش کرتا ہوں کہ رائٹر کو سکھا سکوں۔ کبھی کبھی نہ چاہتے ہوئے بھی آرٹیکل کو ریجکٹ کرنا پڑتا ہے لیکن جب بھی کوئی آرٹیکل ریجکٹ کرتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ لکھنے والے کو مکمل گائیڈ کروں اور اسکے آرٹیکل کے خاص پرابلمز اجاگر کروں تاکہ لکھنے والا ان کو ٹھیک کر کے کسے اور اچھی میگزین میں جمع کروا سکے۔ ایک مزے کی بات یہ وہ میگزین ہے جس نے آج سے چار سال پہلے میرے تین آرٹیکل ریجکٹ کیے تھے۔ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی اسلئے محنت کرتے رہیں اور مسلسل مثبت رہیں۔۔۔۔۔!!!

آج میرا پرانا دوست ڈاکٹر حسن جاوید جو چائنہ کے شہر Guangzhou میں جاب کر رہے ہیں اپنے بہنوئی کیساتھ بیجنگ تشریف لائے۔ ڈاک...
11/08/2025

آج میرا پرانا دوست ڈاکٹر حسن جاوید جو چائنہ کے شہر Guangzhou میں جاب کر رہے ہیں اپنے بہنوئی کیساتھ بیجنگ تشریف لائے۔ ڈاکٹر صاحب اور میرا تعلق بہت پرانا ہے جب میں بارانی یونیورسٹی میں بیچلر کر رہا تھا اور ڈاکٹر صاحب ماسٹر کے طالب علم تھے۔قسمت نے ہم دونوں کو چائنہ میں تین سال تک ایک ساتھ رکھا اور ہم دونوں نے چائنہ کے شہر Chengdu سے تعلیم حاصل کی لیکن ہمارے راستے تب جدا ہو گئے جب میں پی ایچ ڈی کےلیے بیجنگ آ گیا اور ڈاکٹر صاحب اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد Guangzhou جاب کےلیے چلے گئے۔ زندگی کے پچھلے تین سال اتنے تیزی سے گزرے کہ پتہ بھی نہیں چلا اور ڈاکٹر صاحب کیساتھ آج پھر ایک نشست نصیب ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب اور ان کے بہنوئی جو سعودی میں ایک انشورنش کمپنی میں کام کرتے ہیں کیساتھ جاب ہنٹنگ پہ بہت مفید گفتگو ہوئی۔ بتاتا چلوں کہ ڈاکٹر حسن جاوید کا تعلق میانوالی سے ہے اور یہ میرے ان دوستوں میں سے ہیں جن سے میں ادھار لیتا رہتا ہوں اور آج ڈاکٹر صاحب اپنا ادھار واپس لینے بیجنگ پہنچ گئے۔ شکریہ۔۔۔!!!

11/08/2025

عجیب قوم ہے فیسبک میٹا کو اپنا سارا ڈیٹا دے کے کہہ رہی ہے کہ میرے پرسنل ڈیٹا کو رسائی نہ کرنا۔۔۔!!

یہ لاہور کے ایک کالج کی میرٹ لسٹ ہے۔ جسطرح یونیورسٹیز ایڈمیشن کےلیے ذلیل ہو رہی اسطرح کالج بھی اور حیرت کی بات ہے پرنسپل...
11/08/2025

یہ لاہور کے ایک کالج کی میرٹ لسٹ ہے۔ جسطرح یونیورسٹیز ایڈمیشن کےلیے ذلیل ہو رہی اسطرح کالج بھی اور حیرت کی بات ہے پرنسپل اور رجسٹرار دونوں ڈاکٹریٹ ڈگری ہولڈر ہیں۔ اور مجھے یقین ہے انہیوں نے پی ایچ ڈی پاکستان سے ہی کی ہو گی۔۔۔۔۔!!!

دوپہر کے وقت آفس میں ہی ایک گھنٹہ سو جاتا ہوں۔۔۔!!!
11/08/2025

دوپہر کے وقت آفس میں ہی ایک گھنٹہ سو جاتا ہوں۔۔۔!!!

جب میں پاکستان میں تھا تو یہ سمجھتا تھا کہ ترقی کا راز دولت، عمارتیں اور ٹیکنالوجی ہے۔مگر جب میں چائنہ آیا تو پتا چلا کہ...
10/08/2025

جب میں پاکستان میں تھا تو یہ سمجھتا تھا کہ ترقی کا راز دولت، عمارتیں اور ٹیکنالوجی ہے۔مگر جب میں چائنہ آیا تو پتا چلا کہ ان کی ترقی کا اصل راز انصاف، مساوات، آزادی اور قانون کی حکمرانی ہے۔پاکستان میں ہمیں غلط پڑھایا گیا تھا کہ باہر کی دنیا کھوکھلی ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان خود کھوکھلا ہے۔اور اس کھوکھلی عمارت نے اس کے اندر رہنے والوں کو کبھی سکھ نہیں دیا۔۔۔۔!!

Address

Leiah
Punjab

Telephone

+923317167505

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meem Merani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Meem Merani:

Share