جسٹس علی آمین گنڈا پور کی عدالت نے عمران خان کی رہائی کی اپیل منسوخ کردی اگلی پیشی 90 دن یا اسکے بعد ہوگی🚒
زرائع
12/07/2025
اوسط عمر کی شرح کے لحاظ سے پاکستان 192 میں سے 139 ویں نمبر پر ہے۔ جہاں عالمی سطح پر آج اوسط عمر 72.24 سال ہے وہیں پاکستان میں یہ مردوں کے لئے 64.13 اور عورتوں کے لئے 68.92 سال ہے۔
پاکستان میں اس گھٹتی عمر کی شرح کے ساتھ آپ یہ بھی دیکھیں گے کہ چالیس سے پچاس سال کی عمر کے درمیان والے لوگ اب ٹھیک طرح سے جھک کر نماز تک نہیں ادا کر سکتے ہیں۔ ان کے یا تو گھٹنوں میں درد ہوتا ہے یا ان سے کھڑا نہیں ہوا جاتا ہے۔
اس سب کی وجہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ والی زندگی کے ساتھ ساتھ غیر معیاری کھانوں کا مینیو میں شامل ہونا ہے۔ ہماری زیادہ تر بیماریوں کی وجہ ہمارا کھانے کا سٹائل ہے جو کہ غیر صحتمند اجزا سے بھرا پڑا ہے۔ وہیں پر خانگی معاملات کا ذہنی دباؤ اچھی خوراک کو بھی منفی عمل دکھانے پر مجبور کر دیتا ہے۔
یاد رہے سب سے زیادہ عمر کی اوسط رکھنے والے ٹاپ دس ممالک میں ایک بھی مسلمان ملک شامل نہیں ہے۔ ان ممالک میں درج ذیل ممالک شامل ہیں۔
1. Monaco (87)
2. Hong Kong (85)
3. Macau (85)
4. Japan (84)
5. Liechtenstein (84)
6. Switzerland (84)
7. Singapore
8. Italy (84)
9. Vatican City (84)
10. South Korea (84)
جبکہ سب سے کم عمر والے دس ممالک میں سے پانچ ممالک مسلمان مجارٹی والے ہیں۔
1. Chad (54)
2. Nigeria (54)
3. Lesotho (55)
4. Central African Republic (55)
5. South Sudan (57)
6. Somalia (57)
7. Eswatini (58)
8. Namibia (60)
9. Guinea (60)
10. Mali (60)
وہیں پر ٹاپ پانچ لمبی عمر والے مسلمان ممالک میں سب کے سب تیل والے عرب ممالک ہیں
بل گیٹس نے ایک ہولناک پیش گوئی کی ہے جو ٹیکنالوجی اور کاروباری دنیا میں سنسنی پھیلا رہی ہے۔ حالیہ بیان میں، مائیکروسافٹ کے بانی نے خبردار کیا ہے کہ صرف تین قسم کی نوکریاں ایسی ہیں جو مصنوعی ذہانت (AI) کے انقلاب میں باقی رہ سکیں گی — باقی تمام کام یا تو ختم ہو جائیں گے یا مشینوں کے حوالے کر دیے جائیں گے۔
صحت کا شعبہ، جہاں انسانوں کی ہمدردی اور مریض سے براہِ راست رابطہ اب بھی اہمیت رکھتا ہے
انجینئرنگ اور AI ڈیولپمنٹ کے شعبے، جہاں انہی نظاموں کی تعمیر اور نگرانی کی ضرورت ہے
تخلیقی شعبے، جیسے فنکار، مصنفین، اور ڈیزائنرز، جہاں انسانی تخیل اور جذباتی اظہار کی اہمیت برقرار ہے
لیکن گیٹس کہتے ہیں کہ یہ شعبے بھی مکمل طور پر محفوظ نہیں۔ AI معاونت تو کر سکتی ہے، مگر صرف وہی نوکریاں دیرپا ہوں گی جو انسانی جذبے، تخلیقی سوچ یا گہرے تکنیکی علم پر مبنی ہوں۔
اس انتباہ نے روزگار، تعلیم اور معیشت کے مستقبل پر ایک سنجیدہ مکالمہ چھیڑ دیا ہے۔ جیسے جیسے ChatGPT، Grok اور Gemini جیسے AI ٹولز تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری اور نوکریوں کے ختم ہونے کا خوف بڑھ رہا ہے۔
گیٹس نے کہا ہے کہ افراد کو نئے ہنر سکھائیں، تعلیمی نظام کو ازسرِ نو سوچیں، اور انسان کو مرکز میں رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ شعبے تشکیل دیں۔
پیغام واضح ہے: AI صرف آنے والا نہیں، پہنچ چکا ہے۔ اگر ہم نے فوری طور پر خود کو نہ بدلا، تو لاکھوں لوگ اس دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔
12/07/2025
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ-
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
وزارت خارجہ کو گوادر سے عمان زیر سمندر سرنگ کے ذریعے خلیجی تعاون کونسل اور جنوبی ایشیا کو جوڑنے کیلئے 4 ملکی کنسورشیم پر فزیبلٹی سٹڈی شروع کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گوادر بندرگاہ کو بین الاقوامی روڈ شوز میں بطور اسٹریٹجک تجارتی مرکز اجاگر کیا جائے جو خلیج اور وسطی ایشیا کو جوڑتا ہے۔
#میں #جو #جلد
12/07/2025
یہ انا ماریا وان سٹاک ہاؤسن کی لاش ہے جسے قید کیا گیا جو اسے مر کے دوبارہ جی اٹھنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے اس پر یورپ میں سیاہ طاعون کے زمانے میں قرون وسطی کے دوران ایک ڈائن اور ویمپائر ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ وہ چھ بار مرنے کے بعد واپس آئی۔ سب سے پہلے، اسے پھانسی دی گئی تھی شہر کے لوگوں نے اسے قریبی گاؤں میں پکڑ لیا اور جلدی سے اسے ایک تختے سے باندھ کر جھیل میں ڈبو دیا۔ اس کی بے جان لاش کو کئی بار پانی سے نکالا گیا اور دوبارہ دفن کیا گیا، صرف دو دن بعد قبر پھر خالی ملی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے گلتے سڑے جسم کو اس کے پرانے گھر کے گرد گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جو کیڑے، گندگی اور پانی سے ٹپک رہے تھے۔ اسے دوبارہ گھسیٹ کر باہر نکالا گیا، ایک داغ اس کے دل میں ڈالا گیا، اور ایک بار پھر دفن کر دیا گیا۔
اس کی قبر پر ایک گارڈ تعینات کیا گیا تھا، اور ایسا لگتا تھا کہ وہ آخرکار اب واپس نہیں آئے گی۔ لیکن جب گارڈ چار دن تک گاؤں واپس نہیں آیا تو ایک مقامی پجاری نے تلاش کی اور چوکی کے قریب اس کی سڑی ہوئی لاش دیکھی، اس کا گلا پھٹا ہوا اور چبا ہوا تھا۔
انا پھر غائب ہو گئی تھی۔
آخر کار اسے شہر کے کنارے سے ٹریک کیا گیا اور پکڑ لیا گیا۔ ایک مشتعل ہجوم نے اسے جلا دیا، اسے مکئی کے کھیت میں ایک جگہ باندھ دیا۔ لیکن اچانک آنے والے طوفان نے شعلوں کو بجھا دیا، اس کا صرف نچلا حصہ جل گیا۔
آخرکار ایک ویمپائر کا شکاری اس اذیت زدہ عورت کے پاس پہنچا،، اور کہا، "خدا کے پاس آپ کے لیے اور منصوبے ہیں۔"
شکاری نے جھک کر پوچھا: "عورت، تم اپنی موت کو گلے کیوں نہیں جاتی؟"
عورت نے جواب دیا - اس نے گائوں والوں پر الزام لگانے پر لعنت بھیجی تھی۔
انا نے کہیں اور دفن کرنے کی التجا کی، جہاں سے گاؤں والے اسے آرام کرنے دیں یہ ایک سادہ سی درخواست تھی، لیکن اس نے خبردار کیا کہ اگر انہوں نے اس کا احترام نہیں کیا تو وہ واپس لوٹتی رہے گی… اور کوئی بھی آدمی یا طاقت اسے گاؤں کے ہر فرد کا خون بہانے سے نہیں روک سکتی۔
12/07/2025
جو بھارت برسوں سے پاکستان کو پانی روکنے کی دھمکیاں دیتا آیا ہے، اب خود ایک سنگین آبی بحران کے دہانے پر کھڑا ہے۔ وجہ ہے چین کا وہ منصوبہ جو نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی منصوبہ بننے جا رہا ہے۔
چین نے دریائے برہما پترا پر ایک عظیم الشان ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے، جس کی مجموعی لاگت 137 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ مکمل ہونے پر 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھے گا، ایک مقدار جو کئی ملکوں کی مجموعی توانائی ضرورت سے بھی زیادہ ہے۔
یہی منصوبہ بھارت کے شمال مشرقی علاقوں، خاص طور پر آسام اور اروناچل پردیش، میں خطرے کی گھنٹیاں بجا چکا ہے۔ مقامی حکومتوں اور عوامی حلقوں نے اسے “پانی کا ایٹم بم” قرار دینا شروع کر دیا ہے۔ اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر چین نے اچانک پانی روک لیا یا ایک ساتھ چھوڑ دیا، تو یہ علاقے شدید خشک سالی یا طوفانی سیلاب کا شکار ہو سکتے ہیں۔
یہ وہی بھارت ہے جس نے خود پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو نظر انداز کرنے کی باتیں کیں، اور بار بار آبی دباؤ کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ لیکن اب وہی منطق چین کے خلاف بھارت کے لیے الٹی پڑ سکتی ہے۔
کیا چین بھارت کی آبی پالیسیوں کو بنیاد بنا کر برہما پترا اور سیانگ کے پانی کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کرے گا؟ یہ سوال اب بھارتی ایوانوں میں بھی گردش کر رہا ہے۔
یہ معاملہ صرف ایک ڈیم یا بجلی کے منصوبے کا نہیں، بلکہ پورے خطے کے جغرافیائی اور آبی توازن کا ہے اور بھارت کے لیے لمحہ فکریہ بھی۔
12/07/2025
پینٹاگون کی قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی حملے کی تصدیق، تباہی کی سیٹلائٹ تصویر بھی سامنے آگئی-
ایران نے 23 جون کو قطر میں العدید اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں امریکی مواصلات کو محفوظ بنانے والے ڈوم کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
امریکی دفاعی محکمے پینٹاگون نے قطر میں امریکا کے زیر استعمال العدید اڈے پر ایرانی حملے کی تصدیق کی ہے جبکہ امریکی اڈے پر تباہی کی سیٹلائٹ تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔
پینٹاگون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل نے العدید اڈے پر امریکا کے مواصلاتی حصے کو نشانہ بنایا۔
ایران نے 23 جون کو قطر میں العدید اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں امریکی کمیونیکیشن کو محفوظ بنانے والے ڈوم (عمارت) کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
اب اس حوالے سے ایران کی جانب سے کیے گئے حملے سے پہلے اور بعد کی سیٹلائٹ تصویر بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ڈوم کی تباہی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
12/07/2025
میں جانتا ہوں، تمہیں غ۔زہ کی خبریں ناگوار نہیں،
بلکہ یہ بات ناگوار ہے کہ کوئی تمہیں یاد دلائے،
کہ تم نے چیخوں سے منہ موڑ لیا ہے
12/07/2025
آخر یہ کب تک چلتا رہے گا۔
12/07/2025
بھارت کا آکاش میزائل ناقص، برازیل نے خریداری منسوخ کردی
میزائل کی کم درستگی، پرانی ٹیکنالوجی اور کچھ اہم فیچرز کی عدم موجودگی وجوہات میں شامل
سورس: اکنامک ٹائمز، سی این این برازیل، ریو ٹائمز
11/07/2025
فورٹ منرو میں سینکڑوں سال پرانے زیتون کے درخت کاٹے جا رہے ہیں کوئ پوچھنے والا نہیں پہلے فورٹ منرو میں درخت ہیں نہیں جو ہیں وہ بھی کاٹے جا رہے
11/07/2025
ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کردیا-
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کردیا۔
امریکی صدر کی جانب سے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کے بعد یکم اگست 2025 سے کینیڈا سے امریکا آنے والی مصنوعات پر یہ ٹیکس لاگو ہوجائے گا۔
اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم بس یہ کہنے جا رہے ہیں کہ باقی تمام ممالک کو بھی ٹیکس دینا ہوگا، چاہے وہ 20 فیصد ہو یا 15 فیصد۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے صدر ٹرمپ 20 سے زائد ممالک کو خطوط میں آگاہ کرچکے ہیں کہ اگر وہ یکم اگست تک کوئی تجارتی معاہدہ نہ کر سکے تو ان کی مصنوعات پر متعین نرخوں کے مطابق محصولات عائد کی جائیں گی۔
Be the first to know and let us send you an email when SP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.