Entrepreneur
Trainer || leader || dreamer || Boss-
Working on first ever decentralized
27/11/2023
26/11/2023
*Item bomb ka dhamaka 😍*
26/11/2023
الحمد اللہ آئی فون 15 پرو لے لیا ! ۔
کل مجھے کال آئی اور میرے دوست نے مجھے بتایا کہ الحمداللہ میں نے آئی فون 15 پرو لے لیا ہے خیر میں نے اُسے مبارکباد دی اور کہا اللہ تجھے اور ترقی دے ۔
لیکن دُکھ اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ جب اُس نے مجھے کال کے آخر پر یہ پوچھا کہ یار تم تو آن لائن ارننگ کرتے ہو مجھے بھی بتاو میں بھی آن لائن ارننگ کرنا چاہتا ہوں ۔
میں نے پھر سے خوشی کا اظہار کیا کہ یہ تو اچھی بات ہے اگر تم آن لائن فیلڈ میں آنا چاہتے ہوتو اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے ۔
پھر میں نے ایسے ہی جان بوجھ کر کہا اچھا کتنی انویسٹمنٹ ہے تیرے پاس آن لائن کاروبار شروع کرنے کیلئے کہنے لگا کہ یار انویسٹمنٹ تو نہیں ہے تو کوئی مفت والا کام بتا جس سے میں پیسے کمانے لگ جاوں ۔
میں نے بولا کہ یار مفت میں تو کام نہیں ہوتا اس پر تھوڑی بہت تو انویسٹمنٹ کرنی ہوگی تو اُس نے بڑی افسردگی سے پوچھا کتنی میں نے بھی بول دیا کم سے کم 50 ہزار تو ہونے چاہیے اِک دم فٹ سے بولا نہیں یار اتنے تو میں انویسٹ نہیں کرسکتا تو کوئی ایسا کام بتا جو مفت میں ہوجائے ۔
خیر میں نے اس کو پھر اصل بات بتائی کہ تم نے اتنا مہنگا آئی فون 15 پرو خرید لیا ہے جس کا تجھے کوئی فائدہ نہیں ہے اور یہ صرف تم نے اپنے دوستوں میں یا رشتے داروں میں اپنی ویلیو بنانے اور شوخیاں مارنے کیلئے خریدا ہے تب تمہیں ذرا تکلیف نہیں ہوئی اور جس کاروبار نے تجھے لائف ٹائم پیسہ کما کر دینا ہے اس پر انویسٹ کرنے کیلئے چیخنے لگ پڑے ہو۔
خیر پھر میں نے اُسے بولا کہ اب جب تم نے یہ فون لے ہی لیا ہے تو اس کا فائدہ اُٹھا اور ویڈیو کنٹینٹ بنا کر مختلف سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا شروع کر دے جیسے کہ اپنا یوٹیوب چینل بنا لے ٹِک ٹاک ، فیس بک پر اپلوڈ کرنا شروع کر دے کل کو مونیٹائزیشن سے پیسہ کما سکتے ہو یا پھر اچھی سپانسر شپ سے بھی کمائی ہوجایا کرے گی ۔
تو جناب کہتا ہے کہ مجھے ویڈیوز نہیں بنانی کوئی اور کام بتا ۔
پھر میں نے بولا اچھا ایسا کر تم ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھ لو اور فری لانسنگ کے ذریعے لوگوں کی ویڈیوز ایڈٹ کر کے دیتے رہنا اور اس سے اچھے پیسے کما سکتے ہو تو جناب کو یہ کام بھی پسند نہیں آیا ۔
پھر میں نے بولا اچھا ایسا کر تم بلاگنگ شروع کر لو ایک ڈومین اور ویب ہوسٹنگ خریدو جو کہ 1 سال کیلئے تقریباً 11000 سے 12000 تک آ جائے گی اپنا بلاگ بناو آرٹیکلز لکھ کر پبلش کرو ایس ای او سیکھو اور گوگل میں رینک کروا کر گوگل ایڈسینس سے ارننگ کرنا لینا
تو موصوف کو یہ کام بھی پسند نہیں آیا
خیر پھر ای کامرس کا آئیڈیا دیا تو وہ بھی ریجیکٹ ہوگیا
اب اصل کہانی کی طرف آتے ہیں اُس نے بولا کہ یار وہ جو موبائل پر گیم کھیل کر پیسے کمانے والا طریقہ ہے وہ بتا
لے گئی بھینس پانی میں
میں نے کہا تم نے آئی فون گیمز کھیلنے کیلئے لیا ہے اللہ کے بندے اتنا مہنگا فون تو لے لیا لیکن آن لائن بلاگ یا ای کامرس کاروبار شروع کرنے کیلئے تھوڑی سی انویسٹمنٹ بھی نہیں کرسکتا
خیر باتیں ہوتی گئی تو آخر کار بات یہاں پر آ کر ختم ہوئی کہ نہیں یار یہ سارے کام تو بہت وقت مانگتے ہیں اس لیے رہنے دیتے ہیں میں اپنے بنک کی جاب پر ہی توجہ دیتا ہوں ۔
میں نے پوچھا اچھا یہ موبائل کے پیسے کہاں سے آئے تو اُس نے بتایا کہ میں نے اپنے بنک سے پرسنل لان لیا ہے اور اُنہیں پیسوں کیساتھ کچھ میری اپنی پہلے کی سیونگ تھی وہ شامل کرکے موبائل خریدا ہے ۔
اللہ کے بندو آئی فون اتنا مہنگا لینے سے بہتر ہے انہیں پیسوں سے اپنا کوئی چھوٹا سا کاروبار شروع کرلیں جو کہ آپ کو کئی آئی فون خریدنے کی ہمت دے سکتا ہے
فضول کی شوخیاں مارنے کے چکر میں اتنی بڑی اماونٹ مت لگائیں آئی فون نے کونسا آپ کو پیسہ دینا ہے میرے حساب سے یہ ایک طرح کی فضول خرچی ہے اس لیے کوشش کریں اس سے بچیں
ان پیسوں کو کاروبار میں لگائیں اور اپنے پیسے کو مزید بڑھائیں
اُمید ہے آپ لوگوں کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ضرور ملا ہوگا۔
26/11/2023
ڈالرز کماؤ اُسی وقت نکلواؤ کام فری سیکھیں ایک ٹرینگ لیں اور کام شروع کردیں
26/11/2023
جو لوگ گھر بیٹھ کر روزانہ 4 ہزار سے 7 ہزار کمانا چاہتے ہیں رابطہ کرے کام کا وعدہ اپ کریں ارننگ کی گارنٹی 💯 میری.
Be the first to know and let us send you an email when RAEES NOMAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.