08/09/2025
حافظ آباد سے سہیل احمد قادری کی رپورٹ کے مطابق
پورے ملک کی طرح حافظ آباد کے نواحی گاؤں کوٹ بختاور میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش وجذبے سے منایا گیا جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں چئیرمن کرین پارٹی لبیک
ونیکے تارڑ میاں جی آفتاب احمد چشتی کی زیرِ صدارت جلوس کا انعقاد کیا گیا جلوس میں علامہ قاری مبشر حیات قریشی۔ حافظ عابد۔ حافظ ولایت۔ حافظ وقار ۔حاجی خضر حیات تارڑ و دیگر نے خصوصی شرکت کی چئیرمین لبیک پارٹی ونیکے تارڑ میاں جی آفتاب احمد چشتی کا کہنا تھا کہ محسن انسانیت حضورنبی کریم ﷺ پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے،آپ ﷺ کی حیات طیبہ رہتی دنیا تک کے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ دنیاوی اور آخروی کامیابی کے لیے حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔آپ ﷺ نے ہمیشہ بڑوں کے احترام،
چھوٹوں سے شفقت،کا درس دیا،آپﷺ کی آمد سے قبل جو لوگ خواتین کو انکے حقوق سے محروم رکھتے،آپ ﷺ کی تبلیغ،حسن اخلاق اور تعلیمات کی وجہ سے آپ سے محبت کرنے لگے۔انکا کہنا تھا کہ بھائی چارہ،امن و امان،اخوت،عدل وانصاف،غربا کی مدد،ایک دوسرے سے پیار،محبت سے پیش آنا یہ سب حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا حصہ ہیں آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب کو اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اور اسلامی اصولوں کو اپنانا ہو گا۔گاؤں والوں کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں تمام عمارتوں،عوامی مقامات اور اہم چوک چوراہوں کو دیدہ زیب،رنگ برنگی لائٹنگ سے بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ہر گلی ہر گھر میں لنگرکا خصوصی طور اہتمام کیا گیا جلوس جامعہ مسجد سے آغاز ہوا اور ڈیرہ تارڑ سے ہوتے ہوئے گلیوں سے گزرتا محمد لطیف انصاری ۔ سکندر حیات قریشی ۔محمد ظفر شیخ کے گھروں سے ہوتا ہوا کوٹھی میاں پیر محمد میں اہتتام پزیر ہوا۔