25/05/2025
کوٹ رادھا کشن ریلوے ہاکی گراؤنڈ اور پارک میں گندے پانی کا دریا امڈ آیا، انتظامیہ بھنگ پی کر سو گئی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کا ستھرا پروگرام کوٹ رادھا کشن انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا
میونسپل کمیٹی و انتظامیہ کہاں؟ زمہ دار کون ؟ عملی کام، عوام میں تشویش کی لہر
تفصیلات کے مطابق ایک طرف نوجوان جنریشن کو صحت مند جسم کیلئے کھیل کود ضروری ہے جہاں گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیلوں اور گراؤنڈ کو آباد رکھنا ضروری ہے کا بھاشن دیا جاتا ہے تو دوسری طرف میونسپل کمیٹی کوٹ رادھا کشن و انتظامیہ کی طرف سے الٹی گنگا بہنے لگی۔ آئے روز کوٹ رادھا کشن بیرون پھاٹک کے قریب ڈسپوزل کا پائپ خراب اور موٹر بند ہونے کی وجہ سے گٹروں کا گندہ پانی پارکوں گلیوں اور ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں داخل ہونے سے عوام اور نوجوان کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ڈینگی جیسی مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہے عوام کا چیف منسٹر پنجاب اور منتخب ایم این اے و ایم پی اے سے فوری نوٹس لے کر اس سنگین مسلے کو حل کرنے کا پرزور مطالبہ