14 Stars News Hd

14 Stars News Hd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 14 Stars News Hd, Media/News Company, Jhang Sadar, punjab.

جھنگ(فراست علی )ڈپٹی کمشنر علی بھنڈر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال س...
07/07/2025

جھنگ(فراست علی )ڈپٹی کمشنر علی بھنڈر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور تمام مراکز صحت میںزیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانیوالی ہیلتھ سروسز کو مزید بہتر اور مثالی بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت دیگر انتظامی امورکوبراہ راست چیک کیا جا رہاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اچانک دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، سی ای او ہیلتھ اور دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرکے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوںنے ڈاکٹر وسٹاف سے ملاقات کرکے مریضوں کے علاج معالجے،طبی سہولیات اور ہیلتھ سروسز بارے دریافت کیا اور مزید بہتری کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ہسپتال کے دیگر شعبوں کا معائنہ سمیت مریضوں و لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے استفسارکیا۔

07/07/2025

جھنگ یوم عاشور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر تفصیلی رپورٹ 14 سٹارز نیوز پر

06/07/2025

یوم عاشور امام بارگاہ قصر عباس زیارت کو چکر دلوانے کا یادگار منظر

06/07/2025

جھنگ یوم عاشور کا تعزیے کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ دربار گوہر شاہ سے برآمد ہوا

جھنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی کا بلاک شاہ کا دورہ۔دس محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر انتظامات اور سبیلوں ...
05/07/2025

جھنگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی کا بلاک شاہ کا دورہ۔دس محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر انتظامات اور سبیلوں کا جائزہ لیا۔

اگر آپ چاہتے ہیں آپ کے بچوں کے موٹر سائیکل نہ چھینے  جائیں،  کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ ہو ، آپ کے خالی پلاٹوں پر قبضے نہ ہو...
05/07/2025

اگر آپ چاہتے ہیں آپ کے بچوں کے موٹر سائیکل نہ چھینے
جائیں، کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ ہو ، آپ کے خالی پلاٹوں پر قبضے نہ ہوں، آپ کے بچوں کا ریپ نہ ہو، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر چوری نہ ہو، آپ کے بچوں کے سامنے کوئی نودولتیا دولت کا ننگا ناچ نہ دکھا سکے تو سی سی ڈی کو سپورٹ کریں، یہ امن کی ضامن فورس ھے

04/07/2025

جھنگ کے علاقہ موضع لشاری میں وڈیرا شاہی قائم

معمولی تنازع پر مخالفین نے متاثرین کو مار مار کے لہو لوہان کر دیا
تین سے چار افراد شدید زخمی ایک کی حالت نازک

متاثرہ افراد کے مطابق لڑائی ختم کروانے گئے مخالفین نے مار مار کے شدید زخمی کر دیا

پولیس کی سابقہ روایت برقرار ،زخمی افراد کے مطابق 15 پر کال کرتے رہے پولیس ڈیڑھ سے دو گھنٹہ بعد پہنچی

بااثر افراد علاقہ میں فائرنگ کرتے رہے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

متاثرہ افراد کی اقتدار اعلی سے انصاف اور تحفظ کی اپیل

04/07/2025

آٹھ محرم الحرام کا مركزی جلوس جھنگ صدر

04/07/2025

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر ملاوٹی وجعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

فوڈ سیفٹی ٹیمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) عدنان حیدر کی سربراہی میں جعلی و ملاوٹی دودھ والے 02 یونٹس پر چھاپے

تفصیلات 14 سٹارز نیوز پر

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر، پاک رینجر ،پاک آرمی اور دیگر انٹیلیجنس اداروں کے افس...
03/07/2025

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر، پاک رینجر ،پاک آرمی اور دیگر انٹیلیجنس اداروں کے افسران کے ہمراہ علاقہ تھانہ سٹی میں منعقد ہونے والے سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کی سپرویژن کررہے ہیں۔

03/07/2025

جھنگ شہر میں کیا جانے والا "چپ کا ماتم "
شیریں مسجد کے پاس سے گزرتے ہوئے جلوس میں شامل عزادار نوحہ خوانی نہیں کرتے اور خاموشی سے ماتم کیا جاتا ہے

Address

Jhang Sadar
Punjab

Telephone

+923127501992

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 14 Stars News Hd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 14 Stars News Hd:

Share