Nida E Thal

Nida E Thal We are working to gather

15/08/2026
ائی ٹی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے،،،ٹوبھہ کے عظیم سپوت جناب محترم سید مسرت کاظمی صاحب جنہوں نے ہزاروں طلبا و طالب...
15/08/2026

ائی ٹی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے،،،ٹوبھہ کے عظیم سپوت جناب محترم سید مسرت کاظمی صاحب جنہوں نے ہزاروں طلبا و طالبات کو کمپیوٹر کی تعلیم دی
انہیں نشان جہلم سے نوازا گیا وہ جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی صاحب سے اپنا ایوارڈ وصول کر رہے ہیں

15/08/2026

پنڈدادنخان للہ سے کوئی مزدا گاڑی پنڈی میں گئی ہوئی ہے تو واپسی پنڈی سے للہ کا مال ہے اس نمبر پر رابطہ کر لیں
03479493146

15/08/2026

لوکیشن بالمقابل گورنمنٹ ہائیر سیکینڈری سکول للہ
رابطہ نمبر 03149169544

15/08/2026

پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈنڈے کے زور پر حکومت سے اپنے مطالبات منوا لئے!
پیٹرول و ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھ گیا
پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال فارغ

15/08/2026

ڈھڈی تھل دربار کے سامنے خوشاب روڈ پر کھوکھر چکن شاپ پر آج چکن کا ریٹ 480 روپے کلو

15/08/2026

خود انحصاری کی جانب اہم قدم: نادرا نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا

خود انحصاری اور ڈیجیٹل شناخت کی زیادہ آسان اور قابلِ رسائی تصدیق کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے محفوظ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا چِپ کے بغیر قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ پولی کاربونیٹ کارڈ نادرا کی تکنیکی اور سیکیورٹی ضروریات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی (NSPC)، کراچی نے پاکستان میں تیار کیا ہے۔ درآمدی مائیکرو چِپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ کے استعمال سے بیرونِ ملک سے حاصل کی جانے والی چِپ پر انحصار ختم ہو گیا ہے، جبکہ محفوظ ڈیجیٹل تصدیق کو بھی زیادہ آسان اور مؤثر بنایا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے 23 فروری 2026 کو نئے کارڈ کے اجراء کی منظوری دی تھی۔ نئے کارڈ میں مائیکرو چِپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ شامل کیا گیا ہے، جسے پاک آئیڈنٹیٹی (PakID) موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اسمارٹ فون پر پڑھا اور اس کی تصدیق کی جا سکے گی۔ کیو آر کوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات اور تصویر موجود ہوں گی۔ اس سے مختلف ادارے اپنے کمپیوٹرائزڈ نظام میں نام، پتے اور دیگر مطلوبہ شناختی معلومات زیادہ آسانی اور یکسانیت کے ساتھ درج کر سکیں گے اور ڈیٹا کے اندراج کے دوران ہونے والی غلطیوں میں بھی کمی آئے گی۔
نئے کارڈ پر خاندان نمبر کے ساتھ معذور افراد، بزرگ شہریوں، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد اور ریاست آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کے لیے مخصوص نشانات بھی درج ہوں گے۔ کارڈ ہولڈر کا نام اور پتہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درج ہوگا۔ کارڈ کے نظر آنے والے اور پوشیدہ سیکیورٹی فیچرز کو بھی موجودہ تقاضوں اور ملک میں دستیاب تیاری کی صلاحیت کے مطابق جدید بنایا گیا ہے۔
چِپ پر مبنی اسمارٹ قومی شناختی کارڈ تقریباً 14 سال قبل متعارف کرایا گیا تھا۔ تاہم عملی طور پر چِپ ریڈرز اور متعلقہ انفراسٹرکچر دستیاب نہ ہونے کے باعث چِپ سے منسلک سہولیات مطلوبہ انداز میں استعمال نہیں ہو سکیں۔ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ اس عملی رکاوٹ کو دور کرتا ہے کیونکہ اس کی تصدیق عام اسمارٹ فون یا کیمرے سے منسلک مناسب سافٹ ویئر کے ذریعے کی جا سکے گی۔ ٹیلی کام آپریٹرز، بینکوں، ہسپتالوں، پاکستان ریلوے، پولیس اور دیگر مجاز اداروں کو بھی ایسا سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ پڑھ کر اس کی تصدیق کر سکیں گے۔
نیا کارڈ مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 14 اگست 2026 سے کیو آر کوڈ پرکے ساتھ نیا پولی کاربونیٹ کارڈ ابھی جاری ہونے والے سادہ ٹیسلن میٹریئل والے قومی شناختی کارڈ جو کہ چپ کے بغیر ہے کی جگہ جاری کیا جائے گا۔ جنوری 2027 سے تمام اقسام کے قومی شناختی کارڈز، بشمول قومی شناختی کارڈ برائے بیرونِ ملک پاکستانی (NICOP) اور جووینائل کارڈز، کے لیے بھی یہی نیا کارڈ جاری کیا جائے گا۔ آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ (POC) کو بھی چِپ کے بغیر کیو آر کوڈ پر مبنی نئے کارڈ پر منتقل کر دیا جائے گا۔
پہلے سے جاری شدہ تمام اقسام کے شناختی کارڈ اپنی مقررہ مدتِ میعاد تک بدستور کارآمد رہیں گے۔

14/08/2026

یہ ویڈیو کل کی ہے اور اج کا ریٹ 470 روپے فی کلو تھا

Address

Lilla
Punjab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nida E Thal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share