Pakistan River Updates دریاؤں کی تازہ صورت حال

Pakistan River Updates دریاؤں کی تازہ صورت حال پاکستان کے تمام دریاؤں کی روزانہ صبح ،دوپہر اور شام کی صورتحال حاصل کرنے کے لئیے ہمیں فالو کر لیں شکریہ ❤️
(1)

دریائے سندھ میں کالا باغ، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح نچلے درجے کے سیلاب (Low Flood) پر ہے۔ڈیرہ غازی خان اور راجن ...
16/07/2025

دریائے سندھ میں کالا باغ، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح نچلے درجے کے سیلاب (Low Flood) پر ہے۔
ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں میں پانی کی سطح عموماً صفر ہے، صرف نالہ کہہ میں معمولی بہاو موجود ہے۔
دریائے چناب اور راوی کے نالوں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔

ہنزہ اور بلتستان میں نئی ہوٹل تعمیرات پر پابندیگلگت بلتستان حکومت نے ہنزہ کی تین مشہور جھیلوں (عطا آباد، بوریت، ڈوئکر) ا...
16/07/2025

ہنزہ اور بلتستان میں نئی ہوٹل تعمیرات پر پابندی
گلگت بلتستان حکومت نے ہنزہ کی تین مشہور جھیلوں (عطا آباد، بوریت، ڈوئکر) اور بلتستان کے حساس ماحولیاتی علاقوں میں ہوٹلوں کی نئی تعمیرات اور توسیع پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب ایک غیر ملکی سیاح نے عطا آباد جھیل میں سیوریج پھینکے جانے کی ویڈیو پوسٹ کی، جس کے بعد ایک ہوٹل پر 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات (GB-EPA) نے خبردار کیا کہ ان جھیلوں کے اطراف بے ہنگم ہوٹل سازی، ناقص سیوریج سسٹم اور ڈیزل جنریٹرز کی وجہ سے علاقے کا قدرتی اور ماحولیاتی نظام شدید متاثر ہو رہا ہے، جو پینے کے پانی، عوامی صحت اور سیاحت کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
رپورٹ میں پانچ سالہ پابندی، سیاحتی سرگرمیوں پر ضابطہ اور ماحول دوست اقدامات کی سفارش کی گئی ہے تاکہ جھیلوں کی خوبصورتی، ماحولیاتی توازن اور نایاب پرندوں کی پناہ گاہیں محفوظ رہیں۔

دریائے ستلج منگوانی پتن پر پانی کی۔ آمد
16/07/2025

دریائے ستلج منگوانی پتن پر پانی کی۔ آمد

خیبر پختونخوا کے اھم بڑےوچھوٹے دریاوں/نالوں کےاہم مقامات پر پانی کے بہاو کی صورتحال۔
16/07/2025

خیبر پختونخوا کے اھم بڑےوچھوٹے دریاوں/نالوں کےاہم مقامات پر پانی کے بہاو کی صورتحال۔

ڈیلٹا: ناپاک سیاست کی سیریزہم نے "ڈیلٹا کے نام پر بولے گئے جھوٹ" کو بےنقاب کرنے کے لیے یہ سیریز شروع کی ہے تاکہ عوام کو ...
16/07/2025

ڈیلٹا: ناپاک سیاست کی سیریز
ہم نے "ڈیلٹا کے نام پر بولے گئے جھوٹ" کو بےنقاب کرنے کے لیے یہ سیریز شروع کی ہے تاکہ عوام کو روزانہ معلوم ہو کہ کتنا قیمتی پانی سمندر برد ہو رہا ہے۔ کچھ عناصر کے مطابق روزانہ ڈیلٹا کو سلٹ سمیت 5، اور بعض کے مطابق 10 ہزار کیوسک پانی دینا ضروری ہے، مگر آج ایک دن میں ہی پانچ دن جتنا پانی دے دیا گیا ہے۔ یہی لوگ کل تک تھر کینال کو پانی دینے پر چلاتے تھے، مگر آج جب وافر پانی دستیاب ہے، کراچی جیسے پیاسے شہر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
کتنا افسوسناک ہے کہ اپنے شہروں کو پانی دینا گناہ، مگر اسے سمندر میں بہا دینا نیکی سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رکھیں، مارچ میں یہی سندھ کا کسان پیاسا ہو گا۔

پاکستان کے تمام دریاؤں کا بہاؤرپورٹ: 16جولائی 2025، صبح 6 بجےاس وقت دریائے سندھ میں کالا باغ کے اخراج پر نیچلے درجے کا س...
16/07/2025

پاکستان کے تمام دریاؤں کا بہاؤ
رپورٹ: 16جولائی 2025، صبح 6 بجے
اس وقت دریائے سندھ میں کالا باغ کے اخراج پر نیچلے درجے کا سیلاب ہے
اس کے علاوہ گدو سے کوٹری تک بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے ستلج، جہلم، چناب اور راوی اس وقت اپنی معمول کی حالت میں ہیں۔
نوٹ: اس طرح کی روزانہ چار بار رپورٹ حاصل کرنے کے لیے ہمیں فالو کریں۔ شکریہ

کشمیر و گلگت بلتستان کا موسم
16/07/2025

کشمیر و گلگت بلتستان کا موسم

خیبرپختونخوا کا موسم
16/07/2025

خیبرپختونخوا کا موسم

سندھ کا موسم
16/07/2025

سندھ کا موسم

پنجاب کا موسم
16/07/2025

پنجاب کا موسم

بلوچستان کا موسم
16/07/2025

بلوچستان کا موسم

اسلام آباد کا موسم
16/07/2025

اسلام آباد کا موسم

Address

Mailsi
Punjab

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan River Updates دریاؤں کی تازہ صورت حال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share