Lyallpur News Agency

Lyallpur News Agency social activities multiple programs

15/11/2024
باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ، سیالکوٹ سیالکوٹ15نومبر2024:۔ بابا گرونانک کا555واں یوم پیدائش: سیالکوٹ میں سکھوں کے م...
15/11/2024

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ، سیالکوٹ

سیالکوٹ15نومبر2024:۔
بابا گرونانک کا555واں یوم پیدائش:
سیالکوٹ میں سکھوں کے مذہبی پیشواسے اظہار عقیدت کیلئے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں اور سنگتوں کا سیالکوٹ کے تاریخی گردوارہ بابے دی بیر صاحب میں آمد اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ ایوب بخاری کا گردوارہ بابے دی بیر صاحب کا دورہ سیوا دا ر سردار جسکرن سنگھ سدھو کے ہمرا ہ گردوارہ کی سیکیورٹی اورانتظامی امور کا جائزہ لیا۔
حکومت پاکستان اور پنجاب کی جانب سے بابا گرونانک کی تقریبات میں اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں اور سکھوں کے مذہبی مقامات پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سردار جسکرن سنگھ سدھو کے بتایا کہ سکھ یاتریوں کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پرسکون اور پرامن ماحول فراہم کیا گیا ہے اور سیالکوٹ میں ہمیں انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے اور سیکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں جس پر ہم حکومت پاکستان اور پنجاب کے بے حد مشکور ہیں ۔

2023  -12 -27 کرسمس کے ۲ دن بعد خوشپور میں افسوس ناک واقع دو بھائیوں چوہدری امین جارج گل اور چوہدری ندیم جارج گل قتل کیس...
07/10/2024

2023 -12 -27 کرسمس کے ۲ دن بعد خوشپور میں افسوس ناک واقع دو بھائیوں چوہدری امین جارج گل اور چوہدری ندیم جارج گل قتل کیس کے مجرم کو دو دفعہ پھانسی اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

02/10/2024

فیصل آباد گھنٹہ گھر کی موجودہ صورتحال پولیس اور عوام آمنے سامنے تحریک انصاف کی لیڈیز ورکرز بھی میدان میں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصاف اقلیتی ونگ حبقوق گل ببو سابقہ MPA کی رہائش گاہ پر تھانہ سرگودها روڈ پولی...
02/10/2024

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصاف اقلیتی ونگ حبقوق گل ببو سابقہ MPA کی رہائش گاہ پر تھانہ سرگودها روڈ پولیس اہلکاروں نے رات ساڑھے نو بجے غیرقانونی چھاپہ مارا اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پراغواء کرکے ساتھ لے گئے۔
مقصد آج 2 اکتوبر کے احتجاج کو ناکام بنانا

27/09/2024

فیصل آباد
طوفانی بارش
☔🌨️☔🌨️

افسوس ناک خبر 😭💔سندھ میں اونٹ کا ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پاکستانی میڈیا نے سر آسماں پر اٹھایا تھا میرعلی میں مکمل مال منڈی ...
25/09/2024

افسوس ناک خبر 😭💔
سندھ میں اونٹ کا ایک پاؤں کاٹ دیا گیا پاکستانی میڈیا نے سر آسماں پر اٹھایا تھا میرعلی میں مکمل مال منڈی زندہ جلائی گئی کہیں کسی کو احساس بھی ہوگا ؟؟ باقی جانی مالی نقصانات تو الگ بات ہے..

فیصل آباد.تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی جانب سے جعلی پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا نویں جم...
22/09/2024

فیصل آباد.تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی جانب سے جعلی پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا نویں جماعت کا طالب علم غلام دستگیر ایک ہفتہ تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد سول اسپتال میں دم توڑ گیا ۔۔۔ بیوہ والدہ اور تین بہنیں اکلوتے بھائی کی موت پر غم سے نڈھال

جڑانوالہ:سٹی پولیس آفیسر کامران عادل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدرجڑانوالہ کی بر وقت کارروائی پولیس تھانہ صدر نے دوشی...
22/09/2024

جڑانوالہ:سٹی پولیس آفیسر کامران عادل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدرجڑانوالہ کی بر وقت کارروائی پولیس تھانہ صدر نے دوشیزہ کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنیوالے 2 افراد کو حراست میں لے لیاپولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاپکڑے جانیوالے سانول اور محسن 353 گ ب کے رہائشی ہیں آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عورتوں اوربچوں کے سا تھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓگی.

ضلعی انتظامیہ کے موثر انتظامی وحفاظتی اقدامات کی بدولت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں د...
22/09/2024

ضلعی انتظامیہ کے موثر انتظامی وحفاظتی اقدامات کی بدولت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کےلئے دو امتحانی سنٹر میں داخلہ ٹیسٹ خوشگوار وپرامن ماحول میں منعقد ہوا-
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصرنے وقفے وقفے سے امتحانی مراکز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اولڈ کیمپس اور ڈویژنل پبلک سکول وکالج مین کیمپس کے دورے-
انتظانی وحفاظتی اقدامات کو باریک بینی سے چیک کیا۔
جی سی یونیورسٹی مین کیمپس میں طالبات اور ڈی پی ایس میں طلباء کے لئے امتحانی مرکز قائم کئے گئے
اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل احمد کو جی سی یونیورسٹی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدررنگزیب گورایہ کو ڈی پی ایس کے انتظامی امور کے لئے نگران مقرر کیا گیا تھا۔
داخلہ ٹیسٹ میں 6563 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 4613 طالبات اور 1950 طلباء شامل تھے۔دونوں امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ اورسخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کمرہ امتحانات میں پنکھوں کے فعال ہونے،روشنی کا مناسب انتظام اور پینے کےٹھنڈے پانی کی دستیابی چیک کی۔انہوں نے مراکز میں ڈیوٹی سٹاف کی حاضری چیک کی اورصفائی کا معیار،پارکنگ ایریا مختص،والدین کے لئے سایہ دار ویٹنگ ایریا اور پینے کے پانی کی دستیابی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے میٍڈیکل کیمپ پر ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیااور تمام ڈیوٹی افسران وسٹاف کو ٹیسٹ کے اختتام تک چوکس رکھا۔انہوں نے والدین سے انتظامات بارے دریافت بھی کیا۔انہوں نے اعلی صوبائی حکام کو بھی داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد کی رپورٹ سے آگاہ رکھا۔

Address

Iqbal Stadium Member Press Club Faisalabad, Shah Faisalabad
Punjab

Telephone

+923024890032

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lyallpur News Agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share