02/09/2024
پاکستان میں آن لائن بزنس کرنے کے لئے کیا کیا چیزیں ضروری ہیں
1-ایک فیسبک پیج
2-ایک ویب سائٹ( ای کامرس سٹور)
3- پراڈکٹ
4- پراڈکٹ کی سورسنگ
5۔ برانڈنگ، پیکجنگ
6-مارکیٹنگ
7-بینک اکاؤنٹ
8- کیش آن ڈلیوری اکاؤنٹ
اگر آپ پاکستان میں آن لائن بزنس یعنی لوکل ای کامرس کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی پراڈکٹ کو بیچنے کے لئے Shopify پہ اپنا ای کامرس سٹور بنائیں
اگر سٹارٹ میں ویب سائٹ افورڈ نہیں کر سکتے تو فیسبک پیج اور انسٹاگرام پروفائل سے شروعات کریں اس طرح آپ کم بجٹ میں اپنی پراڈکٹ کی ٹیسٹنگ کر پائیں گے لیکن اگر بزنس کو اچھے لیول پر سکیل کرنا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ، انوینٹری، اور اچھا مارکیٹنگ بجٹ لازمی ہے
پراڈکٹ کیسے سلیکٹ کریں؟
پراڈکٹ سلیکٹ کرتے وقت کچھ چیزوں کا خیال رکھیں
پراڈکٹ منفرد ہو
پرابلم سولونگ ہو
اور عام مارکیٹ میں آسانی سے نا ملتی ہو
دراز پہ چیک کریں پرابلم سولونگ پراڈکٹس کیسی ہوتی ہیں
پراڈکٹ کی سورسنگ کے لئے اپنے ارد گرد ہول سیل مارکیٹس وزٹ کریں یا فیسبک گروپس میں اپنی پراڈکٹ سے ریلیٹڈ وینڈر تلاش کریں جس سے آپ پراڈکٹ خرید سکیں
پراڈکٹ پہ کم سے کم 30 سے 40 پرسنٹ پرافٹ مارجن ہونا ضروری ہے تب ہی آپ کا بزنس سروائیو کر سکے گا
برانڈنگ کرتے وقت برانڈ نیم، لوگو، ڈومین، اپنے برانڈ کی کلر تھیم، پراڈکٹ فوٹو شوٹ پیکجنگ کا خاص خیال رکھیں
مارکیٹنگ کے لئے
Facebook marketing
Instagram marketing
TikTok ads
Snapchat ads
ان سب کا استعمال کریں
اب اپنے آرڈرز کو پورا کرنے کے لئے کسی بھی کورئیر سروس کمپنی سے رابطہ کر کے اپنا COD کیش آن ڈلیوری اکاؤنٹ کھلوائیں اور اپنا بینک اکاؤنٹ اٹیچ کریں تاکہ رقم آپ کے اکاؤنٹ میں آ سکے
جواد شاہ